GB Independent News

  • Home
  • GB Independent News

GB Independent News ہر وقت، بر وقت

نگر:- وادی پھکر نگر سے تعلق رکھنے والے گل حسن ولد حاجی صوبیدار محمد گل نے آسٹریلیا کے معروف یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری اعلی...
14/02/2025

نگر:- وادی پھکر نگر سے تعلق رکھنے والے گل حسن ولد حاجی صوبیدار محمد گل نے آسٹریلیا کے معروف یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری اعلیٰ نمبروں سے مکمل کرلیا.
گل حسن اور ان کے فیملی کو بہت مبارک ہوں.

ہنزہ(ڈسٹرک رپورٹر) ایسوسی ایشن آف اکیڈمک کوالٹی(آفاق) کے زیر اہتمام علی آباد ہنزہ کے مقامی ہوٹل میں پرنسپل اکنالیجمنٹ ای...
15/11/2024

ہنزہ(ڈسٹرک رپورٹر) ایسوسی ایشن آف اکیڈمک کوالٹی(آفاق) کے زیر اہتمام علی آباد ہنزہ کے مقامی ہوٹل میں پرنسپل اکنالیجمنٹ اینڈ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے حوالےسے تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ہنزہ اور نگر کے 80 سکولوں کے بیسٹ پرنسپلز اور ٹیچرز کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ محمد طلحہ اسد جبکہ دیگر مہمانوں میں آفاق کے ایریا منیجر ناصر عباس، زونل منیجر ولایت خان، زونل ہیڈ بشارت حسین اور اے کے آر ایس پی کی نمائندہ میڈم عالیہ نے بطور مہمان شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے تعلیم کے میدان میں جدت پیدا کرنے میں اساتذہ کی انتھک محنت کی تعریف کی۔آفاق بہترین اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر سال بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کی تقریب منعقد کرتا ہے۔ جس سے نہ صرف معاشرے میں اساتذہ کی عزت افزائی ہوتی ہے بلکہ اساتذہ میں بھی تعلیم کے میدان میں مزید جدت پیدا کرنے کا جستجو پیدا ہوتا ہے۔ پروگرام کے آخر میں ہنزہ اور نگر کے 80 سکولوں کے بیسٹ پرنسپلز اور بیسٹ ٹیچرز میں ایوارڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے.

انا اللہ وانا الیہ راجعونسئنیر رہنماء پاکستان مسلم.لیگ ن گلگت بلتستان,معروف کاروباری شخصیت اور سابق ممبر گلگت بلتستان اس...
15/11/2024

انا اللہ وانا الیہ راجعون
سئنیر رہنماء پاکستان مسلم.لیگ ن گلگت بلتستان,معروف کاروباری شخصیت اور سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین کے چھوٹے بھائی سردار حسین ساکن تھول نگر والے وفات پاچکے ہیں. سیاسی,سماجی اور کاروبار شخصیات کا تعزیت کا اظہار.

انا اللہ وانا الیہ رجعوننگر...جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو اور 1965 کے پاک بھارت جنگ میں استور محاز پر اکیلے بھارتی فو...
11/09/2024

انا اللہ وانا الیہ رجعون
نگر...جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو اور 1965 کے پاک بھارت جنگ میں استور محاز پر اکیلے بھارتی فوجی پیکٹ پر قبضہ کرنے والے مجاہد حولدار مالک شاہ سمائر نگر والے طویل علالت کے بعد 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئے. مرحوم حولدار مالک شاہ 1927 میں ضلع نگر کے گاوں سمائر میں پیدا ہوئے اور نوجوانی کی عمر میں گلگت سکاوٹس میں بھرتی ہوئے اور جنگ آزادی گلگت بلتستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. بعد ازیں 1965 کی پاک بھارت جنگ میں استور کے محاز ایریا شغمہ میں دشمن کے خلاف برسرپیکار ہوئے. اس دوران تن و تنہا ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے ایک فوجی پیکٹ پر قبضہ کرلیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرادیا. اس کے بعد اس فوجی پیکٹ کا نام مالک شاہ پیکٹ رکھ دیاگیا تھا اور آج تک اسی نام سے منسوب ہے.
Deputy Commissioner, Nagar DG ISPR

15/08/2024

استور فینہ میں سیلابی ریلے کی صورت حال. پل بہہ گیا. ہنگامی صورت حال

استور: شدید بارش, لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث مینہ.آر سی سی پل بہہ گیا. فینہ کا زمینی رابط دیگر علاقوں سے منقطع
15/08/2024

استور: شدید بارش, لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث مینہ.آر سی سی پل بہہ گیا. فینہ کا زمینی رابط دیگر علاقوں سے منقطع

02/03/2024

نگر. حکوچھر نالے میں برفانی تودہ (Avilanche)گرنے کی خوبصورت منظر
آخر تک ضرور دیکھئے....

اسلام آباد. گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا نومنتخب سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتNATIONAL ASSEMBLY OF PAKI...
02/03/2024

اسلام آباد. گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا نومنتخب سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
NATIONAL ASSEMBLY OF PAKISTAN

نگر...ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر  پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد..فرض شناس پولیس (ہیڈ کانسٹیبل) غلام...
29/02/2024

نگر...ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد..فرض شناس پولیس (ہیڈ کانسٹیبل) غلام عباس،کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایس پی نگر سید سجاد حسین کی طرف سے ایس پی آفس نگر میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقادکیاگیا۔تقریب میں ضلع نگر کے پولیس افسران اور ایس پی آفس کے اسٹاف نے شرکت کی۔ایس پی نگر نے ریٹائر ہونے والے (ہیڈ کانسٹیبل) غلام عباس کو ڈپارٹمنٹ میں احسن طریقے سے فرائض کی انجام دہی پر انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس گلگت رینج اور ضلع پولیس کی جانب سے تحائف پیش کیے، جبکہ ضلع نگر پولیس کے تمام افسران نےپھولوں کے ہار پہنائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی نگر نے کہا کہ شاندار کیرئیر کے بعد مدت ملازمت پوری کر کے محکمہ سے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس کی گراں قدر خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ انہون نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں سروس آسان نہیں ہے، دوران سروس نت نئے چیلینیجز سے نبردآزما ہونا پڑتا ہے، ان حالات کے باوجود احسن طریقے سے پیشہ ورانہ امور سرانجام دینا بلاشبہ قابل تعریف ہے۔ ایس پی نگر نے سبکدوش ہونےوالے پولیس ہیڈ کا سٹیبل کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہر پلیٹ فارم پرمدد و تعاؤن اور حوصلہ افزائی کا عزم کیا۔اور روایتی عزت و احترام اور باوقار طریقے سے رخصت کیا. DIG Range Office Gilgit. District Police Nagar. Gilgit-Baltistan Police

29/02/2024

اسلام آباد...وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبے اور وفاق کے مابین دیامر بھاشا ڈیم کے واٹر یوزر چارجز اوررائلٹی (نیٹ ہائیڈل پروفٹ)کے تعین کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ ملک کی تعمیر و خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ گلگت بلتستان خصوصاً دیامر کے عوام نے اس منصوبے کی تعمیر کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ دیامر کی 37 ہزار ایکڑ زمین اس منصوبے کی زد میں آئے گی۔ دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، حکومت گلگت بلتستان کی خواہش ہے کہ اس اہم منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنایاجائے جس کیلئے درپیش مسائل اور تحفظات کا بروقت حل ہونا لازمی ہے۔ 2017 میں وفاقی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے مینڈیٹ میں کوہستان اور گلگت بلتستان کے مابین حدود کا تعین اور رائلٹی (نیٹ ہائیڈل پروفٹ)طے کرنا تھا لیکن اس کمیٹی کا فوکس حدود کا تعین رہا۔ حکومت گلگت بلتستان کی خواہش ہے کہ وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کے مابین رائلٹی (نیٹ ہائیڈل پروفٹ)اور واٹر یوزر چارجز کا تعین جلد ہو تاکہ کسی قسم کے تحفظات کی وجہ سے یہ اہم منصوبہ متاثر نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر صوبائی وزیر برقیات مشتاق احمد، صوبائی وزیر قانون سہیل عباس، صوبائی وزیر زراعت انجینئر انور، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری برقیات پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی جو 10دنوں میں آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کا دورہ کرکے رائلٹی (نیٹ ہائیڈل پروفٹ)اور واٹر یوزر چارجز کے تعین کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی ان سفارشات کی روشنی میں حکومت گلگت بلتستان وفاقی حکومت سے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے حوالے سے وفاق اور گلگت بلتستان کے مابین رائلٹی (نیٹ ہائیڈل پروفٹ)اور واٹر یوزر چارجز تعین کرنے کیلئے رابطہ کرے گی۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون سہیل عباس، صوبائی وزیر زراعت انجینئر انور، چیئرمین گلگت بلتستان انوسٹمنٹ بورڈ فتح اللہ خان، صوبائی وزیر داخلہ شمس لون اور معاون خصوصی مولانا سرور شاہ موجود تھے۔ گلگت سے ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق، صوبائی وزیر جنگلات حاجی شاہ بیگ، سیکریٹری برقیات، سیکریٹری قانون اور ڈپٹی کمشنر دیامر نے شرکت کی۔

گلگت ( پ ر )  چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے قراقرم کوآپریٹو بینک گلگت بلتستان میں مقصد علی نئے چیف ایگزیک...
29/02/2024

گلگت ( پ ر ) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے قراقرم کوآپریٹو بینک گلگت بلتستان میں مقصد علی نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا اور باقاعدہ طور بورڈ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ مقصد علی قراقرم کوآپریٹو بینک کے سینئر ترین افسیران میں شمار ہوتا تھا اور بینک میں سب سے سینئر آفیسر ہیں ۔۔ قراقرم کوآپریٹو بینک کے بورڈ کے میٹنگ میں بورڈ کے چیئرمین جو کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ہیں ۔ چیف سیکریٹری بورڈ کے منظوری سے مقصد علی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر قراقرم کوآپریٹو بینک تعینات کر دیا ۔ مقصد علی کا تعلق خومر ڈموٹ گلگت سے ہے.

گلگت بلتستان میں گلبر خان حکومت ع م ر ا ن خان کے نظریہ پر کام کررہی ہے اور گھر میں بیٹھ کر خالد خورشید چلا رہا ہے. مسلک ...
26/02/2024

گلگت بلتستان میں گلبر خان حکومت ع م ر ا ن خان کے نظریہ پر کام کررہی ہے اور گھر میں بیٹھ کر خالد خورشید چلا رہا ہے. مسلک اور قومیت کی بنیاد پر فیصلے کئے جارہے ہیں بتایا جائے جن کو کواڈنیٹر لیا گیا ہے کون لوگ ہیں وہ۔ حکومت کواڈنیٹرز کو فورآ فارغ کرے حکومت کو 10 دن کی مہلت دیتے ہیں اگر تحفظات دور نہ کئے گئے تو حکومت سے علحدہ ھوکر اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں ۔
امجد ایڈووکیٹ کی پریس کانفرنس
Pti Tigers Force Imran Khan Pakistan Peoples Party - PPP Amjad Hussain Advocate

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Independent News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share