Ishq E Haider 3.8

  • Home
  • Ishq E Haider 3.8

Ishq E Haider 3.8 غرور یہ ہے کی میرا پیر علی( ع) ہے��
فخر یہ ہے فقیر حسینی( ع ) ہوں �� Azadari Network ��

12/07/2025

محـــــــــــــــــــــبت🫀

محبت یعنی پاک دامنی۔ یعنی خدا کے قریب ھونے کا راستہ 🫀

عــــــــــــــــــــــشق🫀

عشق یعنی خدا تک پہچنے کا راستہ اپنے ہمسفر کے زریعہ سے 🥰🩷

سینہ زنی (ماتم)❤‍🩹🚩شہید کی ہمسر کی زبانی:-💞🕊️حمید مجلس میں ہمیشہ زور سے سینہ زنی کرتے۔🫀میں انہیں کہتی کہ : خود کو اس طرح...
10/07/2025

سینہ زنی (ماتم)❤‍🩹🚩

شہید کی ہمسر کی زبانی:-💞🕊️

حمید مجلس میں ہمیشہ زور سے سینہ زنی کرتے۔🫀
میں انہیں کہتی کہ : خود کو اس طرح تکلیف نہ دو❤‍🩹
وہ جواب دیتے : یہ سینہ کبھی نہیں دکھ سکتا🤍

اور ان کے شہادت کے بعد ان کا پورا جسم مٹر گولے کے زخمیوں سے بھرا ہوا تھا۔ "سوائے ان کے سینہ کے"🥹🚩

سلام بر شہید حمید سیاکالی🕊️🫡

اللہم ارزقنا توفیق شہادت فی سبیلکــــــــــــــ 😭🙏🕊️

09/07/2025

مولا علی علیہ سلام سے کسی نے پوچھا کہ تمہیں دنیا میں کیا پسند ہے ؟
مولا نے فرمایا مجھے چھ چیزیں پسند ہیں ۔
۱. مجھے دنیا میں دو قدم پسند ہیں۔
۱۔ خدا کی اطاعت کے لئے جو قدم اٹھتے ہیں ۔
۲. وہ قدم جو کسی عزیز یا کسی مومن کی عیادت کرنے کے لیے اٹھے ۔
2. مجھے دو قطرہ پسند ہے ۔
۱. شہید کے خون کا قطرہ
۲. اس شخص کے آنسوں کا قطرہ جو آدھی رات کو تہجّد پڑھنے کے لئے اٹھے اور اپنے گناہوں کی مغفرت کے لئے آنکھوں سے آنسوں جاری ہو ۔
3. مجھے دو گھونڈ پسند ہے ۔
۱. غصہ کے وقت صبر کرے ۔
۲. مصیبت کے وقت صبر کرے ۔

📝نیک شریکِ حیات کا ہونا دنیا کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے یہ زندگی کی مشکلات کو آسان کر دیتا ہے، گھر کو جنت بنا دیت...
08/07/2025

📝نیک شریکِ حیات کا ہونا دنیا کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے یہ زندگی کی مشکلات کو آسان کر دیتا ہے، گھر کو جنت بنا دیتا ہے، اور آخرت میں بھی کامیابی کا ذریعہ بن سکتا ہے
اگر آپ کو نیک ہمسفر ملے، تو اس کی قدر کریں، کیونکہ ایسا رشتہ قسمت والوں کو نصیب ہوتا ہے دعا ہے کہ اللہ پاک ہر کسی کے نصیب اچھے کرے اور اسے نیک ہمسفر سے نوازے آمین 🤲🏻✨🪷🤍

05/07/2025

🔵 اعمال شبِ عاشور اور روز عاشور 🔵

▪ گریہ وزاری کےساتھ شبِ بیداری کریں. ▪ زیارات امام حسین۴ پڑھیں.
▪ 4 رکعت نماز دو دو رکعت کر کے بجا لائیں ( نیت دو رکعت نماز شبِ عاشور پڑھتا ھوں/پڑھتی ھوں قربۃ اللہ) ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد 50 بار سورۃ اخلاص باقی نماز فجر کیطرح ھے.
▪ چار رکعت نماز دو دو رکعت کر کے بجا لائیں ( نیت اوپر درج ھے لیکن طریقہ مختلف ھے جو نیچے درج ہے.)

