BaadeShimal TV

BaadeShimal TV The Leading Newspaper of Gilgit / Baltistan
Website : www.dailybaadeshimal.com

10/10/2025

قاضی نثار احمد پر منظم منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا گیا ۔انسپیکٹر جنرل آف پولیس افضل محمود بٹ ۔

قاضی نثار احمد کے اوپر ہونے والے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ میڈیا کو دیکھا دیا گیا۔
رپورٹ وقار احمد راجپوت

10/10/2025

ہز ہائنس پرنس شاہ رحم الحسنیی کی سالگرہ کی تیاری عروج پر ہنزہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا تفصیلات اس رپورٹ میں۔۔۔۔

09/10/2025

قاضی نثار احمد پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر آئی جی پی جی بی اور سیکرٹری داخلہ جی بی کی پریس کانفرنس

گلگت: قاضی نثار احمد پر حملے کی ایک جانب کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے۔ آئی جی پی جی بی

گلگت: ویڈیو میں ملزمان کو کاروائی کرتے ہوئے اور کاروائی کے بعد گاڑی میں فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ آئی جی پی جی بی

گلگت: سی سی ٹی وی فوٹیج کا دورانیہ 3 منٹ 10 سیکنڈ ہے۔ آئی جی پی جی بی

گلگت: ملزمان پہلے سے ہی موقعے پر موجود تھے جو کہ قاضی نثار احمد کے قافلے کا انتظار کر رہے تھے۔ آئی جی پی جی

گلگت: قاضی نثار احمد کے قافلے پر دو اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ آئی جی پی جی بی

گلگت: جائے وقوعہ سے 200 سے زائد خ*ل ملے ہیں۔ آئی جی پی جی بی

گلگت: گرفتار ملزم کی نشاندہی پر واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ آئی جی پی جی بی

گلگت: اسلحہ میں راکٹ لانچر، کلاشنکوف اور دیگر شامل ہیں۔ آئی جی پی جی بی

گلگت: فوٹیج میں حملہ آور اپنے ذخمی ساتھی کو گاڑی میں ڈال کر فرار ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ آئی جی پی جی بی

گلگت: واقعے میں استعمال ہونے والی 2D کار رات تین بجے ملزم انعام نے پانچ ماہ قبل خریدنے والے گاڑی کے مالک سے لی تھی۔ آئی جی پی جی بی

گلگت: فوت ہونے والے ملزم کا اگر علاج ہو جاتا تو بچ سکتا تھا۔ آئی جی پی جی بی

گلگت: جو بندہ ان ملزموں کو ڈاکٹر کے سامنے لایا اور جسں ڈاکٹر بلایا گیا علاج کے لئے اس کو بھی شامل تفتیش کیا گیا یے۔ آئی جی پی جی بی

گلگت: ملزمان نے حملے کی پوری منصوبہ بندی کی تھی۔ آئی جی پی جی بی

09/10/2025

گلگت کارگاہ کا رہائشی ہارون سرکار کوئی کے مقام پر بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث جاں بحق لواحقین کا نعش سٹرک پر رکھ کر کے تھانہ سٹی کے سامنے دھرنا مرحوم ہارون محکمہ برقیات میں ملازم تھے گلگت سکارکوئی کے مقام پر کھمبے میں چڑ کر کام کررہے تھے اچانک بجلی آن ہونے سے جان بحق ہوگئے مزید تفصیلات ارشد ولی کی اس رپورٹ میں

09/10/2025

اہلیان گلگت کے رہنماء گلگت پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں

لائیو کوریج
بشارت حسین

09/10/2025

سونا نکالنے والوں کے ساتھ ہمارا تنازع چلا رہا تھا
عمائدین تھور ۔

08/10/2025

قاضی نثار کے قاتلوں کو ایک ہفتے کے اندر گرفتار کرنے کی حکومت کی جانب سے یقین دہانی پر
نائب امیر مفتی زاہد نے دھرنے کو ایک ہفتے تک مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

08/10/2025

گلگت میں امن و امان کے لیے سیکورٹی فورسز کی فلیگ مارچ
کوریج وقار احمد راجپوت

08/10/2025

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور اقتدار میں وہ کام نہیں ہوئے جو ہونے چاہیے تھے ۔
پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے نائب صدر عمران ندیم کا بادشمال ٹی وی کو انٹرویو

07/10/2025

2 دن کشیدگی کے بعد شہر کی رونقیں بحال ہوگئیں مزدور طبقہ خوش ۔۔ امیر اہل سنت قاضی نثار احمد کے بیان پر شکریہ ادا کیا
دھاریدار طبقے نے دو دن کیسے گزارے، مزدور طبقے کا کیا کہنا ہے تفصیلات ارشد ولی کی اس رپورٹ میں

07/10/2025

دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے ہم ابھی تک فرقہ واریت کے کھول سے باہر نہیں نکلے ہیں ۔

بس بہت ہوگیا ہمیں ایک ہونا پڑے گا۔
متحدہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد قاسم خان کا غازیان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام امن کانفرنس سے خطاب

07/10/2025

گلگت بلتستان کی بدلتی صورتحال اور قاضی نثار احمد کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے حوالے سے وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں

لائیو کوریج بشارت حسین

Address

Nabi Bazar, Dar Plaza
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BaadeShimal TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BaadeShimal TV:

Share

Category

Daily Baad-e-Shimal Gilgit/Baltistan

Leading Newspaper of Gilgit/Baltistan.