Latest news, breaking stories, and updates from Gilgit-Baltistan ---- delivered with accuracy and integrity.
22/08/2026
گلگت بلتستان پولیس کے فرض شناس افسر ڈی ایس پی ٹریفک گلگت فدا حسین جعفری صاحب کی 26 اگست 2026 کو جگر کی پیوند کاری کا آپریشن ہے ۔۔
اس کٹھن مرحلے میں جعفری صاحب کے صاحبزادے میثم طمار، جو اس وقت سی ایس ایس (CSS) کی تیاری کر رہے ہیں، اپنے والدِ محترم کو جگر کا عطیہ دیں گے۔ والد کی زندگی بچانے کے لیے بیٹے کا یہ عظیم جذبہ، محبت اور قربانی یقیناً قابلِ تحسین ہے، جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
فدا حسین جعفری صاحب نے تمام احباب، دوستوں، ساتھیوں اور اہلِ وطن سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
ہم سب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ والد اور بیٹے دونوں کے آپریشن کو کامیاب فرمائے، انہیں صحت و تندرستی عطا کرے اور جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔
منقول
آمین یا رب العالمین۔
22/08/2026
باجوہ صاحب نے عمران خان کی ون پیج حکومت سے نیوٹرل ہونے کا فیصلہ دوست ممالک سے ریزرو میں موجود پیسوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن گزرنے اور گردشی قرضوں کی صورتِ حال قابلِ واپسی نہ رہنے کے باعث ڈیفالٹ کے خطرے کے پیشِ نظر سیاسی جماعتوں کے پاؤں پکڑ کر کیا۔۔
مشکل ترین حالات میں شہباز شریف کی قیادت میں بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے ملک کو مشکل حالات سے نکالا گیا۔۔
اب پاکستان کی پوزیشن کچھ حد تک مستحکم ہوئی ہے چینی ٹیکنالوجی اور چین کی بھرپور حمایت سے بنیانِ مرصوص کی کامیابی کے بعد دوست ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدوں کے نتیجے میں پاکستان کے لیے خزانوں کے دروازے کھل گئے ہیں۔۔
جنگ بندی کے بعد ایران سے تیل گیس اور تجارت کی اجازت ملنے کی صورت میں پاکستان اپنے عروج کی طرف بڑھے گا۔۔
ان حالات میں ایوب ضیا اور مشرف کی روح حافظ صاحب کے اندر جاگ گئی ہے۔ وہ اب صرف یہی سوچ رہے ہیں کہ ملک کو ٹیک آف کی طرف لے جانے کی واحد وجہ پاک فوج اور میری ذات ہے۔۔
اب اگر حافظ صاحب سیاسی قیادت اور سیاسی جماعتوں کو ان کامیابیوں میں شراکت داری سے ہٹانے کے لیے کوئی قومی حکومت بنانے کے چکر میں پڑھیں گےاور تمام کریڈٹ اپنی ذات تک محدود رکھنے کی گھمنڈ میں پڑھینگے ۔ ایسے میں ملک دوبارہ ایک بہت بڑی مشکل میں پھنس جائے گا۔۔
پاکستان کو مزید دس بیس سال پیچھے دھکیلنے کے بعد پھر سیاسی جماعتوں کے پاؤں پکڑنے پڑیں گے۔ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ راج نیتی مخصوص ادارے اور سرکاری ملازمین کے بس کی بات نہیں۔۔
ساجد علی راجوا ترجمان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان
22/08/2026
پیپلز پارٹی کی ملکی خدمت کی مثال نہیں ملتی، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا پیپلز پارٹی کی مہربانی ہے۔
شیرجیل میمن، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ
22/08/2026
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی
22/08/2026
سیوریج منصوبے پر 95 فیصد عوامی اعتراضات غیر ضروری ہیں۔
اظہار اللہ، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے
21/08/2026
وفاقی حکومت نے استور ویلی روڈ کے تھلیچی تا گوریکوٹ حصے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ شاہراہ گلگت بلتستان کو آزاد جموں و کشمیر سے ملانے والی بین الصوبائی اقتصادی راہداری کا ایک اہم حصہ ہے
21/08/2026
گلگت:
سکارکوئی داس میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ سے درمیان میں آنے والا داس کا رہائشی نوجوان زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ملوث دونوں فریقین کا تعلق بسین سے بتایا جا رہا ہے۔
21/08/2026
گلگت شہر میں سیوریج کا ناقص کام، شہری مشکلات کا شکار!!
ویڈیو دیکھیں
21/08/2026
میڈیکل چیک اپ کے بعد عمران خان کو دوبارہ اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ۔
عطا تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات
21/08/2026
گلگت بلتستان کے مختلف محکموں نے حکومت کو آٹھ ہزار خالی آسامیوں کی رپورٹس جمع کرا دی۔
Be the first to know and let us send you an email when Times of Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.