Dardistan tv

Dardistan tv media

31/05/2026

نومل میں پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کے قیام کا اعلان، عوام میں خوشی کی لہر

نومل: سابق چیئرمین اور کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع گلگت محمد سلیم کی جانب سے معزز مہمانوں کے سامنے پیش کیے گئے سپاس نامے اور عوامی مطالبات کے جواب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر عابد رضا نے نومل میں پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کے قیام کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ نومل میں پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کا قیام علاقے کی طالبات کے لیے ایک تاریخی اور اہم پیش رفت ہے، جس سے انہیں اپنے علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ اس منصوبے سے نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ نوجوان نسل کے روشن مستقبل اور علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا ہوگا۔

اہلِیاں نومل نے اس اہم اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت بالخصوص صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان عابد رضا کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تعلیم کے فروغ اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کے لیے سیاسی استحکام اور عوامی تعاون ناگزیر ہے۔ اس موقع پر اہلِیاں نومل سے اپیل کی گئی کہ وہ آنے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شفیق الدین کو بھرپور حمایت فراہم کریں تاکہ ترقی اور خوشحالی کا سفر مزید تیزی سے جاری رہ سکے۔

PRESS RELEASEForest Department Gilgit-Baltistan Takes Strong Notice of Alleged Illegal Cutting in Jutial Nallah, Haramos...
23/05/2026

PRESS RELEASE
Forest Department Gilgit-Baltistan Takes Strong Notice of Alleged Illegal Cutting in Jutial Nallah, Haramosh Forests

The Forest, Parks & Wildlife Department Gilgit-Baltistan, has taken serious notice of the issue circulating on social media regarding alleged illegal cutting of forest trees in the Haramoosh–Jutial Nallah forest area of Gilgit Forest Division. The matter gained public attention after videos and reports went viral on Facebook and other platforms, raising concerns about the protection and conservation of forests.

Acting promptly Secretary Forests wildlife and environment directed Chief Conservator Forests to inquire into the matter. An Inquiry Committee of 4 officers was constituted through on 15th May 2026 under the chairmanship of Dr. Jibran Haider, Divisional Forest Officer by the CCF GB
The committee conducted an extensive field visit across the entire forests of Jutial Nallah and carried out a comprehensive inspection of the affected areas spending two days in area. During the inquiry process, the team verified facts on ground, collected field data, interacted with local stakeholders, and gathered GIS-based pictorial evidence to determine the nature and extent of the alleged illegal activities.
The inquiry team has submitted its detailed report along with cogent recommendations.
The department reiterates that all delinquent officers/officials found involved through negligence, misconduct, facilitation, or failure in protection duties shall be proceeded against strictly under relevant rules and disciplinary laws. Likewise, all offenders involved in illegal cutting, transportation, or trade of forest produce shall be booked under applicable forest and criminal laws without any leniency.
The department maintains a zero-tolerance policy against illegal encroachment, timber mafia activities, and destruction of natural forests. The department is determined to make this case an example for the future so that no individual or group dares to compromise the ecological wealth and environmental security of Gilgit-Baltistan.

The Forest Department remains fully committed to safeguarding these invaluable natural assets through strict enforcement, modern monitoring mechanisms, and community participation.
The public is also encouraged to cooperate with the department by reporting any illegal cutting or suspicious activities affecting forests and wildlife resources across Gilgit-Baltistan.

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر و امیدوار برائے جی بی اے ون گلگت امجد حسین ایڈووکیٹ نے تھول داس میں انتخابی کمپی...
15/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر و امیدوار برائے جی بی اے ون گلگت امجد حسین ایڈووکیٹ نے تھول داس میں انتخابی کمپین آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا اور ایک بڑے کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین، پارٹی کارکنان، نوجوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، ترقیاتی وژن اور حقیقی نمائندگی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر 1 گلگت کے عوام نے ہمیشہ شعور کا مظاہرہ کیا ہے اور آنے والے انتخابات میں بھی ترقی، خوشحالی اور عوامی حقوق کے حق میں فیصلہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئے گئے ترقیاتی منصوبے ان کی عوام دوستی اور عملی سیاست کا واضح ثبوت ہیں، جبکہ آئندہ بھی تھول داس سمیت پورے حلقے میں بنیادی سہولیات، سڑکوں، تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے روزگار کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
کارنر میٹنگ سے مقامی عمائدین اور پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

گلگت: ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سیوریج منصوبے کے خلاف ایکشن، دس لاکھ روپے جرمانہ عائدگلگت (خصوصی رپورٹر) گلگت بلت...
14/05/2026

