11/08/2023
یاسین کے علاقے تھوئی تھلتی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والا پُل کام مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا
عوام کا الزام ہے کہ غیر معیاری کام اور ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے پُل مختلف اطراف سے ٹوٹ رہا ہے، عوام
عوام کی اپنی مدد آپ کے تحت عبادت گاہ کے لیے بنایا گیا راستے کا پتھر ٹھیکدار پُل کی بھرائی کے لیے استعمال کرنے لگا
یاسین کے علاقے تھوئی تھلتی میں گزشتہ سال تباہ کُن سیلاب کی نظر ہونے والا پُل دوبارہ تعمیر ہورہا ہے۔ پُل کا کام تقریباً 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے، لیکن پُل پر سے ٹریفک ابھی نہیں گزری، پُل کے دونوں اطراف دراڈیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں, جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید پھیل رہے ہیں۔
عوام نے غیر معیاری کام اور ناقص میٹریل کا استعمال ان دراڈوں کا وجہ بتارہے ہیں۔
ڈیلی کے ٹو کو موصول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پُل کے دونوں اطراف بھرائی ہورہی اور سمینٹ ٹوٹ رہا ہے، تصاویر میں مذید دیکھا جاسکتا ہے کہ پُل کے دونوں طرف دراڈیں بھی پڑھ رہی ہے۔
تھلتی گاؤں کے مقامی نے ڈیلی کے ٹو سے گفتگو کرتے ہوے کہ گزشتہ سال طوفانی سیلاب کی وجہ سے پُل کے ساتھ سڑک بھی دریائی کٹاؤ کا شکار ہوچکا ہے، تھلتی بالا اور پائین تقریباً 90 گھرانے اسی راستے عبادت گاہ جاتے ہیں، اور اس کے علاؤہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پُورا تھوئی سے اسی راستے نالہ جات جاتے ہیں، اپنی مدد آپ کے تحت عارضی طور پر بحال کیا تھا، اب ٹھیکدار انہی دیواروں کو توڑ کر پُل کی بھرائی کررہا ہے۔
عوام نے ڈپٹی کمشنر غذر اور محکمہ تعمیرات عامہ سے اپیل کیا ہے کہ وہ ٹھیکدار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔
یاد رہے کہ اس پُل سے روازانہ 100 کے قریب بچے سکول آتے جاتے ہیں۔ اس کے علاؤہ تھلتی پائین کی عوام عبادتگاہ کے لیے بھی اسی پُل کو استعمال کرتے ہیں۔