
08/07/2025
وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت
8 جولائی 2025 | اسلام آباد
وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیز IV کے تحت خصوصی کمیٹی کا تیسرا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر مسلم ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم نے کی، جس میں چیئرمین PMYP، HEC، مختلف وزرا اور سابق پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ:
• 2008 سے 2013 تک پنجاب حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے 3,000 لیپ ٹاپ دیے
• 2013 سے 2018 تک وفاقی حکومت نے لاکھوں طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے
اور گلگت بلتستان کے لیے 6000لیپ ٹاپ دیے ۔
• جبکہ 2018 سے 2023 تک پی ٹی آئی حکومت نے ایک لیپ ٹاپ بھی نہیں دیا، صرف نوجوانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا
آج جن طلبہ کو اس اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ ملے، وہی بچے آج فری لانسنگ، ای کامرس اور آن لائن کاروبار سے اربوں روپے کما رہے ہیں۔
💡 لیپ ٹاپ اسکیم صرف ڈیوائس نہیں، نوجوانوں کے لیے روزگار، تعلیم اور خود اعتمادی کا ذریعہ ہے۔
📢 مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر نوجوانوں کی ترقی کو اپنا مشن بنا لیا ہے