Gilgit Baltistan News Agency

Gilgit Baltistan News Agency this page will aware about Gilgit baltistan

17/05/2024
افسوس ناک خبر۔۔انتہاٸی خوش مزاج اور ہنس مک چہرہ سفر آخرت پر روانہ ٹیچر قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھتریت جانے و...
06/10/2023

افسوس ناک خبر۔۔
انتہاٸی خوش مزاج اور ہنس مک چہرہ سفر آخرت پر روانہ
ٹیچر قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھتریت جانے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ سے پولیس آفیسر عالم صاحب شہید۔ اللہ تعالی ٰ کامل مغفرت فرماۓ آمین۔

چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ھیں اس طرح  سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کرنے والے سرکاری ملازموں کے خلاف ایکشن لے ۔پتہ ن...
28/09/2023

چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ھیں اس طرح سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کرنے والے سرکاری ملازموں کے خلاف ایکشن لے ۔پتہ نہی یہ کس محکمے کی ویگو گاڑی نمبر نگر 2 ھے اور وہ کونسا بادشاہ سلامت آفیسر جو اتنے مہنگی گاڑی ریڑی کی طرح استعمال کرتا ھے ۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَسب کی زندگی بچانے والا، انتہائی خوش اخلاق شخص جو لوگوں کی مدد کرنے کے لیے نہ د...
20/07/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

سب کی زندگی بچانے والا، انتہائی خوش اخلاق شخص جو لوگوں کی مدد کرنے کے لیے نہ دن دیکھتا تھا نہ رات، ہر وقت دوسروں کی خدمت میں لگا رہتا تھا۔چیرمین جی بی ولفیر فاونڈیشن نیت جان بھائی آج ہم میں نہیں رہے اللہ ان کی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین🥹

انسانیت ابھی بھی زندہ ہے سلام ہو گلگت بلتستان غیرت مند قوم پر ❤ایس ایچ او تھانہ گوہر آباد شاہ مرزا صاحب ارو عملہ کی نگرا...
20/07/2023

انسانیت ابھی بھی زندہ ہے سلام ہو گلگت بلتستان غیرت مند قوم پر ❤ایس ایچ او تھانہ گوہر آباد شاہ مرزا صاحب ارو عملہ کی نگرانی میں کراچی سے گلگت جاتے ہوئے ایکسیڈینٹ شدہ کوسٹر نمبری LES 6186 جائے وقوعہ سے دستیاب 17 عدد سمارٹ موبائل فونز اور 370000 نقدی رقم و دیگر سامان بحفاظت وارثین کو حوالہ کر دیا گیا ہے۔۔۔

18/07/2023

ریسکیو آلرٹ۔
گلگت۔سکارکوئی نرسری کے قریب دریا سے ایک خاتون کی نعش ملی ہے جس کو گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122کے اہلکار بارگو منتقل کر رہے ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ نعش آج دن کو بارگوکے قریب دریا میں ڈوبنے والی خاتون کی بتائی جا رہی ہے۔

18/07/2023

پریس نوٹ
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ضلع گلگت میں محرم الحرام کو بر امن بنانے کے حوالے سے ضلع بھر میں دفعہ 44 1 Cr.P.C کے تحت درج ذیل سرگرمیوں پر پابندی عائدکردی؛ اشتعال انگیز تقاریر، ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، اسلحے/ دھماکہ خیز مواد کی خرید و فروخت، ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کا استعمال، ایک جگہ پرچار یا چار سے زیادہ افراد کے اکھٹا ہونا ( جنازہ، شادی بیاہ اور محرم کے اجتماعات کو استثناء حاصل ہو گا)، جلوس کے روٹس پر ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی ہو گی۔ چہلم کے اختتام تک این او سی کےضلع بھر میں ملک کے دوسرے حصوں سے کسی بھی فرقے کے مذہبی رہنماوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ نو اور دس محرم کو موٹرسائیکل ڈبل سورای پر پابندی عائد ہو گی ۔ اس کے علاوہ ہر قسم کے پلے کارڈ، ٹیپ ریکارڈر کا استعمال جس کی وجہ سے کسی بھی فرقہ، گروپ یا سیاسی پارٹی کے جذبات مجروح ہوتے ہیں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے- تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ضلع بھرمیں امن و امان بر قرار رکھنے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دفعہ 144 کے تحت درج بالا سر گرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے- ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حکم نامہ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی نشاندہی کریں اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے قانون نافذ کرنے والے تمام اہلکاروں کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

18/07/2023

سر۔
آج تقریبا" 11:45 بجے کپڑے دھوتے ہوئے شائینہ ولد شیرعالم پھسل کر دریا میں گر گئی جس کو نکالنے کے لیے اس کا شوہر زکریا ولد آب حیات نے بھی دریا میں چھلانگ لگایا .اور ان دونوں کو نکالنے کے لیے ان کا بیٹا یحی نے بھی دریا میں چھلانگ لگایا۔لیکن نہیں نکال سکے ۔ یحی ولد زکریا کو گلزار نامی لڑکے نے بچایا باقی میاں بیوی دریا دریا کے موجوں کے نظر ہوگئے گیا 1122 کو بزیعہ کنٹرول اطلاع ہو گئی ہے شروٹ چوکی پولیس اور مقامی لوگ تلاش کر رہے ہیں۔

آج مورخہ 17 جولائی 2023 کو جناب ایس ایس صاحب ضلع نگر کے حکم سے SDPO نگر 1 جناب ڈاکٹر تہذيب الحسن صاحب نے ساس ویلی میں ای...
17/07/2023

آج مورخہ 17 جولائی 2023 کو جناب ایس ایس صاحب ضلع نگر کے حکم سے SDPO نگر 1 جناب ڈاکٹر تہذيب الحسن صاحب نے ساس ویلی میں ایک اہم میٹنگ بلائی جس میں علماۓ ساس ویلی٫ عمائیدین اور تنظیم خیر العمل کے اراکین نے شرکت کی دورانِ میٹنگ عمائیدین اور علماۓ کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور محرم الحرام میں سکورٹی کے حوالے سے سکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں جناب SDPO نے علاقے میں امن و امان ک تلقین کی اور بہترین سکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی

Address

Street No 01
Gilgit
GGG

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan News Agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share