03/12/2022
انتباہ!
شاہراہ قراقرم کو پاکستان کی معیشت کے لئے ریٹھ کی ہڈی کا درجہ دیا جاتا ہے جس پر امن و امان ہر صورت ممکن بنانا ضروری ہے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے گنش کے شرپسندوں کی جانب سے آئے روز امن و امان کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی جاتی ہے جس کی پشت پناہی ڈی سی ہنزہ, اے سی ہنزہ اور انتظامیہ کے دیگر زمہ داران کرتے ہیں۔ آج پھر گنش ہنزہ کے شرپسندوں کی جانب سے نگر سے آنے والی ماربل کی گاڑیاں روکی گئی ہیں جو امن امان کو نقصان پہچانے کی سازش ہے۔ اس سے پہلے بھی ایسی حرکتیں کی گئی ہیں جن میں نگر میونسپل کمیٹی کی گاڑیوں پر حملہ کرنا, کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کو بے جا تنگ کرنا نگر سے تعلق رکھنے والی مسافر گاڑیوں پر حملہ کر اور دیگر واقعات شامل ہیں۔
صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داراں سے اپیل کی جاتی ہے کہ ڈی سی ہنزہ اور اے سی ہنزہ کی پشت پناہی میں شرپسندی پھیلانے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر نگر کے جوانوں کی جانب سے نگر کے مختلف مقامات پر شاہراہ قراقرم کو بند کر دیا جائے گا۔
نگر کے مختلف مقامات سے رابطہ کرنے والے تمام جوانوں اور زمہ داران کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے کہ انہوں مدد اور معاونت کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کیا۔ آپ سب سے اپیل ہے کہ آپ سب تحمل کا مظاہرہ کریں انشااللہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
عبدالمطلب بوجیا
Times Of Nagar 🚩🚩