05/06/2026
ابرار حسین نے اپنی فیملی، کی مشاورت کے بعد آج باقاعدہ طور پر گوہر آباد سے ڈسٹرکٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ کسی ذاتی مفاد، عہدے یا شہرت کے لیے نہیں بلکہ علاقے کے عوام کے حقوق، ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے کیا گیا ہے۔ گوہر آباد ایک باصلاحیت اور باوقار علاقہ ہے، مگر بدقسمتی سے یہاں کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات، معیاری تعلیم، صحت، روزگار اور ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہیں۔ اب وقت آ چکا ہے کہ عوام کی حقیقی آواز کو ایوانوں تک پہنچایا جائے اور علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے۔
ابرار حسین کا مقصد صرف الیکشن جیتنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت، نوجوانوں کے روشن مستقبل، انصاف، میرٹ اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے اور ہر مشکل وقت میں اپنے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے تمام بزرگوں، نوجوانوں، دوستوں اور اہلِ علاقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کا ساتھ دیں تاکہ مل کر گوہر آباد کو ترقی، امن، تعلیم اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے
ان شاء اللہ عوامی طاقت، اتحاد اور سچائی کے ساتھ کامیابی حاصل ہوگی
والسلام