Gihzer Vision Point

Gihzer Vision Point Change form dahiMal time to ghizer vision point news reporting political issues culture music dance Discover places weather update social issues

12/06/2026

انصار علی کا پرس دہیمل مین بازار سے لے کر گورنمنٹ سکول تک کہیں گم ہوگیا ہے۔ پرس میں شناختی کارڈ، ضروری کاغذات اور کچھ نقد رقم موجود ہے۔
برائے مہربانی جس کسی کو یہ پرس ملے، نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں اور پرس واپس کرکے اپنا انعام حاصل کریں۔ آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ۔
📞 رابطہ نمبر:
03554313475
03555424459
0355 5331950
0355 4117829

12/06/2026

شندور پولو فیسٹیول میں گلگت اور چترال کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔ اس وقت میچ میں گلگت کو 1-0 کی برتری حاصل ہے جبکہ میدان میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شائقین پولو کے لیے یہ ایک یادگار اور دلچسپ میچ ثابت ہو رہا ہے۔ 🔥🏇

12/06/2026

گلگت اور چترال کے درمیان سنسنی خیز پولو میچ آخری پانچ منٹ میں داخل ہو چکا ہے، تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر میچ کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ اس وقت گلگت کو چترال پر 6 کے مقابلے میں 3 گول کی برتری حاصل ہے، جبکہ شائقین کی نظریں ایک دلچسپ اور کانٹے دار اختتام پر جمی ہوئی ہیں۔ شندور میں جاری یہ روایتی پولو مقابلہ اب بھی اپنے عروج پر ہے اور کسی بھی لمحے کھیل دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ �

12/06/2026

گلگت کی خوبصورتی صرف اس کے پہاڑوں اور وادیوں میں نہیں بلکہ اس کی ثقافت، زبان اور موسیقی میں بھی چھپی ہوئی ہے۔ یہاں کی آوازوں کا جادو ہر عمر کے انسان کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔
تقریباً 80 سال کے یہ بزرگ، گلگت کی زبان میں اپنے دل کی آواز سے گانا گا رہے ہیں۔ سننے والا خود کو روک نہیں پاتا۔ ان کی آواز میں ماضی کی خوشبو، روایتوں کی مٹھاس اور پہاڑوں کی گونج محسوس ہوتی ہے۔
گلگت — زبان، ثقافت اور لازوال خوبصورتی کی سرزمین۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے حلقہ دو غذر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نذیر احمد کی جانب سے دائر کردہ ری ک...
12/06/2026

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے حلقہ دو غذر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نذیر احمد کی جانب سے دائر کردہ ری کاونٹنگ کی درخواست کو آج جمعہ کے روز سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں فریقین کو طلب کر لیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان کے انتخابات، عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اقدار کا تقاضاگلگت بلتستان پاکستان کا ایک اہم خطہ ہے جس کی سیاسی، جغرا...
12/06/2026

گلگت بلتستان کے انتخابات، عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اقدار کا تقاضا

گلگت بلتستان پاکستان کا ایک اہم خطہ ہے جس کی سیاسی، جغرافیائی اور سماجی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ حالیہ انتخابات کے بعد مختلف حلقوں، خصوصاً غذر حلقہ نمبر 2، کی جانب سے دھاندلی اور انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں، جنہوں نے نہ صرف سیاسی ماحول کو متاثر کیا ہے بلکہ جمہوری عمل پر بھی کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ اگرچہ انتخابی نتائج کا احترام ہر سیاسی جماعت اور امیدوار کی ذمہ داری ہے، تاہم شفاف انتخابات اور عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔

جمہوریت صرف ووٹ ڈالنے کا نام نہیں بلکہ عوام کی رائے اور اعتماد کو عزت دینے کا عمل ہے۔ جب انتخابات پر دھاندلی کے الزامات لگتے ہیں تو عوام کا اعتماد انتخابی نظام سے متزلزل ہونے لگتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ لوگ اپنے ووٹ کی طاقت پر یقین کھونے لگتے ہیں اور سیاسی عمل سے دوری اختیار کرنے لگتے ہیں۔ ایک مضبوط اور مستحکم جمہوریت کے لیے ضروری ہے کہ ہر ووٹ کو اس کی اصل حیثیت دی جائے اور انتخابی نتائج حقیقی عوامی رائے کی عکاسی کریں۔

