Parbat Media Network

Parbat Media Network Parbat Media Network is an independent voice, bringing stories and news through a lens rarely seen or heard

15/08/2026

بجلی بندش کا اعلان
مرمتی کام کے باعث کل صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک نلتر 18 میگاواٹ پاور ہاؤس سے بجلی بند رہے گی۔

15/08/2026

چٹورکھنڈ اور اشکومن — حسن بے مثال، سہولیات ناپید!

چٹورکھنڈ اور اشکومن، ضلع غذر کے انتہائی خوبصورت اور پُرفضا علاقے ہیں، جہاں ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچتی ہے۔

لیکن یہاں آ کر ایک تلخ حقیقت سامنے آتی ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی یہ علاقے بجلی، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

حکومتِ وقت کو چاہیے کہ ان علاقوں کی بنیادی ضروریات پر فوری توجہ دے، تاکہ مقامی لوگوں کی زندگی آسان ہو، جدید مواصلاتی سہولیات میسر آئیں اور علاقے میں سیاحت کو حقیقی معنوں میں فروغ دیا جا سکے۔
قدرت نے حسن دیا ہے، اب حکومت سہولیات دے

Meraj Alam Bulwa

14/08/2026

Heaven On Earth
Fairy Meadows
For nature Lovers

14/08/2026

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا یادگارِ شہداء چنار باغ میں پروقار تقریب سے خطاب
​گلگت: ہم پاکستان کا 79واں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منا رہے ہیں: وزیراعلیٰ امجد حسین
​گلگت: پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
​گلگت: صوبے بھر میں یومِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریبات کا انعقاد جاری
​گلگت: آج کا دن ان بزرگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جن کی قربانیوں سے ہم آزاد ہیں: وزیراعلیٰ
​گلگت: 1930ء میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال نے ایک علیحدہ مسلم ریاست کا تصور پیش کیا: وزیراعلیٰ
​گلگت: 1940ء میں قراردادِ لاہور کے ذریعے جدوجہدِ آزادی کو واضح سمت ملی: وزیراعلیٰ امجد حسین
​گلگت: 14 اگست 1947ء کو دو قومی نظریے کو عملی جامہ پہنایا گیا: وزیراعلیٰ
​گلگت: بھارت میں مسلمانوں پر مظالم دو قومی نظریے کی صداقت کا ثبوت ہیں: وزیراعلیٰ امجد حسین
​گلگت: مضبوط دفاع اور معیشت کے بغیر دنیا کی قوموں کا مقابلہ ممکن نہیں: وزیراعلیٰ
​گلگت: ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے: وزیراعلیٰ امجد حسین
​گلگت: ایٹمی پروگرام شروع کرنے پر ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ
​گلگت: میزائل پروگرام لانے پر بے نظیر بھٹو کی خدمات قابلِ فخر ہیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
​گلگت: ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع مضبوط کرنے پر نواز شریف کو خراجِ تحسین: وزیراعلیٰ
​گلگت: جنرل سید عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دے کر دشمن کا جنون خاک میں ملایا: وزیراعلیٰ
​گلگت: چیف آف ڈیفنس جنرل سید عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ
​گلگت: آئیے عہد کریں کہ ہم تمام شعبوں میں آگے بڑھیں گے اور کمزوریوں کو دور کریں گے: وزیراعلیٰ
​گلگت: انصاف، عدل اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے کر ملک کو آگے بڑھانا ہے: وزیراعلیٰ

14/08/2026

یوم پاکستان کی مناسبت سے گلگت چنار باغ میں مرکزی تقریب

وزیراعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ ڈپٹی سپیکر ملک کفایت و دیگر وزراء نے پرچم کشائی کی

وزیراعلی گلگت بلتستان امجد حسین نے یاد گار شہدا پر حاضری دی پھول چڑا کر فاتحہ خوانی کی

تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے یوم پاکستان کے دن وطن عزیز کیلے قربانیاں دینے والے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

ماڈل ہائی سکول چلاس میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں پرچم کشائی کی تقریب ۔۔۔
14/08/2026

ماڈل ہائی سکول چلاس میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں پرچم کشائی کی تقریب ۔۔۔

14/08/2026

*14 اگست :جشن آزادی کے موقع پر صوبائی دارلحکومت گلگت میں پاک فوج کی طرف سے 21 توپوں کی سلامی*

ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 14 اگست کا آغاز نماز فجر کے بعد تلاوتِ قرآنِ کریم سے کیا گیا اور ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

