Thapushkin Valley Ishkoman

Thapushkin Valley Ishkoman Assalam o alaikum! thanks for visiting our page. please like and support us ❤️

تلی داس نالہ آج سیلاب آیا تو گاؤں کو دونوں اطراف سے لپیٹ میں لے لیا تصویر میں نظر آنے والے خشکی کے اس ٹکڑے پر گاؤں کے در...
22/08/2025

تلی داس نالہ آج سیلاب آیا تو گاؤں کو دونوں اطراف سے لپیٹ میں لے لیا تصویر میں نظر آنے والے خشکی کے اس ٹکڑے پر گاؤں کے درجنوں لوگ جمع تھے جن کی اللّٰہ تعالیٰ نے حفاظت فرمائی ۔

دو ارب کا اعلان جی بی میں سیلاب متاثرین کیلئے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی مدد کا اعلان۔گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاق...
21/08/2025

دو ارب کا اعلان جی بی میں سیلاب متاثرین کیلئے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی مدد کا اعلان۔

گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) نے معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی اسلام آباد میں AKDN قیادت سے ملاقات کے بعد کیا گیا، جس میں اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے صدر نزیر میواوالا، سرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی اور آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان کے سی ای او اختر اقبال بھی شریک تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل ہز ہائنس آغا خان کو خط لکھ کر حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد تعاون کی درخواست کی تھی۔

معاونت میں سات اسکولوں کی بحالی، صحت کے مراکز کی مرمت اور سولر سسٹم کی تنصیب، پانی کے نظام کی بحالی، حفاظتی انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور آٹھ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کا قیام شامل ہے۔ اس کے علاوہ پورٹ ایبل میڈیکل آلات، موبائل ہیلتھ یونٹس اور 3 ہزار غذائی قلت کے شکار بچوں اور خواتین کیلئے طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی پاکستان میں طویل المدتی موجودگی اور عزم ہے، جو مقامی آبادی، حکومت اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پسماندہ طبقات کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کام کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اے کے ڈی این نے امدادی رقم اپنی زیر نگرانی خرچ کرنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کی درخواست پر کیا ہے۔ جی بی کے لوگوں کے ساتھ مشکل وقت میں اے کے ڈی این والے کھڑے ہیں

صدر اسماعیلی ریجنل کونسل پونیال اشکومن جناب دادو خان صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ گاؤں حسین آباد (تھپشکن) کا د...
21/08/2025

صدر اسماعیلی ریجنل کونسل پونیال اشکومن جناب دادو خان صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ گاؤں حسین آباد (تھپشکن) کا دورہ کر رہے ہیں۔ بہت شکریہ صدر صاحب اینڈ ٹیم۔ 🙏

قدرتی افات کے اخلاقی و روحانی وجوہات تحریر:  مدد علی 1. بحثیت مسلمان اگر حالیہ قدرتی آفات کے اخلاقی و روحانی  وجوہات تلا...
18/08/2025

