Burusho Abashing News

Burusho Abashing News Hi this page is only for information & news ,No affiliated with any political & religious organization.

26/02/2026
⚡️ PRO FLYWEIGHT SHOWDOWN ⚡️Faheem Khan vs Muhammad MehdiTwo top flyweights.Three rounds. Five minutes each.No room for ...
24/02/2026

⚡️ PRO FLYWEIGHT SHOWDOWN ⚡️

Faheem Khan vs Muhammad Mehdi

Two top flyweights.
Three rounds. Five minutes each.
No room for mistakes.

Speed. Skill. Precision.

This is the flyweight division at its highest level.

Infinite Championship 4
Saturday, April 11, 2026
Islamabad, Pakistan

Who takes control when the cage door closes?

انیتا کریم ایک آہنی اعصاب کی کے ساتھ آج کل پاکستان کی بہترین مکس مارشل آرٹ کی کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے ، انیتا کریم ان ...
24/02/2026

انیتا کریم ایک آہنی اعصاب کی کے ساتھ آج کل پاکستان کی بہترین مکس مارشل آرٹ کی کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے ،
انیتا کریم ان خوش قسمت کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے جنہیں تربیت ان کے گھر سے ملی ہے ، انیتا کریم کا کوچ ان کے سگے بھائی ہیں جو ایک مکمل پیشہ ور کھلاڑی ہونے کے ساتھ ایک اچھے مایہ ناز کوچ بھی ہیں ، ہماری دعا ہے کہ انیتا کریم مستقبل میں بہت سی کامیابیاں سمیٹے اور گلگت بلتستان کا نام روشن کرے ۔

بشکریہ نواز علی !

انگلینڈ بمقابلہ پاکستان!آج کا میچ پاکستان کے لئے کتنا اہم ہے ۔شام 6:30 پر دیکھیے ۔
24/02/2026

انگلینڈ بمقابلہ پاکستان!
آج کا میچ پاکستان کے لئے کتنا اہم ہے ۔

شام 6:30 پر دیکھیے ۔

کے پی کے کی ہونہار بچی ۔بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتی تنقید کرنے والوں!!وزیرستان کی وہ ننھی بچی!! جس کے ہاتھ میں کرکٹ کا بلا ہے ...
24/02/2026

کے پی کے کی ہونہار بچی ۔
بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتی
تنقید کرنے والوں!!
وزیرستان کی وہ ننھی بچی!! جس کے ہاتھ میں کرکٹ کا بلا ہے اور آنکھوں میں خوابوں کی چمک دراصل وہ صرف ایک بچی نہیں، وہ امید کا استعارہ ہے۔ اس کی معصوم مسکراہٹ میں ایک پورے خطے کا مستقبل جھلکتا ہے۔ مگر افسوس! کچھ نگاہیں خواب نہیں دیکھتیں، وہ صرف خوف دیکھتی ہیں۔ وہ کھیلتی ہوئی بچی میں بھی آنے والے کل کا خطرہ تلاش کرتی ہیں۔
تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ یہ بڑی ہو کر بےپردہ ہو جائے گی، اسے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے، اسے اچھی تعلیم دی جائے۔ بظاہر یہ جملے خیرخواہی کے لبادے میں لپٹے ہوئے ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ کیا خواب دیکھنا اور کھیلنا تعلیم کے خلاف ہے؟ کیا ایک بچی کا کرکٹ کھیلنا اس کے کردار کا پیمانہ بن گیا ہے؟
حیرت اس بات پر ہے کہ یہی آوازیں اس وقت خاموش تھیں جب افغانستان میں بچیوں کی تعلیم پر پابندیاں عائد کی گئیں۔ جب اسکولوں کے دروازے بند ہوئے، جب قلم اور کتاب چھین لی گئی، تب یہ غیرت مند ضمیر کیوں نہ جاگے؟ کیا تعلیم کی فکر صرف سوشل میڈیا کی ویڈیوز تک محدود ہے؟
اصل مسئلہ کرکٹ نہیں، مسئلہ سوچ کا ہے۔ وہ سوچ جو لڑکی کو انسان نہیں، ایک بوجھ سمجھتی ہے۔ وہ سوچ جو اس کے خوابوں سے ڈرتی ہے۔ حالانکہ تعلیم، کھیل، ہنر اور خوداعتمادی یہ سب ایک ہی درخت کی شاخیں ہیں۔ جو بچی آج میدان میں دوڑ رہی ہے، وہی کل کلاس روم میں بھی اول آ سکتی ہے، اور زندگی کے ہر میدان میں بھی۔
ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ ہم اپنی بیٹیوں کو خوف کی زنجیروں میں جکڑنا چاہتے ہیں یا حوصلے کے پروں سے اڑانا چاہتے ہیں۔ اگر ایک ننھی بچی وزیرستان کی مٹی سے اٹھ کر دنیا کو مسکرا کر دیکھ سکتی ہے، تو ہمیں بھی اپنی سوچ کے دریچے کھولنے ہوں گے۔
بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں وہ مستقبل کی بنیاد ہوتی ہیں۔ انہیں کھیلنے دیں، سیکھنے دیں، آگے بڑھنے دیں کیونکہ جب ایک بچی آگے بڑھتی ہے تو پورا معاشرہ ترقی کرتا ہے .

06/02/2026

آج 6 فروری 2026 کو شاہراہ قراقرم کے کے ایچ کوہستان کے مقام پر کار گہری کھائی میں جاگری تین افراد چل بسے تعلق غذر سے بتایا جارہا ہے ۔

ایک اور قیامت 🔴اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 70 افراد جاں بحق او...
06/02/2026

ایک اور قیامت 🔴
اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 70 افراد جاں بحق اور 160 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے وہاں موجود افراد نے روکا جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

خان آف قلات کی پاکستانی فوج کو دھمکی ، جتنا ممکن ہو جلدی سے بلوچستان سے نکلنے کی دھمکی دی ۔
03/02/2026

خان آف قلات کی پاکستانی فوج کو دھمکی ، جتنا ممکن ہو جلدی سے بلوچستان سے نکلنے کی دھمکی دی ۔

بی ایل اے کے پیچھے بھارت ہے ، ٹی ٹی پی کے پیچھے افغانستان ہے ، افغانستان کے پیچھے بھارت ہے، بھارت کے پیچھے اسرائیل ہے، ا...
03/02/2026

بی ایل اے کے پیچھے بھارت ہے ، ٹی ٹی پی کے پیچھے افغانستان ہے ، افغانستان کے پیچھے بھارت ہے، بھارت کے پیچھے اسرائیل ہے، اسرائیل کے پیچھے امریکہ ہے ، امریکہ اور پاکستان دونوں ایک دوسرے کے آگے پیچھے ہیں۔ عجیب کنفیوژن پیدا ہو رہی ہے 🤣 آہے DG ISPR 😅

Address

Gilgit
123

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burusho Abashing News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Burusho Abashing News:

Share