12/08/2026
وزیرِ خزانہ گلگت بلتستان جناب محمد علی اختر اور اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (SCO) کے سیکٹر کمانڈر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں گلگت بلتستان میں مواصلاتی نظام کی بہتری، انٹرنیٹ کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں بالخصوص دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور 4G کوریج کی توسیع، نوجوانوں اور طلبہ کے لیے آئی ٹی و سافٹ ویئر پارکس کے قیام و توسیع، مواصلاتی منصوبوں کے لیے مالی و ترقیاتی تعاون، جبکہ مقامی تاجروں، سیاحوں اور طلبہ کو بہتر مواصلاتی سہولیات کی فراہمی جیسے امور زیرِ بحث آئے۔
وزیرِ خزانہ محمد علی اختر نے گلگت بلتستان میں جدید مواصلاتی سہولیات کی فراہمی اور ڈیجیٹل رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