گلگت بلتستان، ضلع غذر، تحصیل اشکومن سے ستمگار راج شادم خیل نے بلدیاتی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
عوامی خدمت، نوجوانوں کی نمائندگی اور علاقے کی ترقی کے عزم کے ساتھ ستمگار راج شادم خیل میدانِ عمل میں آگئے ہیں۔ انشاءاللہ عوام کی بھرپور حمایت اور اعتماد سے اشکومن میں ترقی، خوشحالی اور بہتر بلدیاتی نظام کی نئی بنیاد رکھی جائے گی۔
آپ کا ووٹ، آپ کی طاقت — اشکومن کی ترقی کے لیے ستمگار راج شادم خیل کا ساتھ دیں۔
"خدمت ہمارا مشن، ترقی ہماری پہچان"
🌹 ستمگار راج شادم خیل 🌹
امیدوار برائے بلدیاتی انتخابات، اشکومن
TOP News Ishkoman Valley
29/04/2026
ظفر محمد صرف ایک امیدوار نہیں بلکہ اس دھرتی کا سچا بیٹا ہے جو ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ گزشتہ 20 سالوں سے وہ عملی سیاست میں متحرک ہیں اور عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
متوسط طبقے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے وہ عام آدمی کی مشکلات سے اچھی طرح واقف ہیں اور اپنے علاقے کی کمیوں اور مسائل کا مکمل ادراک رکھتے ہیں۔ ان کی جدوجہد نے انہیں ایک تجربہ کار اور باصلاحیت رہنما بنایا ہے جو قیادت کی تمام صلاحیتیں رکھتا ہے۔
چونکہ وہ اس جماعت کے نمائندہ ہیں جو اس وقت وفاقی حکومت میں ہے، اس لیے ان کی کامیابی علاقے کی ترقی کی امید ہے۔ ان کی قیادت میں بہتر انفراسٹرکچر، سڑکوں کی تعمیر، معیاری تعلیم، بہتر صحت کی سہولیات اور معاشی خوشحالی کے مواقع عوام کی دہلیز تک پہنچ سکتے ہیں۔
بدقسمتی سے کچھ جانبدار اور بدنیت عناصر ان کی پرانی آڈیوز کو پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ اگر اختلاف ہے تو اس کا سامنا سیاسی میدان میں کیا جانا چاہیے، نہ کہ پروپیگنڈا کے ذریعے۔
ہم حلقے کے عوام سے پرزور اپیل کرتے ہیں:
اگر آپ حقیقی ترقی اور بہتر مواقع چاہتے ہیں تو ظفر محمد کو ووٹ دیں۔
جذباتی وابستگی کی بنیاد پر ووٹ دینے سے کبھی ترقی نہیں ہوتی بلکہ مزید 5 سال ضائع ہو جاتے ہیں۔
فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
ترقی کا انتخاب کریں، روشن مستقبل کا انتخاب کریں۔
25/12/2023
𝙌𝙐𝘼𝙄𝘿-𝙀-𝘼𝙕𝘼𝙈 𝘿𝘼𝙔
25𝙏𝙃 𝘿𝙀𝘾𝙀𝙈𝘽𝙀𝙍 2023
فیصلہ لینے سے پہلے سو بار سوچیں، لیکن جب فیصلہ لیا جائے تو اس کے ساتھ ایک آدمی کی طرح پھر کھڑے رہیں۔
23/12/2023
یاسین سے تعلق رکھنے والی ایک مریض جو کہ گلگت سٹی ہشپتال کشروٹ میں ذیر علاج ہے کو او نیگیٹو خون کی ضرورت ہے خون عطیہ کرنے والے اس نمبر پر رابطہ کریں
03554526488
18/10/2023
جسٹس شکیل احمد پر حملہ بزدلانہ فعل ہے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے
06/10/2023
غذر۔ پولیس نے معلم نیت امین قتل کیس میں (10) مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی۔
04/10/2023
سلطان آباد گلگت کےمقام پر کار اور موٹر سایٸکل میں خوفناک تصادم ایک جانبحق دو افراد زخمی
03/10/2023
غذر:
ضلع غذر کے علاقے بتھریت میں سکول ٹیچر قتل۔
مقتول نعمت امین سکول میں ڈیوٹی کے بعد واپس گھر آرہے تھے۔
واپسی پر نامعلوم ملزمان نے راستہ روک کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ملزمان مقتول کی موٹر سائیکل بھے ساتھ لے گئے اور راستے میں بتھریت پولیس چوکی پر چھوڑ کر نالے کی طرف فرار ہو گئے.
قتل کے بعد ورثاء نے غذر چترال روڈ بلاک کر کے دھرنا دے دیا
قتل دن بارہ بجے پیش تاہم پولیس ابھی تک جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی۔۔۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ بتھریت میں ایسے واقعات معمول بن گئے ہیں ۔۔ ملزمان ایسی واردات کرنے کے بعد ضلع دیامر کے علاقے داریل اور تانگیر کی طرف فرار ہو جاتے ہیں اور پولیس ہاتھ پر دھرے رہ جاتی ہے۔۔ احتجاج کرنے والوں نے ملزمان کے خلاف فورآ ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔
02/10/2023
اشکومن پراپر نمبردران اور عمائدین کا جنگلات کٹائی کے حوالے سے پانچواں آجلاس منعقد ہوا آجلاس میں شرکاء نے مشترکہ رائے سے قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں جنگلات کی بےدردی سے کٹائی پر علاقے میں شدید تشویش اور غم وغصہ پایا جاتا ہے شرکاء نے کہا کہ فارسٹ ملازمین، مقامی پی آئی ڈی او کے زمہ داران اور ٹمبر مافیا کے سرغنہ چینسا مشین والے اس تباہی کے زمہ دار ہیں
ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنگلات کی ہدایت پر تحقیقیاتی کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات عظیم اللہ کی سربراہی میں متاثرہ جنگل کا دورہ کی ہے جہاں 36 گرین کائل کاٹنے کےواضح ثبوت ملے ہیں امید ہے انکوائری کمیٹی اپنا رپورٹ فوری پیش کرے گی اور عوام اشکومن کے مطالبے کے مطابق ملوث فارسٹ ملازمین، پی آئی ڈی او کے زمہ داران اور چین سا مشین مالکان کے خلاف سخت سے سخت ترین کارروائی کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا خدا نخواستہ کسی کو چھوٹ دینے کی صورت میں شدید عوامی ردعمل پر غور کیا جائے گا
آجلاس میں شرکاء نے کہا کہ علاقائی سطح پر دونمبردران کی موجودگی میں کنزرویشن کمیٹی تشکیل دیا جائے گا جو علاقے میں جنگلات ،جنگلی حیات اور معدنیات کی پائیدار تحفظ پر کام کرے گی
Be the first to know and let us send you an email when Daily Gilgit baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.