KS TV News

KS TV News News

07/06/2026

گانگچھے حلقہ نمبر 1 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جناب ابراہیم ثنائی صاحب کی کامیابی کی خوشی میں ہر طرف جشن کا سماں ہے۔ کارکنان، حامی اور عوام بڑی تعداد میں خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ مختلف مقامات پر مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ نوجوانوں اور بزرگوں میں بھی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ کامیابی عوام کے اعتماد اور حمایت کا مظہر قرار دی جا رہی ہے، جس نے پورے علاقے میں ایک خوشگوار اور پُرجوش ماحول پیدا کر دیا ہے۔ 🎉🏆🇵🇰
ایڈمن KS TV News

07/06/2026

علاقۂ کریس میں حاجی محمد ابراہیم ثنائی صاحب کی کامیابی پر شاندار جشن کا سماں ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اس خوشی میں شریک ہے اور ہر طرف جوش و خروش، مبارک باد اور مسرت کی فضا قائم ہے۔ نوجوان، بزرگ اور مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے محبوب امیدوار کی فتح پر خوشیاں منا رہے ہیں۔ یہ منظر عوامی اعتماد، محبت اور بھرپور حمایت کی عکاسی کرتا ہے، جس نے پورے علاقے کو جشن کے رنگوں سے سجا دیا ہے۔ 🎉✌️🌹
ایڈمن KS TV News

کے ایس ٹی وی نیوز کی طرف سے جی بی اے 22 گانگچھے حلقہ نمبر 1 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار جناب ابرہیم ثنائی ...
07/06/2026

کے ایس ٹی وی نیوز کی طرف سے جی بی اے 22 گانگچھے حلقہ نمبر 1 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار جناب ابرہیم ثنائی صاحب کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد۔ یہ فتح عوام کے اعتماد، محبت اور بھرپور حمایت کا مظہر ہے۔ ابرہیم ثنائی صاحب نے اپنی محنت، اخلاص اور عوامی خدمت کے جذبے سے یہ مقام حاصل کیا۔ ہم حلقہ نمبر 1 کے تمام عوام، کارکنان اور سپورٹرز کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ابرہیم ثنائی صاحب کو اپنے حلقے کی بہتر خدمت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
ایڈمن KS TV News
Pakistan Muslim League Nawaz

07/06/2026

جی بی 7 سکردو سے سید توقیر مہدی شاہ نے بازی مار لی۔
Syed Tauqeer Mehdi Followers
Suno News HD
KS TV News

07/06/2026

ابرہیم ثنائی صاحب آگے ہے
KS TV News
Pakistan Muslim League Nawaz

07/06/2026

جی بی اے 22 گانگچھے خلقہ نمبر 1 سے حاجی محمد ابرہیم ثنائی صاحب نے بازی مار لی ۔
فتح مبارک ہو ۔
ایڈمن KS TV News

06/06/2026

سکردو کی سرزمین آج ایک عظیم سیاسی منظر کی گواہ بنی، جہاں استحکامِ پاکستان پارٹی کے امیدوار جناب راجہ جلال مقپون صاحب کے حق میں ایک شاندار، تاریخی اور بھرپور عوامی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں نوجوانوں، بزرگوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے محبوب قائد سے والہانہ محبت اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
شرکاء کا جوش و خروش، فلک شگاف نعروں کی گونج اور عوام کا بے مثال ہجوم اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ راجہ جلال مقپون صاحب عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ ریلی کے دوران سکردو کی فضا پارٹی پرچموں، نعروں اور عوامی جذبے سے گونجتی رہی، جبکہ شرکاء نے نظم و ضبط اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا۔
یہ تاریخی عوامی اجتماع نہ صرف راجہ جلال مقپون صاحب کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا عکاس تھا بلکہ اس بات کا بھی پیغام دے رہا تھا کہ عوام اپنے علاقے کی ترقی، خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لیے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔

03/06/2026

آج کریس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر عاشق حسین کی حمایت میں ایک عظیم الشان، پُرجوش اور تاریخی ریلی نکالی گئی، جس میں کریس اور گرد و نواح کے عوام نے بھرپور شرکت کر کے اپنے امیدوار سے والہانہ محبت اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ ریلی کے دوران کارکنان، نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جبکہ پارٹی پرچموں اور نعروں سے پورا علاقہ انتخابی رنگ میں رنگا ہوا نظر آیا۔شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا اور ہر طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں نعروں کی گونج سنائی دے رہی تھی۔ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ڈاکٹر عاشق حسین کو کریس گون اور کریس کے عوام کی بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔ یہ شاندار ریلی علاقے کے سیاسی منظرنامے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی اور عوام کے اعتماد، یکجہتی اور سیاسی شعور کی خوبصورت عکاسی کرتی ہے۔
ایڈمن KS TV News

03/06/2026

جناب ابراہیم ثنائی صاحب کی محبت میں ننھے بچے مصطفیٰ علی اور سرفراز احمد خوشی سے سڑک پر رقص کرتے ہوئے نظر آئے، جبکہ اردگرد موجود چند بچے بھی اس خوبصورت منظر کو دلچسپی سے دیکھتے رہے۔ بچوں کا یہ جوش و خروش اور معصوم انداز انتخابی ماحول کو مزید دلکش بنا رہا ہے اور ابراہیم ثنائی صاحب سے عوامی محبت کی ایک خوبصورت جھلک پیش کر رہا ہے۔
KS TV News ایڈمن

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنگلگت بلتستان کے نامور مورخ، ممتاز مؤلف، صدارتی ایوارڈ یافتہ ادیب، اکادمی ادبی...
02/06/2026

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْن
گلگت بلتستان کے نامور مورخ، ممتاز مؤلف، صدارتی ایوارڈ یافتہ ادیب، اکادمی ادبیات پاکستان کے سابق ممبر بورڈ آف گورنرز اور ایک سو سے زائد کتابوں کے مصنف غلام حسن حسنو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے.
اللّٰہ پاک مرحوم حضرت علامہ غلام حسن حسنو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما 🤲
ایڈمن KS TV News

Address


995684

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KS TV News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share