Himalaya Times ھمالیہ ٹائمز

  • Home
  • Himalaya Times ھمالیہ ٹائمز

Himalaya Times  ھمالیہ ٹائمز Himalaya Times is weekly newspaper and web based newspaper and digital media since March, 2015.

It's vision to voice of voiceless people and mission is Voice of Humanity. Himalaya Times weekly Newspaper: epaper.himalayatimespk.com
Website: www.himalayatimespk.com

کھرمنگ۔اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کفایت حسین  نے آ ج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ہمالیہ ٹائمز - گلگت بلتستان
28/07/2025

کھرمنگ۔

اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کفایت حسین نے آ ج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

ہمالیہ ٹائمز - گلگت بلتستان

28/07/2025
26/07/2025

پبلک سکول اینڈ کالج سکردو پہلے ہی امتیازی سلوک کا شکار رہا ہے، مزید اس ادارے کو تختہ مشق نہ بنایا جائے، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم

ہم یہ توقع کر رہے تھے کہ سکول انتظامیہ گرانٹ ان ایڈ میں ادارے کو جس طرح دیوار سے لگایا گیا اس پہ لڑے گی ابھی معلوم ہوا کہ وہ اساتذہ سے مڈ بھیڑ میں مصروف ہے، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی

بلتستان ریجن کے واحد تعلیمی ادارے میں ایک ماہ قبل پیش آنے والے چھوٹے ایشو کو بنیاد بناکر اس عظیم مادر علمی اور ریاستی ادارے کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچایا جائے، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی

اس عظیم ادارے کے اساتذہ کے ساتھ کن کی نوک جھوک اور کیوں چل رہی ہے وہ باہر نہ آئے تو بہتر ہے، اپوزیشن لیڈر

یہاں پڑھانے والے اساتذہ صرف ملازمین نہیں بلکہ والدین بھی ہیں اور انہوں نے یہیں رہنا بھی ہے، انکی وجہ سے ہی ادارے کا معیار بلند ہے، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی

اس بار کے بہترین رزلٹ کے بعد اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی بجائے اسے میدان جنگ بنانا درست نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی

سرحد پہ جنگ کے خطرات اب بھی موجود ہیں لیکن ان عظیم اداروں میں کیسے ماحول پیدا کیا جا رہا ہے؟ اپوزیشن لیڈر

ہماری نسلوں کا مستقبل اس ادارے سے منسلک ہے اسے نقصان جو بھی پہنچائیں ہم خاموش نہیں رہ سکتے، اپوزیشن لیڈر جی بی

ریاستی ادارے اور حساس ادارے کردار ادا کرے اور اس عظیم ادارے کو کسی کی انا کی بھینٹ چڑھنے سے بچائے، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی

فوری طور پر اساتذہ کے تحفظات دور کرکے تعلیمی سلسلے شروع کیا جائے ورنہ حقائق منظر عام پر آجائے تو مناسب نہیں ہوگا، اپوزیشن لیڈر

26/07/2025

اسکردو۔
(ایس ایم موسوی)

پبلک اسکول اینڈ کالج سکردو میں پانچ سینئر ترین اساتذہ کی معطلی نے ادارے کی فضا کو شدید بحران کا شکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایک ماہ قبل ایک طالب علم کی شرارت پر استاد نے معمولی سزا دی، جسے بنیاد بنا کر سکول انتظامیہ نے درس کے دوران طلبہ کے سامنے متعلقہ استاد کی بے عزتی کرتے ہوئے اُسے کلاس سے نکال دیا۔ اس غیر دانشمندانہ اقدام پر دیگر چند اساتذہ نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، مگر انتظامیہ نے مسئلہ سلجھانے کے بجائے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو بھی معطل کر دیا، جن میں سیکشن انچارج شاہد رسول، فزکس ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی غلام حیدر اور ریاضی کے دو اساتذہ: بشیر احمد اور اشرف حسین شامل ہیں، جو گزشتہ دو دہائیوں سے اسی ادارے میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انتظامیہ کے اس غیر ذمہ دارانہ فیصلے کے بعد سکول میں زیر تعلیم طلبہ اور والدین میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جارہی ہے، جبکہ تعلیمی ماحول بھی بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔
انتظامیہ نے معاملے کو دبانے کے لیے وقتی طور پر تعطیلات کا اعلان کیا، مگر سکول دوبارہ کھلتے ہی دیگر اساتذہ نے اپنے ساتھیوں کی بحالی کے لیے حسن سدپارہ چوک اور اسکول کے سامنے دوبارہ احتجاج کیا۔ اس احتجاجی تحریک میں اساتذہ کے ساتھ طلبہ، والدین اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ہر تعلیمی ادارے میں پیش آتے ہیں، لیکن پبلک اسکول اینڈ کالج انتظامیہ اپنے اندرونی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے، جس کے باعث بچوں کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ لہٰذا انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرے تاکہ ادارے کی ساکھ اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔

