De North Paradise

De North Paradise Welcome to De North Paradise , Your virtual portal to the heart of Gilgit Baltistan! 🏔️ Subscribe Our YouTube channel⬇️
https://youtu.be/Tyx51hJsZeM
(1)

In this channel, you will immerse yourself in the soulful melodies and rhythms that define Gilgit Baltistan & Yasin Valley's folk music heritage.

غذر  انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں یوم دفاع اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد  آج مورخہ 25...
25/09/2025

غذر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں یوم دفاع اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد
آج مورخہ 25 ستمبر بروز جمرات کو غذر انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، جی بی ار ایس پی اور دی نارتھ ایلیگنس کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ سیشن بعنوان یوم دفاع (مارکہ حق ) اور سیفی ڈرائیو کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا
اس موقع پر ادارے کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں خصوصی مہمانوں کے طور پر انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او محترم امیر علی شاہ، پرنسپل کامران علی کامران صاحب، حبیب بینک کے مینیجر شکیل صاحب، معروف سیاسی شخصیت بختاور شاہ صاحب، انٹرپینیورر کامران صاحب ، سینئر میڈیا نمائندہ فیروز صاحب اور ٹریفک پولیس کے اہلکاران بھی موجود تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد طلباء و طالبات نے یوم دفاع کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے پراثر ڈرامے، حب الوطنی پر مبنی ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں، جنہوں نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا ان کے فن کے مظاہرے کو حاضرین نے بہت سراہا۔
پروگرام کے اختتام پر آرگنائزر صداقت علی ساحل نے پروگرام کے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالی مہمانوں نے اپنے اظہار خیال میں یوم دفاع کی تاریخی اہمیت اور روڈ سیفٹی کے اصولوں کے بارے میں نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کیا
تقریب کے آخر میں، جی بی آر ایس پی اور دی نارتھ الیگنس کی جانب سے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے نیز، ہونڈا کے ایریا انچارج اشفاق صاحب کی طرف سے تمام شرکاء کو خصوصی طور پر ہونڈا کیپس واٹر بوتلیں اور یادگاری مگ بطور تحفہ پیش کیے گئے، جس نے شرکاء میں خاصی خوشی کی لہر دوڑا دی۔
یہ پروگرام نوجوان نسل میں قومی دفاع کے جذبے اور سماجی ذمہ داریوں، خاص طور پر حفاظتی قوانین کی پاسداری کی اہمیت کے حوالے سے ایک مثبت اور تعمیری کوشش ثابت ہوا




غذر۔۔سیلاب سے منہدم ہونے والا دائن معلق پل کا ایڈمن اپروول ہونے کے فوری بعد ہی ٹھیکیدار امیر حمزہ نے پل کی مرمت کا کام ش...
24/09/2025

غذر۔۔
سیلاب سے منہدم ہونے والا دائن معلق پل کا ایڈمن اپروول ہونے کے فوری بعد ہی ٹھیکیدار امیر حمزہ نے پل کی مرمت کا کام شروع کروا دیا اس حوالے سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکیدار کے درمیان یہ معاہدہ طے ہوا ہے کہ تین ماہ کے اندر پل کی تعمیر مکمل کی جائے گی جس پر عمل کرتے ہوئے ٹھیکیدار نے تین ماہ کے عرصے کے اندر پل کی تعمیر کو آمدورفت کے قابل بنانے اور عوامی مشکلات کو کم کرنے کے حوالے سے دن رات ایک کرکے پل کی تعمیر کے حوالے سے کام کا آغاز کردیا ہے انشااللہ بہت جلد دائن کے عوام کو اس مشکل سے نکال دیا جائے گا۔ُ

آخر کار سست دھرنے کے شرکاء کی محنت رنگ لے آئی ۔گلگت بلتستان ٹیکس فری زون قرار
24/09/2025

آخر کار سست دھرنے کے شرکاء کی محنت رنگ لے آئی ۔
گلگت بلتستان ٹیکس فری زون قرار

یاسین سلی ہرنگ سے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مسمات (ج) ولد رحمت جان حال مقیم جوٹیال جو اپنے سسرال میں رہتی تھی لاپتہ ہے.لوا...
24/09/2025

یاسین سلی ہرنگ سے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مسمات (ج) ولد رحمت جان حال مقیم جوٹیال جو اپنے سسرال میں رہتی تھی لاپتہ ہے.لواحقین کا جوٹیال تھانے میں درخواست جمع۔ نامزد ملزمان کیخلاف کارروائی کر کے لڑکی بازیاب کرانے کا مطالبہ ۔
واقعے کی شفاف تحقیقات ہونا انتہائی ضروری ہے

غذر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، گاہکوچ ایک ابھرتا ہوا پیشہ ورانہ ادارہ ہے جو معیاری تعلیم اور جدید سہولیا...
23/09/2025

غذر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، گاہکوچ ایک ابھرتا ہوا پیشہ ورانہ ادارہ ہے جو معیاری تعلیم اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

کریم شاہ نزاری بھی ہم سے رخصت ہوگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعوناللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمی...
23/09/2025

