08/07/2025
پریس ریلیز
تاریخ: 08 جولائی 2025
جاری کردہ: بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن
بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن کا افسران بالا کے تعاون پر اظہارِ تشکر
بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن سینکر روڈ، فرفوح روڈ، دتوچہ روڈ، بلچی روڈ اور بلچی سلائیڈنگ کے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کرنے پر محکمہ جات کے افسران کا دلی شکریہ ادا کرتی ہے۔
بلچی بگروٹ میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زرعی واٹر چینل مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا، جس سے پورے گاؤں کی فصلیں شدید متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار تھیں۔ اس صورتحال میں آر ای کامران صاحب، ایکسین انتخاب صاحب، ڈپٹی کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اور اے ڈی جی بی ڈی ایم اے نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے فوری طور پر ایکسویٹر روانہ کیا اور ایمرجنسی بنیادوں پر واٹر چینل کی بحالی ممکن بنائی۔ ان اقدامات نے مقامی آبادی کو ممکنہ زرعی نقصان سے محفوظ رکھا۔
اسی طرح محکمہ واسا کے ذمہ دار جناب ہارون صاحب نے جلوسِ عزا کے لیے پینے کے پانی کی ہنگامی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے 4 انچ کی 250 فٹ پائپ مہیا کی، جس سے عزاداران کے لیے پانی کی سہولت میسر آئی۔
بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن تمام محکموں کے ان افسران کے تعاون اور فوری ردعمل کو سراہتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ آئندہ بھی بگروٹ کی تعمیر و ترقی میں اسی جذبے سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
باہمی تعاون اور ذمہ داری کے جذبے سے ہی علاقے کی فلاح و بہبود ممکن ہے، اور عوام ان افسران کی خدمات کو نہایت عزت اور احترام سے سراہ رہے ہیں۔
صدر ایڈوکیٹ صادق حسین
بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن