
19/05/2025
گلگت:
گلگت بلتستان کے لئے اعزاز ہنزہ سے تعلق رکھنے والی ملائکہ امین شیر نے ممتاز امریکی یونیورسٹی ہولینس یونیورسٹی سے بیچلرز آف سائنس ان بیالوجی اور بیچلرز آف آرٹس ان پبلک ہیلتھ کیمسٹری میں اعزازی نمبروں کے ساتھ ڈگری حاصل کرلی۔ انہیں یونیورسٹی کی طرف سے ایوارڈ بھی دیا گیا ۔ملائکہ امین یونیورسٹی میں طلباء تنظیم کی صدر بھی ہیں۔ ملائکہ امین ممتاز سیاسی شخصیت امین شیر خان کی صاحب زادی ہیں۔ ان کی کامیابی پر ان کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے انہیں مبارکباد دی ہے اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