قدرتی افات کے اخلاقی و روحانی وجوہات
تحریر: مدد علی
1. بحثیت مسلمان اگر حالیہ قدرتی آفات کے اخلاقی و روحانی وجوہات تلاش کی جائے تو سب سے پہلا نمبر بچوں سے جنسی زیادتی و استحصال کا آتا یے۔ بین الاقوامی ادارے کے سال 2025 کے پہلی ششماہی روپورٹ کے مطابق (95 فیصد ابادی والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں) 950 بچوں سے جنسی درندگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور جو رپورٹ نہیں ہوئے وہ اس کے علاؤہ ہیں۔ بچوں سے جنسی زیادتی/ استحصال وہ فعل قبیح ہے جس کی بدولت مالک یوم الدین نے پوری قوم لوط کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا۔
2. دوسرا نمبر ناحق قتل و غارتگری کا آتا ہے۔ بزرگ قرآن ( ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل یے) و خطبہ حجتہ الوداع کے مطابق انسانی جان کی حرمت سے بڑھ کر کوئی شے مقدس و محترم نہیں۔ فتنہ الخوارج و فتنہ الہند کے ہاتھوں اب تک 92000 ہزار معصوم پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔ قتل و غارتگری کے دیگر واقعات اس کے علاؤہ ہیں۔
3. تیسرا قبیح فعل ناپ تول کا آتا ہے جس کی بدولت پوری قوم عاد کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا تھا۔ پاکستان میں ناپ تول میں کمی کو گناہ سمجھا جاتا ہے کہ نہیں مجھے معلوم نہیں البتہ ناپ تول سے ہزار گنا بدترین فعل دودھ، شہد، دوائیئاں، مصالحہ جات، چائے کی پتی ، گھی و دیگر اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ، گدھے ، کتے، حرام مرغیوں کا گوشت ، حرام و ممنوع چربی سے کونگ آئل وغیرہ کثرت سے پاکستانی ہوٹلوں و جنرل سٹوروں میں پیش/ فروخت کیا جاتا یے۔
4. میرے نزدیک دونوں عیدین کے موقع پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور غریبوں کا استحصال بھی گناہ کبیرہ سے کم نہیں ۔ اس کے علاؤہ پاکستانی معاشرے میں سمگلنگ و منشیات کا کاروبار ، زمینوں پر قبضے و جھوٹی گواہی، زنا بالجبر، و دوسروں کو ہراساں کرنا بالخصوص صنف نازک کو، جھوٹ و منافقت، جہالت و کام چوری، سفارش و رشوت ، عبادات و معاملات میں گیپ وہ زہر آلود خبائث ہیں جو قدرتی آفات کے اخلاقی و روحانی وجوہات ہوسکتے ہیں۔

آخر میں رب ذوالجلال سے عاجزانہ دعا ہے کہ اے رب العالمین ہمارے حکمران و دینی طبقے کو ھدایت و توفیق عطا فرمائے کہ وہ مملکت خداداد کو درپیش موسمی چلنجز کے ظاہری وجوہات سے بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ان آفات کے اخلاقی و روحانی وجوہات جن کا اوپر مختصراً ذکر آیا ہے، سے بھی نمٹنے کیلے عملی اقدامات اٹاھائ

18/08/2025

گاؤ تھپشکن دوسرے روز بحالی کا کام جاری:
امدورفت کے لیے عارضی طور پر گاؤں کی رابطہ پل کو عوام نے اج اپنی مدد اپ کے تحت بحال کر دیا ہے۔ ماشاءاللہ۔
اللہ رب کائنات سے دعا ہے کہ ہمیں مزید قدرتی افات سے محفوظ رکھے امین۔

18/08/2025

تازہ ترین
نالہ میون (ہاسس)میں سیلاب نے دریاۓ اشکومن کو روک دیا۔پانی سکول تک پہنچنے کی اطلاع۔

17/08/2025

ان نام نہاد سیاسی نمائندوں کو ہم نہیں بولیں گے۔ جنہو نے اس مشکل گھڑی میں بھی تھپشکن کا نام تک نہیں لیا، جن کو دائین شولجا ہسس تو نظر ایا لیکن تھپشکن نظر نہیں ایا۔ ہمیں احساس ہے کی وہاں پر سیلاب سے تباہی زیادہ ہوئی ہے لیکن، تھپشکن کے لوگ بھی اس وقت مکمل طور پر کٹ اف ہے، کہیں گھر ایک جماعت خانہ، گاؤں کی رابطہ پل، گاؤں کا واحد سہارا فوڈ برج، سڑکیں، اور کئی زمینیں سلاب کی زد میں ا چکی ہے۔ ہم بھی پریشانی کی عالم میں تھے اور اپنے سیاسی نمائندوں سے امید لگائے بیٹھے تھے۔ سوائے عاطف سلمان کے نہ کوئی ہمارے پاس ایا نہ کسی نے ہمارے لیے اواز اٹھایا ہے ہمیں سب یاد ہے اور ہم کچھ نہیں بھولیں گے انشاءاللہ۔
اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اج گاؤں کے لوگوں نے لوکل کونسل اشکومن کی مدد سے اور قریبی گاؤں نوبہار کے لوگوں کی مدد سے اور اپنی مدد اپ کے تحت فوڈ برج کو کلیئر کر دیا ہے۔
الیکشن کے ٹائم پہ ان نام نہاد سیاسی نمائندوں کو یاد رکھیئے عوام تھپشکن۔
🫵🫵🫵🫵🫵🫵🫵🫵🫵🫵🫵🫵🫵

