Women Times GB

Women Times GB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Women Times GB, Gilgit.

حقوق دو ڈیم بناو تحریک https://www.womentimesgb.com/حقوق-دو-ڈیم-بناو-تحریک/حقوق دو ڈیم بناو تحریک 19ویں روز میں داخل ۔۔۔...
05/03/2025

حقوق دو ڈیم بناو تحریک https://www.womentimesgb.com/حقوق-دو-ڈیم-بناو-تحریک/

حقوق دو ڈیم بناو تحریک 19ویں روز میں داخل ۔۔۔۔۔

مذاکراتی عمل میں تاخیر

حقوقِ دو ڈیم بناؤ تحریک کا دھرنا 19روز میں داخل ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا تاخیر کا شکار ہونا سوالیہ

اسلام آباد- پاکستان مسلم لیگ ،ن، کی مرکزی سینئر رہنما نگہت خان کو ممبر گلگت بلتستان اسمبلی اپنی کتاب پیش کر رہی ہے۔ حاجی...
19/02/2025

اسلام آباد- پاکستان مسلم لیگ ،ن، کی مرکزی سینئر رہنما نگہت خان کو ممبر گلگت بلتستان اسمبلی اپنی کتاب پیش کر رہی ہے۔ حاجی محمد اکبر تابان بھی اس موقع پر موجود ہیں۔

19/02/2025

مافیاز کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا https://www.womentimesgb.com/مافیاز-کو-کسی-صورت-بخشا-نہیں-جائے-گا/

کمشنر گلگت ڈویژن سردار اسد ہارون متحرک،

گلگت غذر ہنزہ اور نگر میں ترقیاتی منصوبوں پر رپورٹ طلب کرلی۔ خودساختہ مہنگائی، ہسپتالوں کی صورتحال، اور سیوریج منصوبے پر بھی ہدایات جاری

نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران کی منسٹر یوتھ افیئرز و کامرس ذبیح اللہ سے ملاقات۔
17/02/2025

نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران کی منسٹر یوتھ افیئرز و کامرس ذبیح اللہ سے ملاقات۔

ڈی ایس پی گلشن نساء نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سکردو کا چارج سنبھال لیا ۔ وہ اس سے قبل ایس ایچ او وویمن تھانہ تعینات تھیں ۔ ...
17/02/2025

ڈی ایس پی گلشن نساء نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سکردو کا چارج سنبھال لیا ۔ وہ اس سے قبل ایس ایچ او وویمن تھانہ تعینات تھیں ۔ حال ہی میں بطور ڈی ایس پی ترقی پانے کے بعد انہیں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سکردو لگایا گیا ہے تاہم وویمن تھانہ بھی انہی کی زیر نگرانی ہوگا۔ ان کا بطور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر تعیناتی خواتین کو با اختیار بنانے کی طرف خوش آئیند پیش قدمی ہے۔

کمشنر گلگت ڈویژن کانوٹس https://www.womentimesgb.com/کمشنر-گلگت-ڈویژن-کانوٹس/کسی نے تو عوام کی سن لی ؟؟؟کوئی تو آخر جاگ ...
16/02/2025

کمشنر گلگت ڈویژن کانوٹس https://www.womentimesgb.com/کمشنر-گلگت-ڈویژن-کانوٹس/

کسی نے تو عوام کی سن لی ؟؟؟

کوئی تو آخر جاگ گیا ؟؟؟؟

گلگت (کرن قاسم) گلگت سیوریج پروجیکٹ کے ٹھیکیدار کمشنر گلگت ڈویژن کے نوٹس پر نمودار ہونے لگا واضح رہے

عوامی تحریک: "حقوق دو، ڈیم بناؤ" کے مطالبے پر گونرفارم میں مکمل ہڑتالگونرفارم: عوامی تحریک کے تحت "حقوق دو، ڈیم بناؤ" کے...
16/02/2025

عوامی تحریک: "حقوق دو، ڈیم بناؤ" کے مطالبے پر گونرفارم میں مکمل ہڑتال

گونرفارم: عوامی تحریک کے تحت "حقوق دو، ڈیم بناؤ" کے نعرے کے ساتھ آج گونرفارم بازار مکمل شٹر ڈاؤن۔ عوام نے حکومت اور واپڈا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کررہے ہیں۔