عوامی مطالبہ

ہمالیہ ٹائمز - گلگت بلتستان

ہفت روزہ ھمالیہ ٹائمز گلگت بلتستان..  📰  🗞️         26 جولائی تا 01 اگست 2025visit: epaper.himalayatimesgb.comھمالیہ ٹائ...
26/07/2025

ہفت روزہ ھمالیہ ٹائمز گلگت بلتستان.. 📰 🗞️
26 جولائی تا 01 اگست 2025

visit: epaper.himalayatimesgb.com

ھمالیہ ٹائمز - انسانیت کی آواز
Wkly Himalaya Times GB..

پریس ریلیزتاریخ: 25 جولائی 2025موضوع: پبلک اسکول اینڈ کالج سکردو کا جسمانی سزا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر مؤقفپبلک اس...
25/07/2025

پریس ریلیز
تاریخ: 25 جولائی 2025
موضوع: پبلک اسکول اینڈ کالج سکردو کا جسمانی سزا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر مؤقف

پبلک اسکول اینڈ کالج سکردو کی انتظامیہ تعلیمی ماحول میں جسمانی سزا کے ہر قسم کے استعمال کے خلاف اپنے غیر متزلزل مؤقف کی بھرپور توثیق کرتی ہے۔ یہ مؤقف 30 جون 2025 کو پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کے تناظر میں مزید اجاگر ہوا ہے، جس میں دسویں جماعت کے ایک طالبعلم کو کلاس کے دوران ایک سینئر استاد کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث طالبعلم بے ہوش ہوگیا اور فوری طور پر RHQ سکردو منتقل کرنا پڑا۔

انتظامیہ نے اس سنگین واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ استاد کو معطل کر دیا، اور ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی، پرنسپل کی سربراہی میں اور سینئر اساتذہ پر مشتمل، تشکیل دی گئی تاکہ معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جا سکیں۔

بدقسمتی سے، استاد کی معطلی کے خلاف احتجاجاً بوائز وِنگ کے چند اساتذہ نے یکم جولائی 2025 کو ہڑتال کا آغاز کر دیا، جس سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ اساتذہ کی جانب سے معطل استاد کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ ادارے کے ضابطہ اخلاق اور نظم و ضبط کے تحت، ہڑتال کی ترغیب دینے والے چار اساتذہ کو معطل کیا گیا اور ان سے تحریری معافی اور آئندہ کسی بھی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کی یقین دہانی طلب کی گئی۔

صورتحال کو سنبھالنے اور محکمہ تعلیم کی ہدایت کے مطابق شدید گرمی کی لہر کے باعث اسکول 24 جولائی 2025 تک بند رہا۔ تاہم اسکول کھلنے کے بعد تدریسی عملے نے دوبارہ مکمل ہڑتال شروع کر دی اور اپنے معطل ساتھیوں کے خلاف کی گئی تادیبی کارروائیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

پبلک اسکول اینڈ کالج کی انتظامیہ ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ جسمانی سزا ادارے میں مکمل طور پر ممنوع ہے، اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف فوری تادیبی کارروائی، بشمول ملازمت سے برطرفی، کی جائے گی۔ یہ پالیسی قومی تعلیمی معیارات کے مطابق ہے، اور حالیہ دلخراش واقعات—جیسا کہ سوات میں ایک مدرسے کے طالبعلم کی ہلاکت—ایسے اقدامات کے تباہ کن نتائج کو اجاگر کرتے ہیں۔

ادارے کی جانب سے والدین اور طلباء سے اس ناخوشگوار صورتحال کے باعث پیش آنے والی زحمت پر دلی معذرت کی جاتی ہے۔ ہم اپنے طلباء کی فلاح و بہبود، تحفظ، اور باوقار و معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔

ہم تمام تدریسی عملے پر زور دیتے ہیں کہ وہ پبلک اسکول اینڈ کالج کے بنیادی اقدار یعنی پیشہ ورانہ طرزِ عمل، ذمے داری اور دیانتداری کو اپنائیں۔ ہمارا مرکزِ نگاہ طلباء کی ہمہ جہتی نشوونما ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ تمام متعلقہ فریق ہمارے ساتھ ان اصولوں کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