تھپشکن کے غیور عوام کو سرخ سلام🚩♦️👏🙌 اللّٰہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے ، اتفاق اور بھائی چارے سے ہر مشکل سے نمٹا جا سکتا ہے...
17/08/2025

تھپشکن کے غیور عوام کو سرخ سلام🚩♦️👏🙌
اللّٰہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے ، اتفاق اور بھائی چارے سے ہر مشکل سے نمٹا جا سکتا ہے ۔ لوکل کونسل اشکومن کے صدر جناب اقبال داد صاحب اور ان کی ٹیم ، نو بہار کے بہادر عوام آپ کا بہت شکریہ اس مشکل گھڑی میں ہماری مدد کے لیے آیے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے سیاسی قیادت جناب آطف سلمان بھائی کے مشکور ہیں جنہوں نے پیدل سفر کر کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں حسین آباد (تھپشکن)کا بروقت دورہ کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کیاور سوشل میڈیا پر بھرپور آواز اٹھایا ، اور جس کسی نے کسی بھی حیثیت سے ہمارے لیے اواز بلند کیا ہماری مدد کی اس ان سب کا بہت شکریہ۔

15/08/2025

محکمۂ برقیات سے گزارش ہے گاؤں تھپشکن کیلئے فوری طور پر بجلی مہہا کریں۔ گاؤں میں خوفناک سیلابی صورتحال کے باعث خوف و ہراس کا سماں ہے۔ نالے کے اطراف میں واقع کئی گھرانے اور جماعت خانہ خطرے کی لپیٹ میں ہیں۔ اندھیرے میں علاقہ مکینوں اور مقامی نوجوان رضاکاروں کےلئے اس سیلابی صورتحال کی نگرانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Atif salman Official
Jago Ghizer
Nawaz Khan Naji
Wakhi Times
fans

゚viralシfypシ゚viralシ
sreelsfypシ゚viralシfypシ゚viralシalシ

خلتی ۔ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔دو کی ڈیتھ باڈیز نکال لی گئی۔ دو سالہ بچے کو ذندہ نکالا گیا ج...
14/08/2025

خلتی ۔
ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔دو کی ڈیتھ باڈیز نکال لی گئی۔ دو سالہ بچے کو ذندہ نکالا گیا جبکہ دیگر تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ گوپس یاسین 💔

14/08/2025

تھپشکن نالے میں خوفناک سیلابی صورتحال گاؤں کی رابطہ پل تباہ۔ گاؤنں کے مکینوں کے مطابق اب تک کا سب سے بڑا سلابی ریلہ اج دیکھا گیا اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے امین

لاس اینجلس اگ میں جتنے امریکی مرے ہیں اتنے تو ہمارے ہاں اٹے کی لائنوں میں روز مرتے ہیں 👀
15/01/2025

لاس اینجلس اگ میں جتنے امریکی مرے ہیں اتنے تو ہمارے ہاں اٹے کی لائنوں میں روز مرتے ہیں 👀

Address

Ishkoman Valley District Ghizer
Gilgit
15202

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thapushkin Valley Ishkoman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Thapushkin Valley Ishkoman:

Share