گونرفارم اور گوہرآباد کے عوام قافلوں کی شکل میں چلاس کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، جہاں ایک بڑے احتجاجی اجتماع کا انعقاد متوقع ہے۔ مظاہرین نے "واپڈا گردی نامنظور، ڈیم بناؤ حقوق دو" جیسے نعرے بلند کیے اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے متاثرین کے بنیادی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

08/02/2025

طالب علم راجہ عابد کا رہائی کے بعد پر جوش خطاب۔۔۔۔۔

پولیس نے معافی مانگی کیا ؟

یہ پنجاب نہیں گلگت بلتستان ہے

*سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان میر وقار احمد کا سینٹرل جماعت خانہ گلگت کا دورہ، پرنس کریم آغا خان چہارم کی وفات پر تعزیت...
07/02/2025

*سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان میر وقار احمد کا سینٹرل جماعت خانہ گلگت کا دورہ، پرنس کریم آغا خان چہارم کی وفات پر تعزیت۔*

گلگت۔
میر وقار احمد سیکریٹری اطلاعات حکومت گلگت بلتستان جو کہ گلگت بلتستان سول سرونٹس ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں، سول سروس کے دیگر زمہ داران کے ہمراہ سینٹرل جماعت خانہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نےشیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا، پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور جماعت کے عمائدین سے تعزیت کی۔
سیکریٹری انفارمیشن میر وقار نے اس موقع پر پرنس کریم آغا خان کی دنیا بھر اور خصوصاً گلگت بلتستان میں ترقی، تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے دی گئی بے مثال خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرنس کریم آغا خان چہارم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے نہ صرف تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے میدان میں شاندار کام کیے بلکہ پوری دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی، ترقی اور امن کے فروغ کے لیے بے پناہ جدوجہد کی۔ گلگت بلتستان کے عوام ان کی خدمات کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔
آخر میں، میر وقار احمد نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے امام، پرنس رحیم آغا خان، اپنے والد کے وژن کو مزید آگے بڑھائیں گے اور خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب رقم کریں گے۔
اس موقع پر انہوں نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے ان کے مشن کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
# #

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ، اور مواصلات عبد العلیم خان سے وزیرِ اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلب...
07/02/2025

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ، اور مواصلات عبد العلیم خان سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلی نے جگلوٹ سکردو روڈ کو مسافروں اور سیاحوں کے لئے محفوظ بنانے اور کے۔کے۔ایچ کے معاوضوں کی ادائیگیوں سمیت گلگت بلتستان کے روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر بات کی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ جگلوٹ سکردو روڈ کو مسافروں اور سیاحوں کے لئے محفوظ بنانے سروے کر 15 ارب کی فزبلیٹی پلاننگ کمیشن میں جمع کرائی ہے جس میں 9 مقامات کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔اس فزبلیٹی کی جلد ایکنک سے منظوری کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے متاثرین شاہراہِ قراقرم کو معاوضوں کی ادائیگی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

شمالی علاقہ جات سیاحت کے لئے اپنی مثال آپ ہیں، گلگت بلتستان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی کے ساتھ منسوب ہے اور ہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذریعے ان علاقوں میں روڈ نیٹ ورک کی بہتری کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ہزاروں سیاح گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں جو ان علاقوں کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ اس تناظر میں وفاقی وزیر نے سیاحوں کے لیے ٹول ٹیکس متعارف کرانے کی تجویز دی جس سے حاصل ہونے والا ریونیو این ایچ اے کے روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کے مقامی باشندے اس ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے وفاقی وزیر کے ترقیاتی اقدامات کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت این ایچ اے کے ساتھ مل کر خطے کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرے گی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر خزانہ محمد اسماعیل، وفاقی سیکریٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے بھی موجود تھے۔

Address

Gilgit

Telephone

+923555973615

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Women Times GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Women Times GB:

Share