راولپنڈی میں استوری باپ بیٹا گھر میں قتل، قاتل فرار۔ زرائع
23/07/2025
گلگت - گورنر گلگت بلتستان سید مهدی شاه دنیور سلطان آباد نالے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین کے مسائل سن رہے ہیں۔
23/07/2025
دیامر میں سیلابی صورتحال اور سیاحوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے بہادر جوان سیلاب میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔
12/07/2025
لاکھوں ڈالر خرچ کرکے غرق شدہ ٹائی ٹینک جیسا چھوٹا سا بحری جہاز دیکھنے کیلئے اپنی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں اسکی بجائے چند سو ڈالر خرچ کر کے پاکستان آجائیں اور ایک پورا غرق شدہ ملک دیکھ لیں☺️🤗 🇵🇰🌀📢
31/05/2025
😇
28/05/2024
سکردو/گرن ٹورزم کے نام پہ عوامی ملکیت پر قبضہ کے خلاف عوامی ریلی سٹی پارک میں داخل ۔
28/05/2024
گلگت شہر میں کوٸٹہ سے کھسروں کی آمد
وڈیو آخر تک سننے ویڈیو ولی الرحمن
Comedy ゚viralシ
27/05/2024
گلگت:
گلگت بلتستان نوجوانا یوتھ آرگنائزیشن کآ ہنگامی اجلاس گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوا۔
اجلاس میں گلگت بلتستان بھر سے طلبا تنظیموں کے صدور اور عہدہ داروں نے شرکت کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی بی یُوتھ کے ابیر حسن کا کہا کہ گرین ٹوریزم نامی کمپنی کو گلگت بلتستان کے درجنوں ریسٹ ہاوسز اور ہزراوں کنال زمین کو کوڑیوں کی قیمت پر کرایہ پر دینا مقامی بیروزگاروں نوجوانوں کے ساتھ سنگین زیادتی ہے۔
26/05/2024
گاہکوچ سے پنڈی جانے والی نیٹکو بس کو ہزارہ موٹر وے پر حادثہ
مسافر بس مکمل طور پر جل گئی۔ بس میں 29 افراد سوار تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی وجہ فرنٹ ٹائر برسٹ ہونا بتایا جا رہا ہے۔
23/05/2024
پولو ٹورنامنٹ اپڈیٹ 🐎
چلاس نے یاسین کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی ۔
23/05/2024
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی صاحبزادی پرنسز زہرا آغا خان کی گلگت آمد پر حکومت اور گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، سماجی ترقی کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت صحت اور تعلیم کے پروگرامز کو صوبے کے تما م اضلاع خصوصاً پسماندہ دور دراز علاقوں تک وسعت دی جائے۔ تمام اضلاع میں ہیلتھ انفراسٹرکچر موجود ہے لیکن ڈاکٹرز، سپیشلسٹ، پیرا میڈیکل سٹاف اور بائیومیڈیکل اکیوپمنٹس کی کمی کو دور کرنے کیلئے آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کا تعاون درکار ہے۔ تعلیم کے شعبے میں بھی ماہر اساتذہ اور اساتذہ کی تربیت کی ضرورت ہے۔ آغا خان ایجوکیشن سروس کا اس شعبے میں بھی خصوصی تعاون درکا ہے تاکہ معیار تعلیم کو بہتر بنایا جاسکے اور سب تک تعلیم کی رسائی ممکن ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پرنسز زہرا آغا خان سے گفتگو کرتے ہوئے ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کیلئے نیک خواہشات اور گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیا۔پرنسز زہرا آغا خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت اور تعلیم کے منصوبوں کا جائزہ لیں گی۔ حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبے میں مزید کام کریں گے۔ آغا خان ہسپتال کے ذریعے نرسز کی ٹریننگ اور صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ جدید تقاضوں کے مطابق صحت اور تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر باہمی تعاون سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ بی ایل و ڈائریکٹر آغا خا ن فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ سلطان علی الانہ، Shafik Sachedina،صوبائی وزراء غلام محمد، دلشاد بانو، راجہ اعظم خان، چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ فتح اللہ خان، معاونین خصوصی ایمان شاہ، حسین شاہ، ذبیع اللہ، ترجمان صوبائی وزیر فیض اللہ فراق،ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد، سیکریٹر ی صحت دلدار احمد ملک، سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ عثمان احمد ودیگر آفیسران موجود تھے۔
22/05/2024
گلگت بلتستان۔۔
گرین ٹورزم کے نام پر عوامی اثاثہ جات اور اراضیات پر قبضے کے اس گھناؤنے منصوبے کو بننے نہیں دیں گے۔
Be the first to know and let us send you an email when Gilgit baltistan village Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.