شیناکی ٹائمز Shinaki Times

شیناکی ٹائمز  Shinaki Times Shinaki Times is non-profiting news and media website.
(1)

گلگت انتظامیہ کی جانب  سے  چکن اور انڈوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی
02/10/2025

گلگت انتظامیہ کی جانب سے چکن اور انڈوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی

گلوبل اسماعیلی سیوِک ڈے 2025 ناصر آباد شیناکی ہنزہ میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیاہنزہ، یکم آاکتوبر 2025 گلوبل اسماعیلی...
01/10/2025

گلوبل اسماعیلی سیوِک ڈے 2025 ناصر آباد شیناکی ہنزہ میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
ہنزہ، یکم آاکتوبر 2025 گلوبل اسماعیلی سیوِک ڈے ناصر آباد شیناکی میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
یہ تقریب اسماعیلی لوکل ETRAB ناصر آباد شیناکی کے تعاون سے شمس آباد جماعت خانے کے گراونڈ منعقد کیا گیا اس کا مقصد انسانیت کی خدمت زمین کا تحفظ، لچک پیدا کرنا

اس موقع پر محترمہ وردہ تحصیلدر شیناکی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب میں سول سوسائٹی ٹیچرز اور خدمت گار سٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کیں تمام شرکاء نے انسانیت کی خدمت اور ماحول کے تحفظ کے لیے اجتماعی عزم کا اظہار کیا

تقریب کا اختتام ایک علامتی شجرکاری مہم پر ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی، طلبہ، اور رضا کاروں نے بھرپور شرکت کی، اور ماحول کے تحفظ اور کمیونٹی سروس کے لیے اپنے عزم کا عملی مظاہرہ کیا
اسٹوڈنٹس نے آرٹ ا
اور تقاریر بھی کیے جس سے موسمیات تی تبدیلی سے آگاہ کیا
آخر میں گروپ فوٹو بھی لئیے گئے

حسن آباد ہنزہ  قراقرم ہائی وے بند متاثرین کا اپنے حق کے لیے احتجاج جاری
01/10/2025

حسن آباد ہنزہ قراقرم ہائی وے بند
متاثرین کا اپنے حق کے لیے احتجاج جاری

ہز ہائینس آغا خان پنجم، شاہ رحیم الحسینی، ان دنوں مصر کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے جامعہ الازہر کے سربراہ سے ملاقات...
01/10/2025

ہز ہائینس آغا خان پنجم، شاہ رحیم الحسینی، ان دنوں مصر کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے جامعہ الازہر کے سربراہ سے ملاقات کی واضح رہے کہ کہ جامعہ الازہر آغا خان پنجم کے آباء، فاطمی خلفا اور اماموں، کی علمی و تہذیبی یادگار ہے۔

اس ملاقات میں شیخ الجامعہ، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، اور ہز ہائینس نے الازہر الشریف اور اسماعیلی امامت کے مابین تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ علمی و فکری میدان میں مشترکہ کاوشوں کو مزید وسعت دینا وقت کی ضرورت ہے۔

شیخ الازہر نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مقصد امت کے مختلف طبقات اور اجزاء کے درمیان اخوت اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ تعاون سے یہ رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔

شہزادہ آغا خان نے جامعہ الازہر کو دنیاۓ اسلام میں اعتدال اور میانہ روی کا مرکز قرار دیا اور کہا کہ وہ دنیا میں امن اور مکالمے کے فروغ کے لیے جامعہ کی کوششوں کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

اختتام پر شیخ احمد الطیب نے کہا کہ الازہر اور اسماعیلی امامت مل کر اسلام کے آفاقی پیغام، خصوصاً اعتدال اور میانہ روی، کو دنیا بھر میں عام کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ہنزہ : ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی آباد ہنزہ سے چوری شدہ سیفٹی گیرل کباڑیئے کی دکان سے برآمد کرکے ملزم کو پولیس نے گرفت...
30/09/2025

