Deosai Express

Deosai Express Welcome to Deosai News! This page will Keep you up to date News regarding our Gilgit Baltistan which is published in local,
Join!

YouTube channel...
.

28/09/2025

کی ہوشے کے پل ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

درد دِل کے واسطے پیدا کیا انسان کو۔                                 ورنہ طاعت کے لئے کُچّھ کم نہ تھے کروبیاں۔           ...
24/09/2025

درد دِل کے واسطے پیدا کیا انسان کو۔ ورنہ طاعت کے لئے کُچّھ کم نہ تھے کروبیاں۔ وہ والدین خوش قسمت ہیں جن کی اولادیں مجبوری میں غریبوں اور بے کسوں کا مسیحا بنتی ہیں۔خصوصا کم عمر نوجوان جب خالص درد دِل رکھ کر بےلوث خدمت کرکے دوسروں کے دل جیتتے ہیں وہی لوگوں کی نظر میں ہیرو بن جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اُس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ گزشتہ روز کاندے کی ایک خاتون جس کی دو بچیاں موجود ہیں، گوبر لانے کی خاطر قریبی چراگاہ جانے کے لئے پل سے گزر رہی تھی ،اچانک پاؤں پھسل گئی اور یک دم دریا کی بےرحم لہروں میں گر گئی۔لوگوں نے شور مچایا،سارے جوان دریا کی دونوں طرف خاتون کو بچانے کے لئے دوڑنے لگے مگر خطرناک لہروں اور موجوں کے خوف سے وہ مذکورہ خاتون کو بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ تقریباً ایک کلو میٹر پانی میں محصور رھنے کے بعد ایک کم عمر ۱۹ سالہ نوجوان مسمی گلزار علی ولد ابراھیم) گلزار ملک پا) نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مذکورہ خاتون کو بڑی مشکل سے دریا کے خطرناک پانی سے اُٹھا کر کنارا تک لے آیا۔لوگوں کا خیال تھا کہ خاتون اب فوت ہو چکی ہے ،سب مایوس تھے۔ با ہمت نوجوان گلزار علی نے لوگوں کو پکارا کہ خاتون خُدا کے فضل سے زِندہ ہے ،لہٰذا اِس کے لئے متبادل کپڑا لیے آئیں۔یہ سن کر تمام خواتین و حضرات بہت خوش ہوئے۔گلزار علی نے خاتون کو مصنوعی طریقے سے سانس فراہم کی اور پیٹ میں موجود پانی سارے اپنے ماہرانہ طریقے سے باہر نکال دیا پھر خاتون کو الٹی کرائی گئی۔خاتون اب آہستہ آہستہ گفتگو کرنے لگی، اب سب کو امید ہوئی کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سب نے خُدا کا شُکر ادا کیا۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ خاتون کو بچانے والا تو خُدا کی ذات ہے مگر گلزار علی نے دریا میں چھلانگ لگا کر عمر اور وزن میں خود سے کافی بڑی ایک خاتون کو دریا کے درمیان سے اُٹھا کر کنارے تک لانا پھر اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد فراہم کرکے اُس کی جان بچانا بھی ایک عظیم کارنامہ سے کم نہیں ہے۔لہٰذا اہلیانِ کاندے نے فورس کمانڈر صاحب جی بی،وزیرِ اعلیٰ صاحب جی بی،چیف سیکٹری صاحب جی بی،کمشنر صاحب بلتستان ڈویژن،ڈپٹی کمشنر صاحب گنگچھے ،۳۲۴ بریگیڈ صاحب سیاچن اور ایس پی صاحب گنگچھے سے مطالبہ کیا ہے کہ مسمی گلزار علی ولد ابراھیم قوم ملک پا ساکن کاندے کے لئے خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے اور کسی مناسب محکمے میں ملازمت بھی دی جائے۔کیوں کہ انھوں نے ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے جو کہ ریسکیو آپریشن میں بھی نہ ممکن تھا۔اِس نفسا نفسی کے دور میں بغیر اُجرت کے ایک مرغی کو بچانے والا کم دستیاب ہوتا ہے مگر کاندے کے اِس کم سن ہیرو نے ایک انسان کی زندگی کو بچانے کیلئے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور دریا کے درمیان جا کر فرض انسانی نبھاتے ہوئے اپنے گاؤں کی خاتون کو زِندہ بچا لیا۔ ایسے جوانوں پر جتنا فخر کرے کم ہے۔ہم گزار علی ملک پا کے اس عظیم الشان کارنامے کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔۔ اپنے لئے تو سب جیتے ہیں اِس جہاں میں۔ ہے زِندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا۔

29/08/2025

🚨 "Human Activities & Global Warming" Alert 🚨

The entire northern region of Pakistan is now experiencing the harsh effects of climate change.

