Leopard Media

Leopard Media A Registered News and Media Company

13/08/2026

ہیڈلائن: چپورسن میں زلزلے سے انفراسٹرکچر مزید تباہ، متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کی اپیل

چپورسن میں 13 اگست کی صبح 5:34 بجے آنے والے شدید زلزلے نے پہلے سے متاثرہ انفراسٹرکچر کو مزید نقصان پہنچایا، جس کے باعث متعدد ڈھانچے منہدم ہوگئے۔ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر محفوظ رہائش، خیموں، عارضی شیلٹرز اور بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے۔

متاثرہ علاقوں میں فوری سروے کرکے امدادی سرگرمیاں بلا تاخیر شروع کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

13/08/2026

*گلگت بلتستان کے معروف شاعر اور گلوکار مجید احمر نے جشنِ آزادی کے موقع پر وطنِ عزیز سے محبت کے اظہار کرتے ہوئے ایک خوبصورت ملی نغمہ پیش کیا ہے جس کے بول ہیں *میرا پیارا وطن پاکستان*

نغمے میں پاکستان کو اپنی جان اور زندگی قرار دیتے ہوئے اہلِ وطن کی اپنے ملک سے والہانہ محبت اور وفاداری کو اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے میں گلگت بلتستان کی دلکش حسین وادیوں اور خوبصورت مناظر کو قومی محبت کے جذبے سے جوڑا گیا ہے، جو وطن کی قدرتی خوبصورتی اور اس سے وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

نغمے میں وطن پاکستان کو اہلِ قلم کی شان قرار دیتے ہوئے ملک کے لیے قربانی اور وفاداری کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی پاکستان کو مسلم ممالک کا دل اور عالمِ اسلام کی امید کے طور پر پیش کرتے ہوئے اس کی عالمی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ نغمہ دراصل پاکستان کی خوبصورتی، قومی یکجہتی، اہلِ وطن کی محبت اور وطن کے لیے وفاداری کے جذبے کا خوبصورت اظہار ہے۔

پریس ریلیزصدر مسلم لیگ ن ضلع گلگت طفیل احمد خان 78 واں یومِ آزادی پاکستان - اتحاد، ترقی اور سلامتی کا عہدگلگت: صدر مسلم ...
13/08/2026

پریس ریلیز
صدر مسلم لیگ ن ضلع گلگت طفیل احمد خان
78 واں یومِ آزادی پاکستان - اتحاد، ترقی اور سلامتی کا عہد

گلگت: صدر مسلم لیگ ن ضلع گلگت طفیل احمد خان نے 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم، بالخصوص گلگت بلتستان کے بہادر عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 14 اگست کا دن ہمیں تحریکِ پاکستان کے عظیم رہنماؤں، قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی بصیرت اور لاکھوں شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ آزادی آسانی سے حاصل نہیں ہوتی، اس کے لیے اتحاد، ایمان اور قربانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

صدر صاحب نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کی آزادی، سلامتی اور ترقی میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ 1947 کی جنگِ آزادی سے لے کر آج تک ہمارے جوانوں نے وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ آج کے پرُ آشوب دور میں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور تمام فرقہ وارانہ، لسانی اور علاقائی تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر ایک قوم بننا ہوگا۔ ہمارے نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔ انہیں تعلیم، ہنر اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے ہی ہم قائد کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں "اسلامی فلاحی ریاست" بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی اور سیاسی چیلنجز سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں ہمیں چاہیے کہ ہم ملکی اداروں کا احترام کریں، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں اور کرپشن کے خلاف متحد ہو جائیں۔ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے اور یہ خطہ پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، اسے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے اور گلگت بلتستان کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔
*پیغام:* آئیں اس 14 اگست پر ہم سب عہد کریں کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں گے۔ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
پاکستان پائندہ باد
گلگت بلتستان زندہ باد
جاری کردہ
میڈیا سیل
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گلگت

13/08/2026

اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر رکن اسمبلی جسٹس (ر) صاحب خان سپیکر پر برہم