اگر واقعی کہیں انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں تو متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور عوام کا اعتماد بحال ہو۔ کسی بھی جمہوری معاشرے میں شفافیت، احتساب اور انصاف ہی وہ ستون ہیں جن پر عوامی اعتماد قائم رہتا ہے۔ انتخابی دھاندلی نہ صرف موجودہ سیاسی نظام کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک منفی مثال قائم کرتی ہے۔ اگر نوجوان نسل یہ محسوس کرے کہ ان کا ووٹ فیصلہ کن نہیں بلکہ نتائج پہلے سے طے شدہ ہوتے ہیں تو ان کی جمہوری عمل میں دلچسپی کم ہو سکتی ہے، جو کسی بھی قوم کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہے۔

اس موقع پر یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ انتخابی مقابلہ جمہوریت کا حسن ہے۔ اختلافِ رائے اور سیاسی مسابقت ایک صحت مند جمہوری معاشرے کی علامت ہیں۔ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو دلی مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔ عوام نے جس امیدوار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اب ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں، عوامی مسائل کو ترجیح دیں اور پورے حلقے کی بلاامتیاز خدمت کریں۔

ساتھ ہی، انتخابات میں حصہ لینے والے اور شکست سے دوچار ہونے والے امیدوار بھی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ جمہوری عمل میں حصہ لینا، عوام کے سامنے اپنا منشور پیش کرنا اور سیاسی شعور کو فروغ دینا ایک قابلِ قدر خدمت ہے۔ انتخابی نتائج خواہ کسی کے حق میں ہوں یا خلاف، عوامی خدمت کا جذبہ اور مثبت سیاسی کردار ہمیشہ قابلِ احترام رہتا ہے۔ شکست خوردہ امیدواروں کی محنت، قربانیوں اور عوامی رابطہ مہم نے بھی جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی قوتیں ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر جمہوری اقدار کے فروغ، انتخابی شفافیت اور عوامی مینڈیٹ کے احترام کو یقینی بنائیں۔ ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ گلگت بلتستان اسی صورت ممکن ہے جب عوام کے ووٹ کو مقدس امانت سمجھا جائے اور انتخابی نتائج حقیقی عوامی خواہشات کی ترجمانی کریں۔

جمہوریت کی کامیابی کسی ایک جماعت یا امیدوار کی کامیابی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی کامیابی ہوتی ہے۔ عوامی مینڈیٹ کا احترام، شفاف انتخابات اور سیاسی برداشت ہی وہ راستہ ہے جو نہ صرف موجودہ نسل بلکہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتا ہے۔

تحریر: سعید مقصد ولی کاکاخیل رواتی

دبئی: (نعیم الدین نعیم)شیف منظور حسن بلغاری کو “کمانڈڈ شیف لیڈر اِن مڈل ایسٹ” ایوارڈمتحدہ عرب امارات میں مقیم ایگزیکٹو ش...
12/06/2026

دبئی:
(نعیم الدین نعیم)

شیف منظور حسن بلغاری کو “کمانڈڈ شیف لیڈر اِن مڈل ایسٹ” ایوارڈ
متحدہ عرب امارات میں مقیم ایگزیکٹو شیف منظور حسن بلغاری نے اپنی مسلسل محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے مشرق وسطیٰ میں "کمانڈڈ شیف لیڈر اِن مڈل ایسٹ" کا شاندار اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
ان کی یہ کامیابی دنیا بھر میں پاکستانی قوم اور بالخصوص گلگت بلتستان کا نام روشن کرنے کا باعث بنی ہے۔
شیف منظور حسن بلغاری کی اس فقید المثال نمایاں اور قابل فخر کامیابیوں کی چند جھلکیاں درج ذیل ہیں:
انہیں ہاسپیٹلٹی انڈسٹری میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر سراہا گیا ہے اور انہیں "کمانڈڈ شیف لیڈر" مانا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، انہیں انسپائرنگ شیف آف دی ایئر کے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
موصوف دبئی میں بطور ایگزیکٹو شیف اور سیلز اینڈ مارکیٹنگ مینیجر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آپ ورلڈ شیفس (Worldchefs) کے منظور شدہ کلینری جج بھی ہیں۔
عالمی سطح پر اماراتس کلینری گلڈ (Emirates Culinary Guild) کے سینئر ممبر ہونے کے ساتھ، بین الاقوامی سطح پر مختلف مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ شیف منظور حسن بلغاری کا تعلق ضلع گانچھے، بلتستان کی خوبصورت وادی "بلغار" سے ہے۔
انہوں نے ثابت کیا کہ اگر انسان میں عزم اور مستقل مزاجی ہو، تو وہ بیرونِ ملک بھی کامیابی کی نئی تاریخ رقم کر سکتا ہے۔