📍As of today, the situation at the Hushey Suspension Bridge is extremely dangerous! 🌉
Due to high water levels, the river is almost touching the bridge — making it very risky to cross, especially at night. 🚸

⚠️ Everyone is advised to be extremely careful! ⚠️
There is no alternate bridge available in the area.

Although workers from PDW Kanday & Hushey have been working on the Hushey road for the past week, the government has shown little interest in this critical situation. There is no proper action or repair work being done.

Currently, many trekkers returning from the GGLA Trek are struggling to cross the bridge safely. The road and bridge situation is making travel nearly impossible.

🙏 We make a serious and urgent request to the Gilgit-Baltistan Government to take immediate action to repair the road and secure the suspension bridge.

---

📢 Please like, share, and comment to spread awareness.
Let’s get this message to the authorities!

نیوز ہیڈلائنز،زیر نظر تصویر میں اس وقت  کاندے کا بجلی گھر کی اور فلو  ٹینکی  گرنے کا شدید خطرہ لاحق ہے ۔کسی بھی وقت گر س...
27/08/2025

نیوز ہیڈلائنز،
زیر نظر تصویر میں اس وقت کاندے کا بجلی گھر کی اور فلو ٹینکی گرنے کا شدید خطرہ لاحق ہے ۔کسی بھی وقت گر سکتا ہے ۔بار بار کہنے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہا ۔یا کسی بڑے حادثے کا شکار کر رہے ہیں ۔جناب ار ای ایکسن محکمہ برقیات🙏🏻 حکام بالا سے ایک بار پھر ہم اپیل کرتے ہیں بروقت اس کا کوئی حل نکالیں 🙏🏻 اس وقت کاندے کا بجلی کاندے والوں سے ان کا حق چھین کر سلنگ سے لے کر ہوشے تک دے رہا ہے۔ ۔۔۔یہ دینے کے لیے اپ حکم تو چلاتا ہے ۔لیکن جب اس طرح کے مسئلہ مسائل ہوتے ہیں تو اپ لوگوں کو تو ہوش ہی نہیں اتا ہے ۔۔ذرا سوچیے۔اور اس کے اوپر فوری ایکشن لیں 🙏🏻🙏

تلاش گمشدہنام: محمد علی عمر تقریباً 60 سال، تعلق ہوپر نگر، حال مقیم سندوس سکردو، دو دن قبل سندوس سکردو سے لاپتہ ہے۔ ان ک...
20/04/2025

تلاش گمشدہ

نام: محمد علی عمر تقریباً 60 سال، تعلق ہوپر نگر، حال مقیم سندوس سکردو،
دو دن قبل سندوس سکردو سے لاپتہ ہے۔ ان کے اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اگر کسی کو ان کے بارے میں معلومات ہو تو برائے مہربانی اس نمبر پر اطلاع دے.۔ اور اس پوسٹ کو ذیادہ سے ذیادہ شیئر کرے۔ شکریہ

📞 03135954719

19/04/2025

سکردو میں زلزلے کے جھٹکے
اللّٰہ خیر کریں۔

19/04/2025

سکردو میں کل رات سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہراہ بلتستان چار مقامات پر بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں

|| گنگچھے کھرکوہ ||اہم اطلاع برائے عواماطلاع دی جاتی ہے کہ آج سب ڈویژن ڈوغنی، یونین کونسل کھرکوہ اور گرد و نواح میں دو س...
14/04/2025

|| گنگچھے کھرکوہ ||
اہم اطلاع برائے عوام
اطلاع دی جاتی ہے کہ آج سب ڈویژن ڈوغنی، یونین کونسل کھرکوہ اور گرد و نواح میں دو سے تین خواتین پر مشتمل ایک مشتبہ گروہ مختلف حیلوں بہانوں سے آبادی، چوراہوں اور گھروں کا رخ کر رہا ہے۔ ان خواتین کی شناخت نہ سیاح کے طور پر ہوئی ہے اور نہ ہی ان کا کوئی واضح مقصد سامنے آیا ہے۔
راقم الحروف نے بذات خود کھرکوہ لہر کے مقام پر ان خواتین کو مشاہدہ کیا جو مقامی خواتین کے ایک ہجوم کی جانب بڑھ رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ گروہ مبینہ طور پر بچوں کو نشہ آور اشیاء دے کر بے ہوش کرتا ہے اور بعد ازاں ان کے اغواء کی کوشش کی جاتی ہے۔

