04/06/2026
سکردو حلقہ 4
گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل سجنے کو ہے اور سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ سکردو کے حلقہ 4 روندو میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک تاریخی اور یادگار پاور شو کر کے سیاسی میدان مار لیا ہے۔ جلسہ گاہ میں عوام کا ایک جمِ غفیر اور سروں کا سمندر تھا، جس نے روندو کو جیالوں کے رنگ میں رنگ دیا۔