ہنزہ : ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی آباد ہنزہ سے چوری شدہ سیفٹی گیرل کباڑیئے کی دکان سے برآمد کرکے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مسروقہ سامان ملزم نے کباڑیئے کو فروخت کیا تھا۔ نشاندہی پر پولیس نے سامان تحویل میں لے لیا۔ ملزم کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا جا رہا ہے۔ جو ڈی ایچ کیو ہسپتال علی آباد کے زیر تعمیر نئے بلاک کے لئے بطور آپریٹر کام کر رہا ہے۔

واضع رہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ کے لئے اپنے سیکیورٹی گارڈز ہیں۔ اس کے باؤجود مذکورہ ملزم گیرلز کو چوری کرنے میں کیسے کامیاب ہوگیا۔ یہ ہسپتال انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ اس حوالے سے صاف و شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔ سیکیورٹی پر تعینات ملازمین سے پوچھنے کی ضرورت ہے۔ ہسپتال انتہائی سینسیٹیو جگہ ہوتی ہے۔ یہاں سیکیورٹی کا خاص انتظام ہونا چاہیئے۔کیونکہ مریضوں اور ملازمین کی سیفٹی اور سیکیورٹی کا خیال رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب ہنزہ میں کباڑ کا کام کرنے والوں کو بھی پابند کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ پوچھ گچھ کے بعد اس قسم کا سامان خریدیں۔

البرکات ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی ناصرآباد شناکی ہنزہ کا چھٹا سالانہ اجلاس عامناصرآباد، شناکی ہنزہ البرکات ملٹی پرپز کو...
28/09/2025

البرکات ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی ناصرآباد شناکی ہنزہ کا چھٹا سالانہ اجلاس عام

ناصرآباد، شناکی ہنزہ البرکات ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی کا چھٹا سالانہ اجلاس عام مورخہ 27 ستمبر کو شام 4 بجے شمس آباد جماعت خانہ کے گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جس میں سوسائٹی کے تمام شیئر ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی

اجلاس کے دوران باہمی مشاورت سے ارمان کریم کو نیا صدر منتخب کیا گیا۔ سابق صدر مرتضیٰ صاحب نے اپنی دو سالہ مدت صدارت مکمل کر کے باعزت طور پر سبکدوشی اختیار کی، جنہیں ان کی خدمات پر تمام شرکاء نے خراجِ تحسین پیش کیا۔

نئی منتخب کابینہ کے تمام ڈائریکٹرز کا شیئر ہولڈرز نے پرتپاک خیرمقدم کیا اور سوسائٹی کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سوسائٹی کے ممبران کی تعداد اب 1000 سے تجاوز کر چکی ہے اور سوسائٹی کا سرمایہ بڑھ کر انیس کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے، جو ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔ اس کامیابی کو سوسائٹی کے ممبران کی محنت، اعتماد اور مسلسل تعاون کا نتیجہ قرار دیا گیا۔

دلی خواہش تھی پاک چین سرحدی تجارت کا فائدہ گلگت بلتستان کے عوام کو پہنچ پائے الحمدللہ آج وہ خواہش پوری ہو گئیمُشیر اطلاع...
24/09/2025

دلی خواہش تھی پاک چین سرحدی تجارت کا فائدہ گلگت بلتستان کے عوام کو پہنچ پائے الحمدللہ آج وہ خواہش پوری ہو گئی
مُشیر اطلاعات ایمان شاہ

ہنزہ کا المیہ بیرونی کامیابیاں اور آندرونی زوالتحریر فرمان بیگ ہنزہ ایک پیچیدہ اور بظاہر متضاد صورت حال سے دو چار ہے ایک...
23/09/2025

