Northern Area's Of Pakistan

Northern Area's Of Pakistan Welcome to Northern Area's of Pakistan
mean Gilgit Baltistan Like Heaven on Earth 🌎🌎🌎

04/07/2025
30/06/2025

موجودہ سیاحتی سیزن کے پہلے دو ماہ کے اندر ہونے والے حادثات کا ایک جائزہ

1- 3 مئی
لوئر کوہستان میں آلٹو گاڑی میں راولپنڈی کی ایک فیملی کے آٹھ افراد گاڑی گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے جان بحق ہوئے۔

ممکنہ وجہ: گنجائش سے زیادہ مسافر، پہاڑوں کے سفر سے ناواقفیت

2- 15 مئی سے 16 مئی
گلگت بلتستان میں گجرات کے چار دوست اپنی گاڑی سمیت لاپتہ ہوئے جن کی لاشیں اور گاڑی تقریبا دس دن کی تلاش کے بعد جگلوٹ سکردو روڈ پر ایک گہری کھائی میں دریا کے ساتھ ملیں.

ممکنہ وجہ: تھکاوٹ و نیند اور رات کی پہاڑی لانگ ڈرائیو

3- 28 مئی
مارتونگ وادی (بونیر) میں لاہور کی ایک فیملی ماں جوان بیٹوں سمیت گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق۔

ممکنہ وجہ: پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ سے ناواقفیت

4- 20 جون

لاہور سے ایک فیملی باپ بیٹا اور کزن ناران بٹہ کنڈی سوہنی آبشار کے گلشئیر کے نیچے تصویریں بنانے کی غرض سے کھڑے تھے کہ اچانک گلشئیر گر کے دبنے سے تینوں ہلاک ہو گئے۔

5- 21 جون

کالام، اتروڑ شاہی باغ میں کشتی رانی کرتے ہوئے کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد ڈوب گئے جن میں پانچ کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ پانچ (دو خواتین اور تین بچوں) کو زندہ نہ بچایا جاسکا۔

ممکنہ وجہ: کشتی کا انجن فیل ہو گیا۔ لائف جیکٹ کسی نے بھی نہیں پہنی تھی اور کشتی پانی کے تیز بہاؤ کا شکار ہو گئی۔

6- 24 جون

کاغان میں ایک گاڑی دریا کنارے گہری کھائی میں جا گری۔ میاں بیوی جاں بحق، چھوٹا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ممکنہ وجہ: رات کی ڈرائیو، تھکاوٹ و نیند، راستے سے ناواقفیت

7- 27 جون

مینگورہ دریا سوات کے سیلابی ریلے میں 16 افراد بہہ گئيے۔ دس افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تین افراد کو زندہ بچایا جا سکا ہے۔

ممکنہ وجہ: غیر مقامیوں کا دریا میں آنے والے سیلابی ریلے کا اندازہ نہ کرسکنا اور کسی پیشگی وارننگ سسٹم کا نہ ہونا۔

آپ کو یاد ہوگا، ایسے ہی پچھلے سیاحتی سیزن میں صرف نیلم ویلی میں لگ بھگ 6 حادثات ہوئے تھے، مسافر وینز دریا میں جا گری تھیں جن میں درجنوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ان حادثات کی وجہ بھی تھکاوٹ/ ڈرائیورز سے لگاتار ڈرائیونگ کروانا تھا۔

📢 سیاحوں کے لیئے چند گزاشات!

سیاحت خوبصورت ہے، سیاحت میں دلکشی ہے، سياحت سکون ہے، لیکن احتیاط زندگی ہے۔ پاکستان کے دلکش پہاڑ، جھیلیں اور وادیاں جتنی خوبصورت ہیں، اتنی ہی خطرناک بھی ہو سکتی ہیں اگر احتیاط نہ کی جائے۔

براہِ کرم ان باتوں کا خاص خیال رکھیں:

🏔️ جن لوگوں کا پہاڑوں میں گاڑی چلانے کا تجربہ نہیں ہے وہ شروع میں نزدیکی سیاحتی مقامات جن میں نسبتا کم ڈرائیونگ کرنی پڑتی ہے، وہاں سے سٹارٹ لیں۔

🚖 اگر ڈرائیور ساتھ لے کر جا رہے ہوں تو تسلی کر لیں کہ اسے پہاڑوں میں گاڑی چلانے کا تجربہ بھی ہے؟ اور دوران سفر اس کے آرام کا بھی خیال رکھیں۔

🏞️ کوشش کریں رات کو نیند پوری کریں اور دن کے وقت سفر کریں تاکہ راستوں میں رک کر نظاروں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔

🏨 جانے سے پہلے پوری معلومات لے کر اپنا روٹ فائنل کریں، جن جن مقامات پر رات سٹے آئیں گے وہاں وہاں پر ہوٹلوں کی ایڈوانس بکنگ کروائیں۔ سفر کو انجوائے کریں، اسے عجلت میں مکمل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

📵 دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

🛣 یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ صرف سڑکوں پر گاڑیاں چلانا ہی سیاحت نہیں ہے (یہ محض روڑ ٹرپ ہے)، 🏜️ جتنے خوبصورت نظارے ہیں وہ عام راستوں سے ہٹ کر ہوتے ہیں جن کے لیئے پیدل چلنا پڑتا ہے۔ اپنے بچوں/ گھر والوں کو چلنے کا عادی بنائیں 🦯، ایک سیزن میں صرف ایک ہی پوائنٹ وزٹ کریں، جہاں بھی جائیں ایک ہی جگہ رہ کر 🎪 اس مقام کے گردونواح میں پائے جانے والے تمام چھوٹے بڑے تفریحی مقامات کو ایک ایک کرکے وزٹ کریں۔🚶‍♂️

🌧️ موسم کی صورتحال جانچ کر سفر کریں۔

🚗 گاڑی کی مکمل جانچ کروائیں، خاص طور پر بریک اور ٹائر۔

⛔ خطرناک جگہوں پر سیلفی یا ویڈیوز نہ بنائیں۔

🏞️ پانی، دریا، جھیل یا پہاڑوں میں حد سے زیادہ رسک نہ لیں۔

🚫 سڑکوں پر اوور اسپیڈنگ اور غیر ضروری ریس سے گریز کریں۔

👨‍👩‍👧‍👦 بچوں کا خاص خیال رکھیں، انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔

🗑️ صفائی کا خیال رکھیں، اپنے پیچھے کچرا نہ چھوڑیں۔

👉 یاد رکھیں! خوبصورت سفر تبھی یادگار ہوتا ہے جب ہم خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ اپنی جان اور اپنے پیاروں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیئے

Address

Gilgit
15100

Telephone

+923554142222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Northern Area's Of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Northern Area's Of Pakistan:

Share