دفتر پرنسپل، پبلک اسکول اینڈ کالج سکردو

سکردو۔سکردو رینگ روڈ منصوبہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت۔بلتستان کے دل، سکردو شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو...
25/07/2025

سکردو۔

سکردو رینگ روڈ منصوبہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت۔
بلتستان کے دل، سکردو شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سکردو رینگ روڈ کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ سڑک سدپارہ روڈ کو منٹھل بدھارکھ سے ہوتے ہوئے کیڈٹ کالج سکردو سے جوڑتی ہے، جو شہر کی مرکزی شاہراہوں کا متبادل بن کر سامنے آئے گی۔ اس منصوبے کا مقصد نہ صرف ٹریفک کے بوجھ کو تقسیم کرنا ہے بلکہ شہری و سیاحتی آمد و رفت کو بھی سہل بنانا ہے۔
یہ منصوبہ کچھ عرصے تک التواء کا شکار رہا، جس کے باعث مقامی عوام کو شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، حالیہ دنوں میں اس منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اب بغیر کسی مزید تاخیر کے یہ منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
• شہر کے اندرونی علاقوں پر ٹریفک کا دباؤ نمایاں حد تک کم ہوگا۔
• ٹریفک کی روانی بہتر ہونے سے وقت کی بچت ممکن ہوگی۔
• سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے آمد و رفت زیادہ سہولت بخش ہو گی۔
• کیڈٹ کالج، سدپارہ اور دیگر اہم مقامات سے رابطہ مؤثر انداز میں قائم ہوگا۔
شغر تھنگ روڈ بھی ایک اہم منصوبہ ہے جو دور دراز علاقوں کو شہر سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس سڑک کی تکمیل سے نہ صرف آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔ اس منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اور توقع ہے کہ مقررہ وقت میں معیاری انداز میں مکمل کر لیا جائے گا۔
بلتستان ریجن میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں میں ایکسن یاور کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے نہ صرف التواء شدہ منصوبوں کو دوبارہ فعال کیا بلکہ ان کی بروقت تکمیل، معیار اور شفافیت کو بھی یقینی بنایا۔ ان کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں واضح اضافہ ہوا ہے، جسے عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
خاص طور پر حالیہ سیلاب کے دوران، جب بلتستان میں متعدد سڑکیں تباہ ہو گئیں، ایکسن یاور نے خود میدان میں نکل کر دن رات کام کیا اور متاثرہ سڑکوں کی بحالی کی نگرانی کی۔ ان کا یہ جذبہ اور عوامی خدمت کا عزم بلتستان کے لیے ایک روشن مثال بن چکا ہے۔
سکردو بائی پاس روڈ، رینگ روڈ، شغر تھنگ روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبے بلتستان کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت اور خوشحالی کی نوید بن کر سامنے آ رہے ہیں۔ اگر موجودہ رفتار اور معیار برقرار رکھا گیا تو بلتستان کے دیگر پسماندہ علاقے بھی جلد جدید انفراسٹرکچر سے مستفید ہوں گے۔ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ صرف سفری مسائل کو کم کرے گی بلکہ علاقائی ترقی اور معاشی بہتری کا ذریعہ بھی بنے گی۔

رپورٹ: منظور امین

ہمالیہ ٹائمز - گلگت بلتستان

25/07/2025

اسلام آباد۔

سینئر صحافی افتخار احمد وفاقی امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام سے حالیہ گلگت بلتستان میں سیلاب کی صورت حال پر گفتگو، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کا جی بی کے عوام کو پیغام۔

ہمالیہ ٹائمز - گلگت بلتستان

کھرمنگ۔اطلاع برائے صارفینِ بجلی – منٹھوکھا فیز ٹومحکمہ برقیات ضلع کھرمنگ کی جانب سے مطلع کیا جاتا ہے کہ گزشتہ شام منٹھوک...
25/07/2025

کھرمنگ۔

اطلاع برائے صارفینِ بجلی – منٹھوکھا فیز ٹو

محکمہ برقیات ضلع کھرمنگ کی جانب سے مطلع کیا جاتا ہے کہ گزشتہ شام منٹھوکھا نالے میں آنے والے سیلاب کے باعث ہائیڈل سٹیشن منٹھوکھا فیز ٹو کا چیمبر بلاک ہو گیا تھا۔ فیلڈ عملہ موقع پر موجود ہے اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

انشاءاللہ بجلی کی سپلائی کل تک مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔ صارفین سے تعاون کی درخواست ہے۔

محکمہ برقیات، ضلع کھرمنگ

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Himalaya Times ھمالیہ ٹائمز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Himalaya Times ھمالیہ ٹائمز:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share