ہنزہ کا المیہ
بیرونی کامیابیاں اور آندرونی زوال
تحریر فرمان بیگ
ہنزہ ایک پیچیدہ اور بظاہر متضاد صورت حال سے دو چار ہے ایک طرف ہنزہ کے لوگ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں سیمٹ رہے ہیں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر اہم ذمہ داریوں اور عہدوں پر فائز ہیں دوسری طرف ہنزہ کے اندر بنیادی سہولیات جیسے بجلی صاف پانی صحت اور تعلیم ناگفتہ بہ ہے یہ تضاد کوئی آچانک رونما ہونے والا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے تاریخی سیاسی اور معاشی عوامل کا ایک طویل اور منظم عمل کار فرما نظر آتا ہے
ہنزہ کی موجودہ سیاسی سماجی غیر یعقینی صورت حال کو سمجھنے کے لیے اس کے تاریخی پس منظر میں دیکھنا ضروری ہے ستر کی دہائی کے بعد کے عہد میں ایک آیسی تبدیلی کا آغاز ہوا جس نے یہاں کے سیاسی سماجی اور معاشی منظر نامے کو آز سر نو تشکیل دیا ریاست ہنزہ کے خاتمے کے بعد مزہیی آداروں نے سیاسی خلا کو پور کرنے کے ساتھ سیاست کو رسمی طور پر غیر آہم بنا دیا لیکن عملی طور پر فیصلہ سازی کے تمام مراکز اسی نظام کے تحت کام کرنے لگے اس کا ایک واضع مقصد عوامی سیاست کے ممکنہ چیلنجز سے بچنا اور ایک مخصوص نظام کو برقرار رکھنا تھا اس عمل کو بعد میں غیر سرکاری تنظیموں کے پھیلاو نے مزید تقویت بخشی جنہوں نے ریاستی کاموں کو سنبھالنا شروع کیا۔
ان غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے ایک نیا معاشی اور سماجی لبرل ماڈل متعارف کرایا گیا اس ماڈل کا محور انفرادیت پسندی تھا لوگوں کو یہ سکھایا اور سمجھایا جانے لگا کہ بنیادی سہولیات حکومت کا کام ہونے کے بجائے مارکیٹ سے خریدی جانے والی چیزیں ہیں صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دیا گیا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہنزہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے ملازمتوں اور کیرئیر میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں لیکن آپنے علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اجتماعی سیاسی جدوجہد سے دور ہوتے گئے تعلیم کا مقصد صرف اچھی نوکری حاصل کرنا رہ گیا تنقیدی سوچ سماجی شعور اور سیاسی بیداری جیسے تصورات تعلیمی مقاصد کا حصہ نہیں رہا اس لیے ایک پڑھا لکھا طبقہ ضرور وجود میں آیا لیکن وہ آپنے اردگرد کے نظام میں بنیادی تبدیلی لانے کے قابل نہ ہوسکا اس کی وجہ سے ہنزہ میں آج معاشرتی اور سیاسی نظام میں ایک عجیب غیر یعقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے باہر کی دنیا میں ہنزہ کے لوگ کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں لیکن ہنزہ خود بنیادی سہولیات کے بحراں کا شکار ہے ہنزہ کا یہ صورت حال کسی منصوبہ بندی کے بغیر پیدا نہیں ہوئی یہ اس منظم منصوبہ بندی اور ایک خاص نظریے کے عمل کا نتیجہ ہے جس میں عوام کو اجتماعی طاقت کے بجائے انفرادی کامیابی پر مرکوزکردیا گیا ہے اس کا سب سے گہرا آثر سماجی یکجہتی اور مشترکہ سیاسی عمل پر پڑا جس کی وجہ سے بنیادی مسائل پر عوامی دباو کاایک موثر سیاسی طریقہ کار معدوم ہوتا گیا۔
ہنزہ کو ایک منظم طریقے سے سیاسی میدان سے دور رکھنے کے اس سارے عمل کا سب سے اہم نتیجہ یہ نکلا کہ تعلیم کا مقصد ڈگری حاصل کرنا اور اچھی نوکری پانا رہ گیا تعلیم کے زریعے سماجی شعور پیدا کرنے کا مقصد پس منظر میں چلا گیا لوگ تکنیکی طور پر ماہر تو ہوئے انہوں نے بیرونی اداروں میں کامیابیاں ضرور سمیٹیں لیکن ہنزہ کے بنیادی مسائل کو سمھنے اور ان کے حل کے لیے اجتماعی جدوجہد کا جذبہ پیدا نہ ہوسکا جس کے نتیجے میں آج ہنزہ صحت تعلیم بجلی جیسی بنیاد سہولیات ناپید ہونے کے ساتھ اس تک رسائی کے لیے پرائیوٹ شعبے پر آنحصار کررہے ہیں اجتماعی عوامی اور سیاسی نظام کو ایک منصوبے کے تحت کمزور کیا گیا آب لوگ انفرادی حل کی تلاش کرنے پر مجبور ہیں یہ تمام صورتحال اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ منصوبہ بند طریقے سے ہنزہ کے معاشرتی نظام کو اس راستے پر ڈالا گیا جہاں بیرونی کامیابی کی چمک تو ہے لیکن آندرونی طور پر سماجی ڈھانچہ انفرادیت پسند اور بے جان ہو چکا ہے تعلیم حاصل کرنے کے باوجود جو سماجی سیاسی شعور پیدا ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوسکا تعلیم نے ایک تعلیم یافتہ مزدور تو پیدا کیا لیکن ایک بہترین محتق اسکالر سیاسی شعور یافتہ فرد پیدا کرنے میں ناکام رہا۔