تمام اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، فرد یا گروہ کی موجودگی کی صورت میں فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا متعلقہ ایس ایچ او کو اطلاع دیں۔

یاد رکھیں! بچوں کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ باخبر اور چوکس رہیں۔
براہِ کرم اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ ہم مل کر اپنے علاقے کو محفوظ بنا سکیں۔

*گورنمنٹ کالج سکردو*.           Admission Alertڈگری کالج سکردو نے کلاس فرسٹ ایئر سائنس گروپ میں  داخلے کا اعلان کر دیا ہ...
11/04/2025

*گورنمنٹ کالج سکردو*. Admission Alert
ڈگری کالج سکردو نے کلاس فرسٹ ایئر سائنس گروپ میں داخلے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایڈمشن فارم 5 تک مئی تک ان لائن جمع کر کے ہارڈ کاپی کالج میں جمع کرنا لازمی ہے۔
Government Boys Degree College Skardu

اہم اطلاع برائے عوامگلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ دو سے تین خواتین پر مشتمل ایک گروہ، کپڑے ...
11/04/2025

اہم اطلاع برائے عوام

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ دو سے تین خواتین پر مشتمل ایک گروہ، کپڑے فروخت کرنے کے بہانے مختلف گھروں میں جا رہا ہے۔ یہ خواتین مبینہ طور پر بچوں کو نشہ آور چیزیں دے کر بے ہوش کرتی ہیں اور پھر انہیں اغواء کر لیتی ہیں۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ ایسی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا قریبی ایس ایچ او کو اطلاع دیں۔ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اس لیے ہوشیار اور باخبر رہیں۔

براہِ کرم اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ ہم مل کر اپنے علاقے کو محفوظ بنا سکیں۔

