Daily Kausar

Daily Kausar Independent journalism committed to truth, transparency, and public service. Covering the stories that matter to our community and beyond. dailykausar.com

05/10/2025

وڈیو کا سورس : Press TV Highlights

حضرت اقدس مولانا قاضی نثار احمد صاحب مدظلہ، امیر اہلسنت و الجماعت گلگت بلتستان و کوہستان پر گلگت سی پی او کے قریب دہشت گ...
05/10/2025

حضرت اقدس مولانا قاضی نثار احمد صاحب مدظلہ، امیر اہلسنت و الجماعت گلگت بلتستان و کوہستان پر گلگت سی پی او کے قریب دہشت گردوں کے حملے کےخلاف حسن سدپارہ چوک سکردو میں احتجاجی مظاہرہ ۔
اس مظاہرے سے انجمن اہل سنت بلتستان کے جنرل سیکرٹری حضرت مولانا حق نواز صاحب، نائب صدر قاری عبدالعزیز صاحب،محترم ومکرم ریاض غازی صاحب، ایڈووکیٹ عبدالرزاق صاحب وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے اس حملے کی نہ صرف سخت الفاظ میں مذمت کیا، بلکہ حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے کٹہرے میں کھڑا کرے. اور کہا کہ یہ حملہ صرف حضرت قاضی صاحب
پر حملہ نہیں یہ خطے کے امن،مذہبی ہم آہنگی، باہمی اخوت، قومی سلامتی ، علاقائی امن، روشن مستقبل اور تعمیر و ترقی پر حملہ ہے۔
سنٹر پولیس آفس کے مین گیٹ پر اس قدر اہم شخصیت پر حملہ حکومتی سیکیورٹی اداروں پر بھی سوالیہ نشان ہے.
اس امن دشمن اقدام میں ملوث تمام افراد کو فوری گرفتار کیا جائے

گلگت (پریس ریلیز)شعیہ امامی اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت اور ریجنل پبلک افیئرز اینڈ ریلیشنز کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا...
05/10/2025

گلگت (پریس ریلیز)
شعیہ امامی اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت اور ریجنل پبلک افیئرز اینڈ ریلیشنز کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی خطیبِ اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان، کوہستان و چترال قاضی نثار احمد پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اجلاس کے شرکاء نے اس واقعے کو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ایک مذموم سازش قرار دیتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ قاضی نثار احمد ہمیشہ امن، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے علمبردار رہے ہیں۔ شرکاء نے اس بات کو سراہا کہ واقعے کے بعد بھی قاضی نثار احمد نے اپنے پیروکاروں کو صبروتحمل اور امن برقرار رکھنے کی تلقین کی، جو ان کے اخلاص، بصیرت اور عوام دوستی کا مظہر ہے۔

مزید کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات سے معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچتا ہے، لہٰذا تمام مکاتبِ فکر کے رہنما اور عوام اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ایسے عناصر کے عزائم کو ناکام بنائیں۔


Source Journalist Shereen Karim

05/10/2025

قاضی نثار احمد کے قافلے پر حملے میں استعمال ہونے والے دو گاڑیوں ، گاڑی میں وکا ٹاکی سیٹ، اسلحہ پولیس نے برآمد کر لیا ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے دہشت گرد زخمی تھے، جن کو ساتھیوں نے ایک سوزوکی میں لے کر فرار ہوئے ہیں، ملزمان تک پہنچ جائیں گے پولیس کا دعوئ.
Source Journalist Shereen Karim

05/10/2025

گلگت:
سی پی او کنوداس کے قریب مبینہ طور مولانا قاضی نثار احمد کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور اور گن کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقع میں قاضی نثار احمد محفوظ رہے ہیں۔
سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت، واقعے میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ۔
عوامی حلقے اس واقعے کو گلگت بلتستان کے امن کے خلاف سازش قرار دے رہے ہیں۔

Disclaimer : All information and footage’s used in the post are all for editorial and informational purposes only!

05/10/2025

گلگت بلتستان!

05/10/2025

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ

کیا آپ بھی اس بات سے متفق ہیں؟اگر ہیں تو کمنٹ میں لکھ دیںI Love Muhmmad
05/10/2025

کیا آپ بھی اس بات سے متفق ہیں؟
اگر ہیں تو کمنٹ میں لکھ دیں
I Love Muhmmad

05/10/2025

امیر اہلسنت کی گاڑی پر فائرنگ واقعے کے خلاف پبلک چوک جٹیال میں بھی احتجاج شروع!

05/10/2025

گلگت: امیر اہلسنت مولانا قاضی نثار احمد پر حملہ۔ وہ محفوظ اور تندرست ہیں۔ ہسپتال سے ان کی تصاویر جاری۔

05/10/2025

اس دفعہ گلگت کے عوام کسی سازش کا شکار نہیں ہوں گے۔
Tufail Ahmed
سوشل میڈیا انفلونسر !

05/10/2025

گلگت سے تازہ ترین!

Address

Gilgit
15400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Kausar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Kausar:

Share