↩ پہلی دو رکعت: نماز کی پہلی رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد دس (10) بار آیت الکرسی اور دوسری رکعت میں الحمد کے بعد دس (10) بار سورۃ اخلاص.

↩ اگلی دو رکعت: نماز کی پہلی رکعت میں الحمد کے بعد دس(10) بار سورۃ الفلق اور دوسری رکعت الحمد کےبعد دس (10) بار سورۃ الناس. باقی نماز فجر کیطرح پڑھیں.

↩ اوپر والی نماز پڑھنے کے بعد ایک ھی جگہ پر بیٹھ کر 100 بار سورۃ اخلاص پڑھیں.

▪ جتنا زیادہ ھوسکے قاتلانِ امام حسین۴ پہ زیادہ سے زیادہ لعنتیں بھیجیں:
اللھم العن قتلۃ الحسین ۴ و اصحا بہٍ.

📚 بحوالہ مفاتیح الجنان 523.

⛳ روز عاشورا ⛳

روز عاشورا محمد و آل محمد علیہم السلام پر مصیبت کا دن ہے. عاشور کے دن امام حسین علیہ السلام نے اسلام کی بقا کی خاطر اپنا بھرا گھر اور اپنے انصار کو خدا کی راہ میں قربان کر دیا، ہمارے آئمہ معصومین علیہم السلام نے اس دن کو گریہ و زاری سے مخصوص کر دیا ہے. لہٰذا عاشور کے دن گریہ و زاری، مجلس و ماتم اور عزا کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے.

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
اگر کوئی آج کے دن زیارت امام حسین علیہ السلام بجا لائے، آپ کی مصیبت پر خوب روئے اور اپنے گھر والوں اور اعزہ واقارب کو بھی رونے کا حکم دے، اپنے گھر میں عزا برپا کرے اور آپس میں ایک دوسرے سے رو کر ملے، ایک دوسرے کو ان الفاظ میں تعزیت و تسلیت پیش کرے:
"عَظَّمَ اللّٰہُ اُجُورَنٰا بِمُصٰابِنٰا بِالحُسَینِ عَلَیہِ السَّلَام وَ جَعَلَنَا وَاِیَّاکُم مِنَ الطَّالِبِینَ بِشَارِہِ مَعَ وَلِیِّہِ الاِمَامِ المَھدِی مِن آلِ مُحَمَّدٍ عَلَیہِمُ السَّلَام."
خدا وند عالم اس کو بہت زیادہ اجر عطا فرمائے گا.

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ اگر کوئی عاشور کے دن ہزار مرتبہ "سورہ قل اللہ احد" پڑھے تو خدا وند عالم اس کی طرف رحمت کی نظر فرمائے گا.

روز عاشور امام حسین علیہ السلام کے قاتلوں پر ہزار مرتبہ اس طرح لعنت بھیجنے کا بہت زیادہ ثواب ہے:
"اَللّٰھُمَّ العَن قَتَلَۃَ الحُسَینِ وَ اَصحٰابِہِ."

🔷 اعمال روز عاشورا 🔷

روز عاشورگریہ وزاری کرنا،
اور مصیبت زدوں کی طرح صورت بنانا،
ننگے سر و ننگے پیر رہنا،
آستینوں کو اوپر چڑھانا،
گریبان کو چاک کرنا،
سارے دن فاقہ سے رہنا،
عصر کے وقت فاقہ شکنی کرنا،
قاتلان امام حسین علیہ السلام پر لعنت بھیجنا،
صبح کے وقت جب کچھ دن چڑھ جائے تو صحرا یا کوٹھے پر جاکر اعمال عاشورا بجا لانے کی تاکید ہے.