گلگت: ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سیوریج منصوبے کے خلاف ایکشن، دس لاکھ روپے جرمانہ عائد
گلگت (خصوصی رپورٹر) گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (جی بی ای پی اے) نے گلگت شہر میں جاری سینیٹری و سیوریج منصوبے میں مبینہ ماحولیاتی خلاف ورزیوں، غیر قانونی ملبہ پھینکنے، فضائی آلودگی اور عوامی مشکلات پیدا کرنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے منصوبے کے ذمہ داران اور کنٹریکٹر پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2014 کے سیکشن 20 کے تحت باضابطہ ماحولیاتی تحفظ آرڈر (EPO) جاری کر دیا گیا۔
جی بی ای پی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ادارے کو گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2014 کے تحت ماحولیات کے تحفظ، آلودگی پر قابو پانے اور عوامی صحت کو یقینی بنانے کا اختیار حاصل ہے۔ نوٹس کے مطابق سینیٹری و سیوریج منصوبے کو ماحولیاتی این او سی اور منظوری اس شرط پر دی گئی تھی کہ منصوبے پر عملدرآمد کے دوران ماحولیاتی حفاظتی اقدامات، ای آئی اے رپورٹ میں درج شرائط اور متعلقہ قوانین پر مکمل عمل کیا جائے گا، تاہم متعدد شکایات اور معائنے کے دوران سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے دوران کھدائی سے نکلنے والا ملبہ، پتھر اور دیگر مواد سڑکوں اور عوامی مقامات کے اطراف غیر قانونی طور پر پھینکا گیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جبکہ شہریوں اور راہگیروں کے لیے خطرناک صورتحال پیدا ہوئی۔ اسی طرح مٹی اور گردوغبار کے بے قابو اخراج کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا، خصوصاً آرمی پبلک اسکول گلگت اور گنجان آباد علاقوں کے قریب صورتحال تشویشناک رہی جس سے طلبہ، شہریوں اور عام عوام کی صحت کو خطرات لاحق ہوئے۔
جی بی ای پی اے کے مطابق منصوبے کے ذمہ داران بارہا ہدایات کے باوجود ماحولیاتی تحفظ کے لیے طے شدہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) اور حفاظتی اقدامات نافذ کرنے میں ناکام رہے۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ غیر منصوبہ بند کھدائی، ناقص ویسٹ مینجمنٹ، ٹریفک بلاکیج اور ماحولیاتی نظم و نسق کی کمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
ادارے نے قرار دیا کہ یہ تمام سرگرمیاں گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2014، ای آئی اے رپورٹ میں شامل ماحولیاتی نظم و نسق و مانیٹرنگ پلان، قومی ماحولیاتی معیار (NEQS) اور این او سی کی شرائط کی واضح خلاف ورزی ہیں۔
ڈائریکٹر جی بی ای پی اے خادم حسین کی جانب سے جاری حکم نامے میں منصوبے کے ذمہ داران اور کنٹریکٹر پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فوری طور پر سڑکوں اور عوامی مقامات سے ملبہ ہٹانے، پانی کے چھڑکاؤ کے ذریعے گردوغبار پر قابو پانے، تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ماحولیاتی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے اور حساس مقامات خصوصاً اسکولوں کے قریب ٹریفک اور عوامی تحفظ کے اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے دو روز کے اندر اصلاحی اور تدارکی اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں، بصورت دیگر جرمانے میں اضافہ، ماحولیاتی این او سی کی معطلی یا منسوخی، منصوبے کی سرگرمیوں کی بندش اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
جی بی ای پی اے نے اس نوٹس کو “انتہائی ہنگامی” قرار دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے تاکہ ماحولیات، عوامی صحت اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گلگت کے نائب صدر علی کریم خان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف (PTI) اور مجلس وحدت...
13/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گلگت کے نائب صدر علی کریم خان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف (PTI) اور مجلس وحدت المسلمین (MWM) کے تین سالہ دورِ اقتدار کو حلقہ ون کے لیے "سیاسی دشمنی" کا دور قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ:
"گزشتہ تین سالوں کے دوران پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے گٹھ جوڑ نے جس طرح حلقہ ون کی عوامی مفاد کی اسکیموں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوششیں کیں، وہ تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ ان جماعتوں نے عوامی خدمت کے بجائے صرف رکاوٹیں ڈالنے کی سیاست کی، لیکن ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکے۔"

علی کریم خان نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے دور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "خالد خورشید کی منشی گری" نے حلقے کے عوام کو ترقی کی دوڑ میں برسوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ جو وقت عوامی فلاح اور تعمیر و ترقی پر صرف ہونا چاہیے تھا، وہ فائلیں روکنے اور سیاسی انتقام کی نذر کر دیا گیا۔

"حلقہ ون کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنی محرومیوں کا ایک ایک حساب یاد رکھے ہوئے ہیں۔ تین سال تک عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے اب کس منہ سے ان کے پاس جائیں گے؟ الیکشن کا وقت قریب ہے، اور یہی وہ وقت ہے جب حلقے کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان سازشی عناصر کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیں گے جنہوں نے منشی گری کی خاطر عوام کا مستقبل داؤ پر لگایا۔"


