23/07/2025
تمام اہلِ علاقہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جگلوٹ دموٹ فیز 4 میں بجلی فراہم کرنے والا نظام مکمل طور پر متاثر ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں بجلی کی بندش ہے۔ شدید گرمی اور روزمرہ کے معمولات بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
ہمارے علاقے کے اوسیئر محترم اس مسئلے سے مکمل باخبر ہیں اور اپنی طرف سے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ساتھ ہی اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیا جائے تاکہ علاقے میں جلد بجلی بحال ہو سکے۔
براہِ کرم اس عوامی مسئلے پر فوری کارروائی کی جائے۔
جزاک اللہ خیر۔