11/04/2025

گلگت بلتستان کے پہاڑوں اور معدنیات کی کہانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
تحریر:امجد حسین برچہ
گلگت بلتستان اونچے اونچے پہاڑوں اورچوٹیوں میں گھرا ہوا خطہ ہے ان پہاڑوں اور چوٹیوں کی ساخت مختلف قسم کی ہے بعض سخت پتھرکے ہیں تو بعض پتھریلے ہیں بعض پہاڑ اور چوٹیاں بارش برداشت نہیں کر سکتیں اور بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بنتی ہیں ان پہاڑوں میں دنیا میں پائے جانے والے تمام معدنیات موجود ہیں تا ہم بعض معدنیات کا تناسب زیادہ اور بعض معدنیات کا تناسب کم بتایا جاتا ہے۔ بہر حال کم وبیش تمام پہاڑوں میں معدنیات کی موجودگی کے رپورٹس موجود ہیں جبکہ بہت سارے پہاڑوں پر کان کنی کے ذریعے معدنیات نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ منگل کے روز وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان منزلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے معدنی ذخائر کو فروخت کرکے پاکستان کے قرضے اتارنے اور ملک کو آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلانے کی بات کی ہے جس پر گلگت بلتستان کے بعض حلقوں میں اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور بعض جذباتی اور نا سمجھ لوگ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے خلاف انتہائی گندہ اور گھٹیا زبان استعمال کر رہے ہیں۔یہ گلگت بلتستان کا المیہ ہے کہ یہاں کسی معاملے کو سمجھنے یا کسی فیصلے کی خد و خال جانے بغیر سوشل میڈیا کے گند میں غوطہ خوری کے شوقین افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بد قسمتی یہ ہے کہ اپنے باغ، کھیت اور صحن میں موجود کسی بڑے پتھر کو ہٹانے کی صلاحیت نہ رکھنے والے پہاڑوں پر موجود معدنیات کو از خود نکالنے، کسی سرمایہ کار کو موقع نہ دینے کیلئے سینہ تان لیتا ہے اور اپنی حیثیت اور صلاحیت نہیں دیکھتا۔
گلگت بلتستان کے پہاڑ صدیوں سے کھڑے ہیں اور صدیوں سے ہی ان میں معدنیات کے ذخائر موجود ہیں ہمارے آباؤ اجداد انہیں معدنیات کے قصے کہانیوں میں چل بسے اور ان سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکے انکو تو صحیح سے معلوم تک نہیں ہو سکا کہ ان پہاڑوں میں کونسی معدنیات ہیں اور ہم ان سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اب ہمارے جذباتی نوجوان اور بعض مفاد پرست لوگ جو مستقبل میں اس شعبے میں گل کھلانا چاہتے ہیں وہ قوم کو ایسے گمراہ کر رہے ہیں جیسے غیر ملکی سرمایہ کار پہاڑ ہی اٹھا کر لے جائینگے۔
پہاڑ، دیار، قدرتی جنگلات،ہوا،پانی مٹی اور پتھر قدرتی وسائل ہیں اگر ہم ان سے بروقت فائدہ اٹھا سکے تو یہ ہمارے لئے سود مند ہوں گے اگر ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکے سمجھ لیں یہ وسائل ضائع ہیں۔اب ان وسائل سے فائدہ اٹھانے کے دو طریقے ہیں
چونکہ یہاں کی معدنیات کے حوالے سے بعض حلقوں میں تشویش پایا جاتا ہے اسلئے معدنیات کی ہی بات کرینگے، معدنیات سے ہم یعنی گلگت بلتستان کے عوام دو طریقوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں پہلا طریقہ کار تو یہ ہے کہ ہم مطلب جو اس شعبے میں مہارت رکھتے ہیں اور جن کے پاس جدید مشنری اور ٹیکنالوجی ہے وہ جدید طریقوں سے ان معدنیات کو نکالنے کے کام کا آغاز کریں اور اپنے ساتھ ان علاقوں کے نوجوانوں کو بھی شامل کریں جہاں معدنیات کا کام کیا جا رہا ہے کسی کے پاس اتنے وسائل ہیں ٹیکنالوجی ہے مشنری ہے اور افرادی قوت ہے تو بسم اللہ کرے اور اپنے لوگوں کو فائددہ پہنچائے اور اگر نہیں تو ہمیں معدنیات نکالنے کے لئے سرمایہ کاروں کی ضرورت پڑے گی وہ ملکی ہوں غیر ملکی یا کوئی اور۔۔۔
ہمیں معدنیات نکالنے کے عمل کی مخالفت کرنے کی بجائے گلگت بلتستان کے سیاسی، مذہبی، سماجی رہنما، بیوروکریٹس مل کر ایسیا لائحہ عمل طے کریں یا ان معدنیات کے عوض اپے اور آنے والی نسلوں کیلئے ایسے وسائل کا ڈیمانڈ کریں جس سے ہماری زندگی اور ہماری آنے والی نسلوں کیلئے فائدہ پہنچے، معدنیات کو پہاڑوں میں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں یہ انڈے یا بچے نہیں دیتے کہ ہم دیر سے اٹھائینگے تو زیادہ فائدہ ہوگا۔معدنیات کو پہاڑوں میں رکھ کر یہ کہنا کہ ہم خزانے پر بیٹھے ہیں بیوقوفی کے سواء کچھ نہیں۔پہاڑوں میں چھپے ان خزانوں کی بدولت ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو صحت، تعلیم، بجلی، پانی، انٹرنیٹ، روزگار سمیت دیگر بنیادی ضروریات مل سکتی ہیں اور ہماری معیشت مضبوظ ہو سکتی ہے تو ہمیں وقت ضائع کئے بغیر ان سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ان مقاصد کے حصول کیلئے ہمیں یکجا ہو کر حکومت سے یہ مطالبہ اور تحریری معاہدہ کرنا چاہئے اور گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر حکومت پاکستان کے سامنے اپنا چارٹر ااف ڈیمانڈ رکھنا چاہئے ہمیں ہمارامعقول حصہ دینے کے بعد پاکستان کے حکمران اس سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدن سے قرضے اتارتی ہے بیرون ممالک جزیرے خریدتی ہے یا اپنے بیرون ممالک ہسپتالوں میں علاج پر خرچ کرتی ہے یہ انکی مرضی لیکن ہمیں اپنے جائز حق اور معقول حصے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے۔باقی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں

Address

Gilgit
03555040170

Telephone

+923555040170

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deosai Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Deosai Express:

Share