علی کریم خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے صفِ اول میں کھڑی ہے اور سارشوں کے باوجود عوامی خدمت کا سفر رکنے نہیں دیا جائے گا۔

سینئر عہدیداران حلقہ نبمر 2پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سمیت مختلف عہدیداران کی جانب سے کل کی پریس کانفرنس میں حلقہ نمبر دو...
08/05/2026

سینئر عہدیداران حلقہ نبمر 2
پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سمیت مختلف عہدیداران کی جانب سے کل کی پریس کانفرنس میں حلقہ نمبر دو گلگت کے امیدوار جناب حسین علی رانا کو مدعو نہ کرنا، پارٹی کے اندر ایک سنجیدہ سیاسی اور تنظیمی سوال کو جنم دیتا ہے۔
یاد رکھا جائے کہ حسین علی رانا گزشتہ 44 سالوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کے لیے بھرپور خدمات انجام دی ہیں۔ ایسے سینئر اور نظریاتی کارکن کو نظر انداز کرنا نہ صرف ان کی طویل جدوجہد کی نفی ہے بلکہ حلقہ دو میں پارٹی کو کمزور کرنے کے مترادف بھی ہے۔
پارٹی قیادت کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے، بصورت دیگر اس غیر سنجیدہ رویے کا جواب پارٹی کے اندر اصولی اور سیاسی بنیادوں پر دیا جائے گا۔

07/05/2026

آپ بھی سنیئے گا ۔۔
*گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تمام نوجوانوں کو نظر انداز کیا اور سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیئے* ۔
نوجوانو! آپکا مستقبل پاکستان نظریاتی پارٹی ہے۔ آئیں ہمارے دروازے آپکے لیئے کھلے ہیں۔

گلگت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے انفارمیشن سیکرٹری نے کہا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا ب...
04/05/2026

گلگت
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے انفارمیشن سیکرٹری نے کہا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے ۔ پی پی پی نے ہمیشہ اور ہر دور میں لوگوں کو روزگار فراہم کیا اور روز چھیننے کے اقدام کی ہمیشہ مخالف دہی ہے۔ محکمہ پولیس گلگت بلتستان کے تربیت یافتہ اہلکاروں کو ملازمت سے بر طرف کیا جانا خود نیشنل ایکشن پلان کے قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ تمام برطرف کئے گئے پولیس اہلکاروں کو ملازمت میں بحال کرانے کےلئے پاکستان پیپلز پارٹی پوری طرح کوشاں ہے اس حوالے سے مرکزی سطح پر بھی بات چیت جاری ہے ۔ ثاقب حسین بیگ نے کہا ہے حالیہ ناخوشگوار واقعات کے حوالے سے بھی ملکی۔علاقائی اور قومی اداروں کے وسیع تر مفاد میں باہمی افہام و تفہیم سے معاملات کو حل کرانے کےلئے پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ملک اور عوام ہماری اولین ترجیحات میں ہے جن کی خدمت ہم اپنا فریضہ سمجھتے ہیں

ثاقب علی عرف اویس میر کو پی وائی او ڈسٹرکٹ گلگت کا نائب صدر مقرر کردیا گیا
04/05/2026

ثاقب علی عرف اویس میر کو پی وائی او ڈسٹرکٹ گلگت کا نائب صدر مقرر کردیا گیا

گلگت (پ ر) کوہستان سے تعلق رکھنے والے افراد کا اہم اجلاس میں آئندہ سیاسی منظرنامے کے حوالے سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔تفص...
03/05/2026

گلگت (پ ر) کوہستان سے تعلق رکھنے والے افراد کا اہم اجلاس میں آئندہ سیاسی منظرنامے کے حوالے سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوہستانی کمیونٹی کا ایک اہم اجلاس سونی کوٹ کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں کوہستان سے تعلق رکھنے والے عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران موقف اپنایا گیا کہ پچھلے کئی دہائیوں سے کوہستانی کمیونٹی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتے ہوئے ان کو نظرانداز کیا گیا مگر اس بار کوہستانی کمیونٹی گلگت بلتستان کے دس اضلاع سے ایسا سرپرائز دے گی کہ سب حیران رہ جائیں گے۔۔اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس بار کوہستانی کمیونٹی جس بھی جماعت یا امیدوار کے ساتھ اتحاد کرے گا، وہی میدان مارنے کی پوزیشن حاصل کرلے گا۔مقررین نے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آئندہ سیاسی فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں گے اور عوامی مفادات کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔کمیونٹی کے افراد نے اجلاس کے آخر میں آپریشن معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ کوہستان کا بچہ بچہ پاک وطن کے دفاع کے لئے اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔۔

Address

Gilgit Baltistan
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dardistan tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dardistan tv:

Share