گلگت شہر کے اکثر  پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہیں بیس ہزار سے بھی کم ہیں ، اور سکولوں نے رہائشی گھروں کے سٹورز او...
22/09/2025

گلگت شہر کے اکثر پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہیں بیس ہزار سے بھی کم ہیں ، اور سکولوں نے رہائشی گھروں کے سٹورز اور واش روم میں کلاسیں بنائی ہوئی ہیں ،کھیل کود کے لیے گراؤنڈ نہیں ، پارکنگ نہیں ، پینے کا صاف پانی بھی نہیں۔کئی عمارتیں خستہ حال ہیں جو قدرتی آفت و انسانی اگست جیسے زلزلہ ، بارشیں اور دوسرے موسمی حالات میں انتہائی خطرناک ہیں ۔ اور اکثر سکول چلانے والے یا تو ٹھیکدار ہیں یا دوکاندار جن کا تعلیم و تدریس سے دور تک کا تعلق نہیں ہے نتیجے میں تعلیمی معیار نہیں ، سب کو اچھے نمبروں سے پاس کرکے والدین کو خوش کیا جاتا ہے جو کہ سنگین اخلاقی بد عنوانی ہے ۔
حکومت کو چاہئے کہ بنیادی تنخواہ چالیس ہزار کے ساتھ ان تمام مسائل کو بھی دیکھے ۔
پروفیسر ریاض حسین

سکردو : یونیورسٹی آف بلتستان میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے وائس چانسلر کی حیثیت سے باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وائس ...
22/09/2025

سکردو : یونیورسٹی آف بلتستان میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے وائس چانسلر کی حیثیت سے باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وائس چانسلر کا چارج سنبھالتے ہی ڈاکٹر عبد المتین نے ڈاکٹر میرعالم کو رجسٹرار مقرر کیا جبکہ سابق رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک کو ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سینٹر تعینات کر دیا گیا۔

البرکات ملٹی پرپز کواپریٹو سوسائٹی ناصرآباد شناکی ہنزہ کا چھٹواں سالانہ اجلاس عام مورخہ 27 ستمبر بوقت تین بجے سہ پہر شمس...
22/09/2025

البرکات ملٹی پرپز کواپریٹو سوسائٹی ناصرآباد شناکی ہنزہ کا چھٹواں سالانہ اجلاس عام مورخہ 27 ستمبر بوقت تین بجے سہ پہر شمس آباد جماعت خانے کی گرونڈ میں رکھی گئی ہے
نئی کابینہ میں شمولیت کے لیے وہ تمام خواتینو حضرات جو خواہشمند ہیں تفصلات نوٹس میں درج ہیں پر کر شرائط پڑھ کر دفتری اوقات کار میں رابطہ کرسکتے ہیں

Address

Gilgit

Telephone

03116644451

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شیناکی ٹائمز Shinaki Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share