Voice Of North

Voice Of North Voice Of North is a local news channels where viewrs are updated about local news, places,traditions. News updates and information

نیوز الرٹ۔کراچی میں مقیم گلگت نگر سے تعلق رکھنے والے دو جوان لڑکے دونوں بھائی ہیں ۔ ایک کا نام جو بڑا بھائی  ہے ساجد علی...
16/10/2025

نیوز الرٹ۔
کراچی میں مقیم گلگت نگر سے تعلق رکھنے والے دو جوان لڑکے دونوں بھائی ہیں ۔ ایک کا نام جو بڑا بھائی ہے ساجد علی ولد صادق اور دوسرے کا عسکری ولد صادق ہے کل بروز منگل 14 اکتوبر سے لاپتہ ہیں۔ دونوں نہایت شریف ہیں۔ ایک کا کام بس کے ٹیکٹس اور دوسرا بھائی آنلاین کام کرتا تھا۔ کراچی میں ائے روز گلگت بلتستان کے لوگ اغوا اور لاپتہ ہو رہے ہیں۔ ہم حکومت سندھ اور حکومت گلگت بلتستان سے گزارش کرتے ہیں اور بالخصوص آئ جی سندھ، ایم ائ،اور پولیس کے عہدیداران سے کے اس واقعے کا سخت نوٹس لیں۔

نامعلوم دہشت گردوں نے  مولوی کو نشانہ بنایا لیکن معلوم دہشت گرد حکومتی اداروں سمیت پورے خطے کو للکار رہے ہیں !
08/10/2025

نامعلوم دہشت گردوں نے مولوی کو نشانہ بنایا لیکن معلوم دہشت گرد حکومتی اداروں سمیت پورے خطے کو للکار رہے ہیں !

دہشت گردی کے خلاف دہشت گرد روڈوں پر؟؟؟؟ ؟؟قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی رٹ قائم کرے اور ان دہشتگردوں کو جلد از جلد گرف...
06/10/2025

دہشت گردی کے خلاف دہشت گرد روڈوں پر؟؟؟؟ ؟؟

قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی رٹ قائم کرے اور ان دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کرے سرے عام ناجائز اسلحے لیکر دن دہاڑے نظر آنے والے دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

05/10/2025

ذرائع کے مطابق سی پی او چوک کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب ہو گئی ہے۔

ھیلتھ اسپیشل الاؤنس کی کٹوتی ؟ رسک الاؤنس کا نہ دینا؟  ڈی ار اے الاؤنس بھی نہ دیا گیا تو کوئ احتجاج نہی کیا گیا ؟ لیکن  ...
26/09/2025

ھیلتھ اسپیشل الاؤنس کی کٹوتی ؟ رسک الاؤنس کا نہ دینا؟ ڈی ار اے الاؤنس بھی نہ دیا گیا تو کوئ احتجاج نہی کیا گیا ؟ لیکن پیرامیڈیکل اسٹاف کا سروس سٹریکچر کو جان بوجھ کر التوا کا شکار کرنا اور ڈیلے ٹیکٹس کر کے پیرامیڈیکل اسٹاف کو مایوسی کی طرف لے جانے پر 29 ستمبر کا ڈیٹ لائن قریب؟ لیکن زمدار لوگ ادارے اور حکومت ٹس سے مس نہی ؟ لہذا ہم پیرامیڈیکل اسٹاف 29 ستمبر سے سابقہ موخر شدہ ہڑتال دوبارہ سے شروع کرینگے اس دوران کوئ بھی ناخوشگوار واقیع پیش ائیے تو حکام بالا ذمدار ہوگی.
ہم عوامااناس سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ آپ پیرامیڈیکل اسٹاف کا اس جائز حق کے ساتھ دیں شکریہ
منجانب پیرامیڈیکل اسٹاف و کا بینہ ضلع نگر

گلگت: وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ  قائم کرنے کی منظوری دے دیوفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں ...
15/09/2025

گلگت: وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس مقصد کے لیے چھ سو تیرہ نئی اسامیوں کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق یہ اقدام خطے میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات شہریوں کے ساتھ آئے روز ناانصافی اور بروقت پولیس کارروائی اور قراقرم ہائی وے پر دہشت گردی یا پرتشدد واقعات سے نمٹنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ منصوبے میں گلگت میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز اور چلاس میں ایک ریجنل آفس قائم کرنے کی تجویز ہے،
ان کو بھارتی کرنے کا طریقہ کار یعنی شرائط کیا ہونا چاہیے ا۔پورے گلگت بلتستان سےجوانوں کو بھرتی کی جائے
کوئی تعلیمی شرط نہیں ہونا چاہئیے
زات پات قوم علاقہ مسلک سے مکمل پاک ہوملک کیلئے جان قربان اور گلگت بلتستان کے امن کیلئے جان قربان کرنے کی جزبہ رکھتے ہو بلا تفریق گلگت بلتستان کے کسی بھی کونے میں جرم ہو بلا تفریق کاروائی کریں تو پھر انشاللہ گلگت بلتستان امن کا گہوارا بنے گا
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین

یہ ایک ہزار گرام لوہے کا ایک بسکٹ ہے اس کی خام قیمت تقریباً 65 روپے ہے۔ اگر آپ اس سے گھوڑے کے نعل بنائیں گے تو یہ بڑھ کر...
15/09/2025

یہ ایک ہزار گرام لوہے کا ایک بسکٹ ہے اس کی خام قیمت تقریباً 65 روپے ہے۔ اگر آپ اس سے گھوڑے کے نعل بنائیں گے تو یہ بڑھ کر تقریباً پانچ سو کا ہو جائے گا ۔ اگر آپ اس سے سلائی کی سوئیاں بنائیں گے تو اس کی قیمت تقریباً چالیس ہزار روپے ہو جائے گی ۔ اگر آپ اس سے گھڑی کے سپرنگ اور گیئر بنائیں گے تو اس کی قیمت تقریباً چالیس لاکھ روپے تک ہو جائے گی اور اگر آپ اس سے لتھوگرافی میں استعمال ہونے والے پریسیژن لیزر پارٹس بنائیں گے تو اس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ تک جا پہنچے گی ۔
آپ کی اصل ویلیو وہ نہیں جو آپ کو وراثت میں ملی ہے بلکہ وہ ہے جو آپ خود کو بہترین انداز میں ڈھال کر بناتے ہیں۔

نگر:ڈسٹرکٹ پولیس نگر کے دو افسران، اسسٹنٹ سب انسپکٹر جمیل حسین اور شیر باز کے دیگر یونٹس میں تبادلے کے موقع پر ڈی پی او ...
15/09/2025

نگر:
ڈسٹرکٹ پولیس نگر کے دو افسران، اسسٹنٹ سب انسپکٹر جمیل حسین اور شیر باز کے دیگر یونٹس میں تبادلے کے موقع پر ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نگر شیر احمد نے ضلع نگر میں فرائض کی انجام دہی کے دوران بہترین کارکردگی پر افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے اور نئے تعینات مقامات پر بھی اسی محنت اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔
Gilgit-Baltistan Police

کراچی میں ق(تل ہونے والے گلگت بلتستان کے ضلع استور سے تعلق رکھنے والے لڑکے کی فائل فوٹو 💔
14/09/2025

کراچی میں ق(تل ہونے والے گلگت بلتستان کے ضلع استور سے تعلق رکھنے والے لڑکے کی فائل فوٹو 💔

اللہ پاک دونوں کو تندرستی والی زندگی عطا کرے۔ آمین
12/09/2025

اللہ پاک دونوں کو تندرستی والی زندگی عطا کرے۔ آمین

نگر نیوزہڈر کے مقام پر آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار، حادثے میں 3 افراد شہید۔
01/09/2025

نگر نیوز

ہڈر کے مقام پر آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار، حادثے میں 3 افراد شہید۔

بھر یوتھ آرگنائزیشنآج بروز اتوار بمقام چھلت نگر، بھر یوتھ آرگنائزیشن کا پریس کانفرنس اور اجلاس منعقد ہوا، جس میں  بھر کے...
31/08/2025

بھر یوتھ آرگنائزیشن

آج بروز اتوار بمقام چھلت نگر، بھر یوتھ آرگنائزیشن کا پریس کانفرنس اور اجلاس منعقد ہوا، جس میں بھر کے مختلف علاقوں سے یوتھ نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقے کو درپیش سنگین مسائل پر غور کیا گیا، جن میں سکولز کے وہ ٹیچرز جو بھر کے پوسٹ پر اپائمنٹ ہیں سیاسی اثر و اوسک استعمال کر کے پڑھانے نہیں اتے، بھر دیتر بجلی کا کام اور بجلی کی بار بار بندش، ناقص انٹرنیٹ سروس، بھر SCOM ٹاور اور بھر روڈ پر تعمیراتی کام کمپنی کی ناہلی شامل ہے۔

بھر یوتھ نے کہا کہ بھر روڈ پر کام کے دوران اور کام کی سست رفتاری کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ، متبادل راستہ نہ ہونے کے باعث روزمرہ سفر اور ایمرجنسی حالات میں پریشانی ہو جاتی ہے۔

بھر یوتھ آرگنائزیشن نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کریں اور بروقت کام کو یقینی بنائیں۔

Address

Nagar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of North posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of North:

Share