پریس ریلیزگلگت!سابق وزیر اعلیٰ و صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستانحافظ حفیظ الرحمن78 واں ی...
13/08/2026

پریس ریلیز

گلگت!سابق وزیر اعلیٰ و صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان
و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان
حافظ حفیظ الرحمن

78 واں یومِ آزادی پاکستان - اتحاد، قربانی اور ترقی کا عہد

گلگت:سابق وزیر اعلیٰ و صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ 🇵🇰

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947 کا دن ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور لاکھوں شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ہمیں "اتحاد، ایمان، تنظیم" کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے۔

حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کی آزادی اور استحکام کے لیے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے۔ 1947 کی جنگِ آزادی میں ہمارے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس خطے کو پاکستان کا حصہ بنایا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم تمام سیاسی، لسانی اور علاقائی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ایک قوم بن کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں۔ ہمارے نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔ انہیں معیاری تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے اور یہ خطہ پاکستان کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی، سیاسی اور دہشتگردی جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے میں ہمیں چاہیے کہ ہم آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں اور کرپشن کے خلاف متحد ہو جائیں۔ ایک مضبوط اپوزیشن جمہوریت کا حسن ہے اور مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، اسے ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے اور گلگت بلتستان کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔

پیغام! آئیں اس 14 اگست پر ہم سب عہد کریں کہ ہم "پہلے پاکستان" کے نظریے پر عمل کرتے ہوئے وطن کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

پاکستان پائندہ باد
گلگت بلتستان زندہ باد
میڈیا سیل
مسلم لیگ ن ضلع گلگت

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین سے ایس ڈی پی آئی کے نمائندے ملاقات کر رہے ہیں۔
13/08/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین سے ایس ڈی پی آئی کے نمائندے ملاقات کر رہے ہیں۔

گلگت: ڈیجیٹل فارنسک لیبارٹری گلگت بلتستان میں کرائم سین انویسٹی گیٹرز (CSIs) اور فنگر پرنٹ ماہرین کے لیے خصوصی تربیتی ور...
13/08/2026

گلگت: ڈیجیٹل فارنسک لیبارٹری گلگت بلتستان میں کرائم سین انویسٹی گیٹرز (CSIs) اور فنگر پرنٹ ماہرین کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد جدید سائنسی و ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی تفتیش اور شواہد کے تجزیے کی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

تربیتی ورکشاپ کے دوران جدید CSI Pro 2 Device کے ذریعے ڈیجیٹلی انہانسڈ فنگر پرنٹس کی شناخت، حصول اور تجزیے کی جدید تکنیکوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ تربیت میں بالخصوص پیچیدہ، مدہم اور مشکل سے قابلِ شناخت فنگر پرنٹس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حاصل کرنے اور سائنسی بنیادوں پر تجزیہ کرنے کے طریقۂ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس تربیتی اقدام کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان پولیس کی فارنسک ٹیموں کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سائنسی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ جائے وقوعہ سے شواہد کے محفوظ، شفاف اور زیادہ سے زیادہ درست حصول، تجزیے اور دستاویز بندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

جدید فارنسک صلاحیتوں میں یہ پیش رفت جرائم کی مؤثر تفتیش، ملزمان کی شناخت، شواہد کی سائنسی بنیادوں پر جانچ اور انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین  صوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
13/08/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین صوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

ایران میں موجود پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی سے ملاقات کی ہے۔ خبر رس...
12/08/2026

ایران میں موجود پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی سے ملاقات کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق محسن رضائی نے علاقائی معاملات میں پاکستان کی ’شمولیت اور سرگرمیوں‘ کا خیر مقدم کیا۔

12/08/2026

جذبہ حب الوطنی کے تحت اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ایک قومی نقمے کو مبارک علی ساون کی خوبصورت آواز میں پیش کر رہا ہے۔ ٹیزر
مکمل سونگ 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔۔

Address

Ameer Complex Naveed Shaheed Road Zulfiqarabad
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Leopard Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Leopard Media:

Shortcuts

Share