05/05/2025                                                                            
                                    
                                                                            
                                            غازیان گنگچھے کا پاک فوج  کیساتھ یکجہتی اور  بھارت  کیخلاف  احتجاج  ۔
مورخہ 05 مئی 2025 غازیان گنگچھے کی جانب سے صدر ریٹائرڈ حوالدار عبدالکریم توبچی   صاحب  اور سر پرست  اعلےا  غازیان گنگچھے  صوبیدار  میجر  شکور  علی صاحب   کی قیادت میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی , سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ، اور بھارتی جارحیت کے خلاف مین بازار خپلو شاہ مردان چوک پہ  سڑک کے دونوں اطراف ٹینٹ لگا کر احتجاج شروع ہوا ہے۔ مین بازار روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے بند ہے۔ جلسہ میں غازیان گنگچھے کے علاوہ  ایڈووکیٹ غلام حسین سابق صوبائی وزیر  صوبیدار  بشیر صاحب  صوبیدار  لیاقت صاحب  کواڈینٹر  غازی  یحیےا  صاحب   سکیٹری فانس نیاز علی  صاحب   چیف سپوٹر  عباس مرسل  شامل  کثیر  تعداد  میں سول  سوساٸٹی  اور غازیوں  نے شرکت  ہیں۔
دوران احتجاج صدر غازیان گانچھے ریٹائرڈ حوالدار عبدالکریم ، ارنری کپٹن   ریٹائر  سر پرست  اعلےا خپلو  ھیڈ  کواٹر   کاچو  نسیم  صاحب ، آپو اقبال  کارٹونسٹ  پاکستان پیپلز پارٹی/ سینئر جرنلسٹ اور ایڈوکیٹ غلام حسین نے خطاب کیا۔ دوران تقریر تمام شرکاء کا بھارتی جارحیت کے خلاف خوب آواز اٹھائی اور کہا کہ جس طرح  1999 میں ہم نے کارگل کے جنگ میں پاک فوج کا ساتھ دیا اسی طرح آج بھی ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور غازیان گانچھے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے انڈیا کی کسی بھی ہٹ دھرمی کا جواب سختی سے دیا جائے گا ۔ ہم نے جو میزائل شاہین غوری بنائے ہیں  وہ  الماریاں  سجانے کیلٸے  نہیں بلکہ  وہ ہم نے انڈیا کے لیے ہی بنائے ہیں انڈیا کی ہر کاروائی کا جواب  بھر پور  طریقے سے دیا جائے گا ،  مودی اور انڈیا میڈیا ہمیں گیدڑ بگتیوں سے نہ  ڈراٸیں ، اس کے علاوہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے بارے میں بھی شرکاء نے بات کی کہ پانی کو روکنا جنگ تصور کیا جائے گا اور اس کے لیے ہم اپنے آخری خون کے قطرے تک لڑیں گے ۔ آخر میں پاکستان فوج کے حق اور انڈیا کے خلاف بھر  پور  نعرے بازی بھی کی گئی۔ نعرے بازی کی تفصیل زیل ہے ۔
غازیان  گنگچھے زندہ باد
پاک فوج زندہ باد 
پاکستان  پاٸندہ باد 
انڈیا مردہ باد 
مودی کتا  ھاۓ  ھاۓ
آبی جارحیت نا منظور