ᴄᴏᴍᴍᴜɴɪᴛy ᴄᴏʀɴᴇʀ

ᴄᴏᴍᴍᴜɴɪᴛy ᴄᴏʀɴᴇʀ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ᴄᴏᴍᴍᴜɴɪᴛy ᴄᴏʀɴᴇʀ, Digital creator, Gilgit.

Gilgit-Baltistan (/ˌɡɪlɡɪt ˌbɔːltɪˈstɑːn, -stæn/; Urdu: گِلْگِت بَلْتِسْتان [12] listenⓘ),[a] formerly known as the Northern Areas,[13] is a region administered by Pakistan as an administrative territory and consists of the northen

*اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا کم عمر بچوں کو سنوکر کلبز اور گیمنگ زونز سے بچانے کے لیے پاپندی لگانے کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں، ...
19/09/2025

*اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا کم عمر بچوں کو سنوکر کلبز اور گیمنگ زونز سے بچانے کے لیے پاپندی لگانے کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں، اور محروم بچوں کے لیے تعلیمی مراکز قائم کرنے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں*

گلگت شہر میں کم عمر بچوں کے لیے سنوکر کلبز، گیمنگ زونز اور انٹرنیٹ کیفے پر پابندی عائد کرنے کے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے فیصلے کو مقامی یوتھ اور اسٹوڈنٹ تنظیموں کی مکمل حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ سوشل ورکر محسن خان نے اس اقدام کو نوجوان نسل کو تباہ کن لتوں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے انتہائی ضروری اور قابل ستائش قرار دیا ہے۔

محسن خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل ہمارے اجتماعی تحفظ کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ پابندی نہ صرف بچوں کو غیر ضروری اور نقصان دہ سرگرمیوں سے دور رکھے گی بلکہ ان کی تعلیم اور صحت مندانہ سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ ہم انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ اس پابندی کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔

انہوں نے اس موقع پر تمام والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں، ان کے ساتھ معیاری وقت گزاریں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ "والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان خطرات سے آگاہ کریں جو انٹرنیٹ اور گیمنگ کی غیر محتاط استعمال سے پیدا ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح کے ایک اور اہم معاملے پر بات کرتے ہوئے، محسن خان نے گلگت شہر میں کچرا اٹھانے یا بھیک مانگنے والے معصوم بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے تمام بچوں کے لیے خصوصی تعلیمی مراکز (سینٹرز) قائم کیے جائیں جہاں انہیں نہ صرف مفت تعلیم بلکہ کتابیں، یونیفارم اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہماری اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان محروم بچوں کو سماج کے دھارے میں لائیں اور انہیں تعلیم کے ذریعے باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے قابل بنائیں۔ ہم انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ان سینٹرز کے قیام اور چلانے کے لیے ہر ممکن تعاون اور وسائل کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

محسن خان نے اس سلسلے میں انتظامیہ، مقامی کاروباری شخصیات، مخیر شہریوں اور این جی اوز سے اپیل کی کہ وہ اس قومی اور اخلاقی فریضے میں اپنا کردار ادا کریں اور ان تعلیمی مراکز کے قیام کے لیے مالی اور عملی تعاون فراہم کریں۔

*محسن خان* سوشل ورکر، گلگت

Abdul Rahman Bukhari Deputy Commissioner Gilgit Hafeez Shakir Hasnain Taj Rajpoot PPP Jagir Baseen Gilgit GB Development Authority Gbda Gilgit Baltistan Post Gilgit Media Network
Social Development Department GB Forest Forestwildlife Deptt GB

16/09/2025
11/09/2025
10/09/2025

Alkhidmat Education Program

Address

Gilgit

Telephone

05811457039

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ᴄᴏᴍᴍᴜɴɪᴛy ᴄᴏʀɴᴇʀ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share