12/06/2026

داہیمل بر دنگ کے مقام پر پہاڑ کا ایک بڑا حصہ گزشتہ دو سال قبل ہونے والی شدید بلاسٹنگ کے باعث کٹ چکا ہے، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ عوام شدید خوف و تشویش میں مبتلا ہیں۔ ہم متعلقہ انتظامیہ سے پُرزور گزارش کرتے ہیں کہ اس خطرناک مقام کا فوری نوٹس لیا جائے اور جلد از جلد حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ :::

میں، انصار علی، خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ یونین کونسل الیکشن میں بطور امیدوار آپ کے سامنے حاضر ہوں۔ گزشتہ دو سال بطور صد...
11/06/2026

میں، انصار علی، خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ یونین کونسل الیکشن میں بطور امیدوار آپ کے سامنے حاضر ہوں۔ گزشتہ دو سال بطور صدر یوتھ میں نے عوام اور نوجوانوں کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے علاقے کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے بھرپور کوشش کی ہے۔
آج ایک بار پھر آپ کے اعتماد کا طلبگار ہوں تاکہ خدمت کے اس سفر کو مزید آگے بڑھا سکوں۔ میرا عزم ہے کہ یونین کونسل کی ترقی، نوجوانوں کی فلاح، عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی خوشحالی کے لیے دن رات محنت کروں گا۔
آپ کا ایک قیمتی ووٹ ہمارے علاقے کے بہتر، روشن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت بن سکتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ اپنی دعاؤں، تعاون اور قیمتی ووٹ سے میرا ساتھ دیں گے۔
خدمت میرا عزم، ترقی میرا مشن
آپ کا مخلص
انصار علی
امیدوار برائے یونین کونسل الیکشن :::

دہیمل کے باشعور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ قیادت صرف وعدوں، دعوؤں اور نعروں سے نہیں بلکہ کردار، عملی خدمت اور ہر وقت عوام ک...
11/06/2026

دہیمل کے باشعور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ قیادت صرف وعدوں، دعوؤں اور نعروں سے نہیں بلکہ کردار، عملی خدمت اور ہر وقت عوام کے درمیان موجود رہنے سے ثابت ہوتی ہے۔ میر اعظم خان ہمیشہ اپنے علاقے کے مسائل، عوامی مشکلات اور لوگوں کی آواز کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ہر موقع پر اپنے عوام کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
آج جب ضلع کے الیکشن کا مرحلہ سامنے ہے تو ضرورت ایسی مخلص، دیانتدار اور عوامی قیادت کی ہے جو صرف انتخابی موسم میں نہیں بلکہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے۔
بالخصوص دہیمل کے عوام ترقی، انصاف اور حقیقی نمائندگی کے خواہاں ہیں۔ میر اعظم خان اسی عزم، مثبت سوچ اور جذبۂ خدمت کے ساتھ بطور امیدوار میدان میں موجود ہیں تاکہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے اور علاقے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو ہر وقت عوام کے درمیان موجود رہے، ان کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھے اور ان کے حقوق کی مضبوط آواز بنے۔
میر اعظم خان — خدمت، اعتماد اور عوامی نمائندگی کی پہچان :::

Address

Gilgit
Gilgit
15300

Telephone

+923555424459

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gihzer Vision Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gihzer Vision Point:

Share