🔷 سب سے پہلے امام حسین علیہ السلام کی مختصر زیارت پڑھے:
"اَلسَّلاَم ُعَلَیکَ یٰا اَبٰا عَبدِ اللّٰہِ. اَلسَّلاَمُ عَلَیکَ یَابنَ رَسُولِ اللّٰہِ. اَلسَّلاَمُ عَلَیکُم وَ رَحمَۃُ اللّٰہ وَ بَرَکٰاتُہ."

🔷اس کے بعد دو رکعت نماز زیارت عاشورا مثل نماز صبح بجا لائے.
🔷پھر دورکعت نماز زیارت امام حسین علیہ السلام اس طرح کہ قبر امام حسین علیہ السلام کی طرف اشارہ کرے اور نیت کرے کہ دو رکعت نماز زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھتا ہوں قربۃ الی اللہ، نماز تمام کرنے کے بعد زیارت عاشورہ پڑھے.

🔷امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
اس دعا کو سات مرتبہ اس طرح پڑھے کہ گریہ و زاری کی حالت میں یہ دعا پڑھتا ہوا سات مرتبہ آگے بڑھے اور اسی طرح سات مرتبہ پیچھے ہٹے:
"اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّااِلَیہِ رَاجِعُونَ رِضاً بِقَضَائِہِ وَ تَسلِیماً لِاَمرِہ."

اور
🔷 امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو شخص عاشور کے دن دس مرتبہ اس دعا کو پڑھے تو خدا وند عالم تمام آفات وبلائے ناگہانی سے ایک سال تک محفوظ رکھتا ہے.
"اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ بِحَقِّ الحُسَینِ وَ اَخِیہِ وَ اُمِّہِ وَ اَبِیہِ وَ جَدِّہِ وَ بَنِیہِ وَ فَرِّج عَنِّی مِمَّا اَنٰا فِیہِ بِرَحمَتِکَ یٰا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ."

🔷 شیخ مفید نے روایت کی ہے کہ جب بھی عاشور کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا چاہیں تو آنحضرت کی قبر مطہر کے قریب کھڑ ے ہوں اور یہ زیارت پڑھیں:
(زیارت ناحیہ مقدسہ)

🔷 دعائے علقمہ.

🔷 عاشور کے آخروقت کی زیارت.

نوٹ:۔ عاشور کو آخری وقت پانی سے فاقہ شکنی کرے اور ایسی غذا کھائے جو مصیبت زدوں کی غذا ہو.

25/06/2025
*📝تم جہیز میں دامن پاک لے کر آنا**میں حق مہر میں عزت اور تحفے میں زیارت کربلا دوں گا 💖🌹اللہ تمام جوانوں کو حسینی ہمسفر ع...
19/06/2025

*📝تم جہیز میں دامن پاک لے کر آنا*
*میں حق مہر میں عزت اور تحفے میں زیارت کربلا دوں گا 💖🌹
اللہ تمام جوانوں کو حسینی ہمسفر عطا فرمائے آمین 🤲

02/05/2025

*سوچتے ہو ؟؟*
*ہمسفر کیسا ہونا چاہیے ؟؟*
*تو سنو !*
ہمسفر ایسا ہو جو تمہیں خدا کے قریب کرے۔۔❤️
ہمسفر ایسا ہو جو تمہیں مقصد کے قریب کرے۔۔🕊️
ہمسفر ایسا ہو جو تمہیں نماز شب کے لیے جگائے ۔۔💞
ہمسفر ایسا ہو جو شب جمعہ ساتھ گریا کرے۔۔ 🩶
ہمسفر ایسا ہو جو تو تمہیں شھادت اور شہیدوں سے آشنا کرے۔۔

التماس دعا 🥹🤲

19/03/2025

Aghaaz e Ayyam e Ali😭
Banners has been changed at the holy shrine of Imam Ali A.S😥😥

22/02/2025

الوداع اے شفیق ترین بابا 💔🌷

23 فروی یوم تدفین سید حسن نصراللہ جانم 🫡

22/02/2025

ایک نظر منتظر امام زمانہ عجل ۔۔۔

Address


Telephone

+923555030623

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ishq E Haider 3.8 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ishq E Haider 3.8:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share