Juglote Tv

Juglote Tv [email protected]

Thanks for visiting

آج مورخہ 15 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ عادل ریاض گوندل نے عوامی نشاندہی پر سڑک اور رہائشی مکانات کے اوپر سے گزرنے و...
15/08/2026

آج مورخہ 15 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ عادل ریاض گوندل نے عوامی نشاندہی پر سڑک اور رہائشی مکانات کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کا سب انجینئر کے ہمراہ موقع پر معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران ایسی تاروں کا جائزہ لیا گیا جو موجودہ صورتحال میں عوام کے لیے خطرے کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی کسی ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ نے متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ بجلی کی تاروں کو فوری طور پر محفوظ، مناسب اور غیر متنازعہ مقامات سے گزارنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں اور املاک کو کسی بھی ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔
سب انجینئر نے موقع پر یقین دہانی کروائی کہ تاروں کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ نے واضح کیا کہ عوامی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور عوامی نشاندہی پر سامنے آنے والے ایسے مسائل کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

15/08/2026

گلگت؛ضلعی انتظامیہ کی کتا مار مہم کامیابی سے جاری،500 سے زائد ٹھکانے لگادئے گئے
گلگت # عوامی شکایات پرضلعی انتظامیہ گلگت کا اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے نگرانی میں آوارہ کتوں کے خلاف ڈاگ شوٹنگ مہم کامیابی سے جاری ،جون سے اب تک 500 سے زائد آوارہ ، باولے اور پاگل کتوں کو ٹھکانا لگایا جاچکا ہے ، عوامی شکایات پر ہفتے کے روز بھی آوارہ کتوں کے خلاف شوٹنگ مہم جاری رہی ، جسکے نتیجےمیں درجنوں کتوں کو ٹھکانہ لگایا جاچکا یے ۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے میونسپل ڈاگ شوٹنگ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ، جہاں کہیں بھی آوارہ کتے نظر آئیں گے الفا کنٹرول روم نمبر 920724 پر اطلاع دیں ، تاکہ فوری طور پر شکایات کا ازالہ کیا جاسکے ۔
نوٹ ! عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پالتو کتوں کی حفاظت خود کریں ، اور انہیں اپنے گھر کی چاردیواری میں محفوظ جگہ پر باندھ رکھیں ،تاکہ کتا مار مہم کا حصہ نہ بن سکے ۔ واضح رہے شہر اور مضافات میں کتوں کےکاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے میونسپل حدود میں کتا مار مہم کو تیز کردیا گیا ہے ۔

تاریخ ۔۔۔۔۔ 15 اگست 2026

14/08/2026

14 aug
وطن سلامت رہے ♥️

اسلام آباد: سوابی کے گاؤں شیخ جانہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر امتیاز کے جوان سال اکلوتے بیٹے عبداللہ کو مبینہ...
13/08/2026

اسلام آباد: سوابی کے گاؤں شیخ جانہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر امتیاز کے جوان سال اکلوتے بیٹے عبداللہ کو مبینہ طور پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، تاہم واقعے کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر اہلِ خانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق عبداللہ حافظِ قرآن تھا اور اسلام آباد کے ایک نجی ادارے میں چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کے تیسرے سمسٹر کا طالب علم تھا۔ وہ شام کے وقت اپنے ہاسٹل کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں مبینہ ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عبداللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
عبداللہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا اور ریٹائرڈ اسکول ٹیچر امتیاز کا واحد سہارا تھا۔ بیٹے کے اچانک اور بے رحمانہ قتل نے پورے خاندان کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
اہلِ خانہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واقعے کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے گئے۔ لواحقین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر ایف آئی آر اور ابتدائی رپورٹ کی کاپی فراہم نہیں کی جا رہی اور متعلقہ پولیس کی جانب سے بھی خاطر خواہ رابطہ نہیں کیا گیا۔
اہلِ خانہ اور متاثرہ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ عبداللہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ عبداللہ صرف ایک نوجوان نہیں تھا، وہ اپنے والدین کی امید، ان کا اکلوتا بیٹا اور روشن مستقبل کا خواب تھا۔ اس کے قتل کا انصاف اس خاندان کا بنیادی حق ہے۔

13/08/2026

بلوچستان میں گلگت بلتستان کے چار نوجوان اغوا ہونے کی اطلاع۔نوجوان مائننگ کمپنی میں ملازم تھے

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا اپوزیشن کو دوٹوک جوابوزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ارکانِ اسمبلی کو اپنی ا...
13/08/2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا اپوزیشن کو دوٹوک جواب

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ارکانِ اسمبلی کو اپنی اپنی آئینی و سیاسی حدود میں رہنے کا مشورہ دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن سفارشات مرتب کر سکتی ہے، تجاویز دے سکتی ہے، تاہم حکم دینے کا اختیار اپوزیشن کے پاس نہیں بلکہ حکومت کے پاس ہے۔

12/08/2026

اب تک اسمبلی مکمل فعال نہیں ہے اب تک سٹینڈنگ کمیٹیاں نہیں بنی ہیں،

گلگت بلتستان میں سیلاب کے باعث تباہی ہے اور ایمرجنسی کیلۓ مختص بجٹ سے 60 کروڑ روپے سرینڈر کردۓ گۓ ہیں،

گلگت بلتستان میں ایمرجنسی کے نام پر فرمائشی پروگرام چل رہے ہیں،سابق اپوزیشن لیڈر و رکن اسمبلی کاظم میثم کا ایوان سے خطاب
# juglotetv
Muhammad Kazim Mesam

12/08/2026

🤲🤲🤲😭

10/08/2026
اہم رپورٹ — گاشوپہوٹ روڈ سلائیڈنگ ایریا اور جگلوٹ ہسپتالگاشوپہوٹ، چکرکوٹ روڈ کے سلائیڈنگ ایریا میں پیش آنے والے حادثے می...
09/08/2026

اہم رپورٹ — گاشوپہوٹ روڈ سلائیڈنگ ایریا اور جگلوٹ ہسپتال

گاشوپہوٹ، چکرکوٹ روڈ کے سلائیڈنگ ایریا میں پیش آنے والے حادثے میں لیز کے مالک پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں جان کی بازی ہار گئے۔ قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی اسی خاندان کا ایک فرد سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہوا تھا۔

دوسری جانب، مورخہ 09 اگست کو تقریباً 1800 بجے جگلوٹ ہسپتال میں 03 ایمرجنسی کیسز لائے گئے، تاہم ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی شکایت سامنے آئی، جس پر مریضوں کے لواحقین نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ ایک جانب خطرناک سلائیڈنگ ایریاز میں انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں، جبکہ دوسری جانب ہسپتال میں بروقت طبی سہولیات کی عدم دستیابی بھی قیمتی انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

متعلقہ اداروں سے فوری توجہ اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مزید قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

Address

Gilgit Juglote Post Office Soniyer Bazaar
Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Juglote Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Juglote Tv:

Shortcuts

Share

Category