کریم شاہ نزاری بھی ہم سے رخصت ہوگئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

کریم شاہ نزاری گلگت بلتستان کے پہاڑوں، مشکل دروں اور دشوار گزار راستوں کے ایک ماہر رہنما تھے۔ ایڈونچر ٹورزم میں ان کا نام پہچان تھا، اور جب بھی کوئی مسافر یا سیاح پہاڑوں میں پھنس جاتا تو وہ سب کے لیے امید اور سہارا بن جاتے۔

حالیا سیلابوں کے دوران بھی ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے لوگوں کی رہنمائی اور مدد میں ہمیشہ آگے بڑھ کر حصہ لیا۔

ان کی اچانک جدائی اس خطے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
وہ بہادری اور مزاحمت کی سرزمین یاسین، ضلع غذر کے سپوت تھے

#ہم #بن #میں

22/09/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما شہزاد ولی حیدر ہاکس عوامی احتجاج میں مسائل کے بارے میں اظہار خیال کر رہے ہیں

نواز خان ناجی ، شادم خیل، سید کرم علی شاہ اور عاطف سلمان ۔۔۔اب کس منہ سے دائن کے عوام سے ووٹ مانگنے جاؤ گے
21/09/2025

نواز خان ناجی ، شادم خیل، سید کرم علی شاہ اور عاطف سلمان ۔۔۔اب کس منہ سے دائن کے عوام سے ووٹ مانگنے جاؤ گے

*دل کے آرمان اور ادھوری خواہشیں) *تحریر سید مبشر حسین* زندگی خواہشوں اور خوابوں کا نام ہے۔ ہر دل میں کچھ نہ کچھ ارمان چھ...
19/09/2025

*دل کے آرمان اور ادھوری خواہشیں)

*تحریر سید مبشر حسین*

زندگی خواہشوں اور خوابوں کا نام ہے۔ ہر دل میں کچھ نہ کچھ ارمان چھپے ہوتے ہیں۔ کوئی بڑا خواب دیکھتا ہے تو کوئی چھوٹی سی خوشی کی خواہش رکھتا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ سب خواب پورے نہیں ہوتے۔ کچھ خواہشیں ادھوری رہ جاتی ہیں۔
یہ ادھورے ارمان کبھی دل کو اداس کرتے ہیں اور کبھی حوصلہ دیتے ہیں۔ کوئی اپنی منزل تک نہیں پہنچ پاتا، کوئی محبت حاصل نہیں کر پاتا، کوئی اپنے والدین کے خواب پورے نہیں کر پاتا۔ وقت اور حالات سب کے راستے بدل دیتے ہیں۔
رات کے سناٹے میں یہی ادھورے خواب دل کو بے چین کر دیتے ہیں۔ انسان سوچتا ہے، کاش وہ لمحہ پلٹ آتا، کاش کوئی اور فیصلہ کیا ہوتا۔ لیکن وقت کبھی واپس نہیں آتا۔
ادھوری خواہشیں صرف دکھ نہیں دیتیں، یہ ہمیں صبر اور شکر سکھاتی ہیں۔ یہ سبق دیتی ہیں کہ کامیابی ہر خواب کی تکمیل میں نہیں، بلکہ حقیقت کو قبول کرنے میں بھی ہے۔ یہ ادھورے ارمان ہمیں دوسروں کے دکھ سمجھنے اور قناعت اختیار کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
کچھ خواب ادھورے رہ کر ہی اچھے لگتے ہیں۔ یہ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ سب کچھ انسان کے بس میں نہیں۔ اصل سکون شکر گزاری اور قناعت میں ہے۔
یوں دل کے ارمان اور ادھوری خواہشیں زندگی کا حصہ ہیں۔ اگر سب کچھ ہمارے مطابق ہو جائے تو شاید زندگی کا مزہ ہی نہ رہے۔ ادھورے خواب ہمیں محنت پر ابھارتے ہیں اور امید کے چراغ روشن رکھتے ہیں۔ یہی چراغ ہمیں کل کی کامیابی تک لے جا سکتے ہیں۔ کچھ خواہشیں پوری نہ ہو کر بھی روشنی بانٹتی ہیں ۔

گاھکوچ ۔مسمی حواس خان ریٹاٸرڈ سولجر ولد سورم خان سکنہ یاسین  خاص،حال سیکیورٹی گارڈ سنٹرل جماعت خانہ گاہکوچ کل سے لاپتہ ہ...
19/09/2025

گاھکوچ ۔
مسمی حواس خان ریٹاٸرڈ سولجر ولد سورم خان سکنہ یاسین خاص،حال سیکیورٹی گارڈ سنٹرل جماعت خانہ گاہکوچ کل سے لاپتہ ہے
جس کسی کو اس کے بارے میں معلوم ہو پولیس کنٹرول روم کے ایمرجنسی نمبر، 03554444015 پر فوری اطلاع دے۔

Address

Yasin Khas, Ghizer, Gilgit-Baltistan
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when De North Paradise posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to De North Paradise:

Share