The Northern Press

The Northern Press Contest for justice. مظلوم کی آواز - محکوم کی زبان

24/02/2026
24/02/2026
24/02/2026
24/02/2026
03/02/2026

کھرمنگ:
ضلعی انتظامیہ کھرمنگ کی جانب سے صحافی برادری کے لیے ایک اہم اور خوش آئند اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ معراج عالم کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کھرمنگ کفایت حسین نے صحافیوں کے لیے پریس کلب کھرمنگ کے آفس کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس موقع پر پریس کلب کھرمنگ اور یونین آف جرنلسٹس کھرمنگ نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر کھرمنگ معراج عالم اور اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کفایت حسین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو صحافتی حلقوں کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کفایت حسین سے صحافی اقبال تابانی اور ولایت علی عاطف نے پریس کلب آفس کا نوٹیفکیشن باقاعدہ طور پر وصول کیا۔

پریس کلب کھرمنگ کے آفس کے قیام کے بعد ضلع کھرمنگ کے صحافیوں کو ایک منظم اور مؤثر پلیٹ فارم میسر آئے گا، جس کے ذریعے نہ صرف صحافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے بروقت حل کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کیا جا سکے گا۔

اس موقع پر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا، بالخصوص اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن بلتستان ریجن محترمہ کلثوم زہرا کا، جنہوں نے کھرمنگ کے ورکنگ صحافیوں کی گزارشات پر فوری اور سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کھرمنگ کو باضابطہ لیٹر جاری کیا۔ انہی کوششوں کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کی جانب سے پریس کلب آفس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہونا ممکن ہوا۔

پریس کلب کھرمنگ اور یونین آف جرنلسٹس کھرمنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا یہ تعاون مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا، جس سے صحافت کو مضبوط اور عوامی آواز کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

department Gilgit Baltistan
District Administration Kharmang The Northern Press GB News Assistant Commissioner/ SDM Skardu Baltistan Iqbal Tabani
Karachi Press Club

01/02/2026

گلگت بلتستان میں مسافر بسوں کی خستہ حالت پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا سخت نوٹس

حکومتِ گلگت بلتستان کے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ نے گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بسوں کی خراب حالت کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ / سیکرٹری پی ٹی اے گلگت بلتستان کے مطابق مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی بسیں سفر کے دوران مکینکلی طور پر غیر موزوں پائی گئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات اور حفاظتی خدشات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے فیصل موورز گلگت، اسکائی ویز گلگت، کائنات ٹریولز اور نیٹکو گلگت بلتستان کو باقاعدہ نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کی بسوں کی ناقص حالت عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ بن رہی ہے۔

نوٹس کے مطابق تمام متعلقہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2 فروری 2026 کو صبح 11 بجے اپنے ورکشاپ یا ٹیکنیکل اسٹاف کے ہمراہ مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش ہوں اور فوری طور پر نشاندہی شدہ میکانکی خامیوں کو دور کریں۔

محکمہ ایکسائز و ٹرانسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گ

01/02/2026
01/02/2026
01/02/2026

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 25,500 روپے کم ہو کر 511,862 روپے ہو گیا ہے

31/01/2026

Address

No7
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Northern Press posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Northern Press:

Share