A-News

A-News A-News

 # ایک طَویل عرصےکےبعدعمران خان ہاسپیٹل سےمَنظرِعام پر "اللٌٰہ تعالیٰ خان صاحب کوشِفاےکاملہ ،عاجلہ، مُستمرہ نَصیب فرماے ...
19/08/2026

# ایک طَویل عرصےکےبعدعمران خان ہاسپیٹل سےمَنظرِعام پر "اللٌٰہ تعالیٰ خان صاحب کوشِفاےکاملہ ،عاجلہ، مُستمرہ نَصیب فرماے آمین!!


گلگت : وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان سیکرٹریٹ سے سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی تصویر ہٹانا ایک غیر مناسب اور غ...
04/08/2026

گلگت : وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان سیکرٹریٹ سے سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی تصویر ہٹانا ایک غیر مناسب اور غیر سنجیدہ اقدام ہے.
جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں جمہوری روایات اور ادارہ جاتی وقار کا تقاضا ہے کہ سابق عہدے داروں کی خدمات اور تاریخی حیثیت کا احترام کیا جائے۔
تصاویر دیواروں سے تو ہٹائی جا سکتی ہیں، لیکن تاریخ سے کسی کے کردار، خدمات اور اس حقیقت کو نہیں مٹایا جا سکتا کہ وہ اپنے دور میں گلگت بلتستان کے منتخب وزیرِ اعلیٰ رہے۔
اگر کوئی نئی پالیسی اختیار کی گئی ہے تو پھر اس کا اطلاق بلا امتیاز تمام سابق وزرائے اعلیٰ کی تصاویر پر ہونا چاہیے، نہ کہ صرف ایک شخصیت کو نشانہ بنایا جائے۔
ایسے اقدامات سیاسی انتقام کا تاثر دیتے ہیں، جو کسی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے کے لیے مناسب نہیں۔امید ہے کہ متعلقہ حکام اس فیصلے پر نظرِ ثانی کریں گے اور ایسے اقدامات سے گریز کریں گے جو اداروں کی غیر جانبداری اور وقار پر سوالات اٹھائیں

الرٹجگلوٹ سکردو روڈ/ شاہراہِ بلتستان کو ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا۔
28/07/2026

الرٹ

جگلوٹ سکردو روڈ/ شاہراہِ بلتستان کو ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا۔

28/07/2026

شاہراہ بلتستان۔ JSR آج کسی بھی وقت بحال ہوسکتے ہیں۔
سیاح اور مسافر انتظامیہ کے حکم سے پہلے سفر سے گریز کریں۔

26/07/2026

حادثات لمحوں میں پیش آتے ہیں، مگر کسی کی بہادری پوری زندگی یاد رکھی جاتی ہے۔ایک بہادر نوجوان نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر جرات، ہمت اور انسان دوستی کی بے مثال مثال قائم کرتے ہوئے دریا برد شخص کو محفوظ باہر نکال لیا۔
ایسے بہادر اور نڈر افراد معاشرے کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں۔ ہماری حکومت اور متعلقہ اداروں سے پُرزور اپیل ہے کہ اس بہادر شخص کو اس کی غیر معمولی جرات کے اعتراف میں خصوصی سرکاری ایوارڈ، تعریفی سند (Appreciation Certificate) اور مناسب اعزاز سے نوازا جائے، تاکہ انسانیت کی خدمت اور بہادری کے ایسے جذبوں کی حوصلہ افزائی ہو۔
A-News

26/07/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

آج مورخہ 26 جولائی 2026 بروز اسد عاشورا، گمبہ سکردو میں جلوسِ امام حسینؑ نہایت عقیدت، احترام اور منظم انداز میں برآمد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادارانِ امام حسینؑ نے شرکت کرکے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کیا۔

جلوس اپنے مقررہ راستوں سے پُرامن اور منظم انداز میں گزرتا ہوا امام بارگاہ گمبہ سکردو میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے دوران عزاداری کے تمام دستوں کی خصوصی نگرانی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کی، جبکہ انتظامیہ، رضاکاروں اور سیکیورٹی اداروں نے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا، جس کی بدولت جلوس انتہائی نظم و ضبط اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ وہ ہم سب کو سیرتِ امام حسینؑ پر عمل کرنے، حق و صداقت کا ساتھ دینے اور اتحاد و اخوت کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔

السلام علی الحسینؑ، وعلی علی بن الحسینؑ، وعلی اولاد الحسینؑ، وعلی اصحاب الحسینؑ۔
A-News

ساسی ہراموش بلاک میں بیلی برج کی تنصیب کا کام تیزی سے جاریپاکستان آرمی کی انجینئرز بٹالین اور ایف سی این اے کی مشترکہ کا...
26/07/2026

ساسی ہراموش بلاک میں بیلی برج کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری
پاکستان آرمی کی انجینئرز بٹالین اور ایف سی این اے کی مشترکہ کاوشوں سے **ساسی ہراموش بلاک** میں بیلی برج کی تنصیب اور بحالی کا کام جاری ہے۔ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر یہ بیلی برج پاکستان آرمی کی جانب سے فراہم کیا گیا تاکہ متاثرہ علاقوں میں آمدورفت اور سپلائی لائن کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔

#بحالی #سیلاب

The RCC bridge at Ansar Camp, Haramosh, District Gilgit, was washed away by the recent floods. FWO has mobilized machine...
24/07/2026

The RCC bridge at Ansar Camp, Haramosh, District Gilgit, was washed away by the recent floods. FWO has mobilized machinery for the restoration work. In addition, DDMA Skardu machinery has also been mobilised from the Skardu side to expedite the restoration work.
Today, the Secretary Home also visited the site to review the restoration efforts and directed that the work be completed as early as possible.

27/06/2026

چترال ۔
چترال میں دہشتگرد گروہ نے اچانک سبیل امام حسین پر حملہ کر دیا ۔سبیل ہر سال کی طرح نواسہ رسول کے غم میں لگایا جاتا رہا تھا ۔خبر کے مطابق سیکورٹی کے اس ناقص نظام کی وجہ سے دہشتگردوں نے سبیل پر حملہ کر دیا ۔بتایا جارہا ہے جلوس عزا اس وقت اس جگہ پہنچی نہیں تھے ورنہ دہشتگردوں کا پلان جلوس عزا پر بھی حملہ کرنا تھا۔۔

#2026年

Address

Gilgit Baltistan
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A-News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share