
17/07/2025
گلگت: سوست پورٹ پر غیر قانونی ٹیکسز کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل
تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی کی میزبانی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام مکاتب فکر بشمول تنظیم اہل سنت والجماعت، مرکزی انجمن امامیہ، اسماعیلی ریجنل کونسل، سپریم کونسل نگر، چیمبر آف کامرس (گلگت، ہنزہ، نگر) اور نائب صدر FPCCI سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ خطہ ہے، اس لیے یہاں وفاقی حکومت یا FBR کی جانب سے کسی بھی قسم کے ٹیکسز لاگو کرنا غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔ شرکاء نے سوست پورٹ پر جبری ٹیکسز کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے فوری خاتمے اور اب تک وصول شدہ تمام غیر قانونی ٹیکسز کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ اگر 21 جولائی تک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو گلگت بلتستان میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور پاک چائنا بارڈر ٹریڈ مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔
مقامی تاجروں کا نعرہ: "ہمارا کاروبار بند، تو کسی کا بھی نہیں!"