اسکے ساتھ پاک فوج کی طرف سے صوبائی دارالحکومت گلگت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جو اس دن کی عظمت اور اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

14/08/2026

ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت میں زیرِ تربیت بصارت سے محروم بچیوں نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے پُرمسرت موقع پر مختلف سلوگنز کے ذریعے مملکتِ خداداد پاکستان سے اپنی محبت، عقیدت اور بے پناہ حب الوطنی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ان کی آواز میں صرف سلوگنز نہیں، بلکہ پاکستان سے جڑے خواب، امیدیں اور ایک روشن مستقبل کا عزم بھی سنائی دیتا ہے۔ یہ بچیاں اس حقیقت کی خوبصورت ترجمانی کرتی ہیں کہ بصارت سے محرومی کسی انسان کی صلاحیت، جذبۂ حب الوطنی یا اپنے ملک کے لیے کردار ادا کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔
آج ان بچیوں کا پیغام بہت واضح ہے:
ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں اور ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھتے ہیں جہاں ہر فرد کو برابر مواقع، عزت، محبت اور خودمختاری کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہو۔
آئیے، ان معصوم مگر پُرعزم آوازوں کے ساتھ مل کر کہیں:
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
گلگت بلتستان پائندہ باد! 💚
جاری کردہ
ارشاد کاظمی
چیئرمین ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت

یومِ آزادی پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دے کر ایک آزاد وطن حاصل کیا۔ یہ دن ہمیں...
14/08/2026

یومِ آزادی پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دے کر ایک آزاد وطن حاصل کیا۔ یہ دن ہمیں اتحاد، قربانی اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے۔آج ہمیں اس عہد کو تازہ کرنا ہے کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ پاکستان کے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، اور ان کی تعلیم، کردار سازی اور مثبت سوچ ہی ملک کو آگے بڑھا سکتی ہے۔ہمیں اپنے شہداء اور محسنوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کو امن، انصاف اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔یقین، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر ہم سب کو مل کر وطن عزیز کو ایک روشن مستقبل کی طرف لے جانا ہے۔پاکستان زندہ باد!

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرافت کنگ نے کہا نون لیگ کے برادران کو اللہ پاک صبر کرنے کی توفیق دے امین۔۔پیپلز پارٹی کی م...
14/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرافت کنگ نے کہا نون لیگ کے برادران کو اللہ پاک صبر کرنے کی توفیق دے امین۔۔پیپلز پارٹی کی محبت ابھی شروع ہوئی ہے انجام محبت کیا ہوگا اللہ جانے انشاءاللہ عنقریب بجٹ بھی ائے گا اور بچت بھی ہوگی۔بچت سے ہم گلگت بلتستان کے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صرف کریں گے ۔اور بجٹ سے نون لیگ کا دیا ہوا بجلی کا بحران ہیلتھ اور ایجوکیشن کی خستہ حالی پر خارج کر کے گلگت بلتستان کو نئی راہوں میں گامزن کریں گے جو نون لیگ کی پانچ سالہ دور حکومت میں غربت ہمیں تحفے میں ملی تھی ۔نون لیگ کو میرا مشورہ ہے کہ وہ پانچ سال صبر کرے اور محنت کرے تاکہ وہ اگلے پانچ سال کے بعد پھر سے اپوزیشن میں بیٹھ کر نعرے لگانے کی پوزیشن میں ائیں گے ۔وفاق میں جس طرح ن لِیک نے چار سیٹوں کی برتری پر پوری پاکستان کی حکومت بنائیں اس میں سب سے بڑا ہاتھ اصف علی زرداری کا تھا ۔۔گلگت بلستان میں پیپلز پارٹی کی باری اکثریت پر حکومت بنانا ان کا حق تھا نون لیگ کا ساتھ دینا ڈپٹی سپیکر اور گورنرشپ اور اپوزیشن لیڈر اچھے عہدے پیپلز پارٹی کی طرف سے تحفہ ہے جس کو خوشی یا مجبوری سمجھ کر قبول کرنا وقت کی ضرورت تھی۔۔ نون لیگ نے گلگت بلتستان میں پیپرز پارٹی کے حکومت بننے کا بدلہ ازاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چرا کر اپنی حکومت بنائی ازاد کشمیر میں پیپلز پارٹی بھی اسی طرح ان کی مدد کرے گی جس طرح گلگت بلتستان میں نون لیگ نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔۔۔ازاد امیدواروں نے نون لیگ میں شمولیت نہیں کر کے استحکام پارٹی میں شمولیت اختیار کیا اس میں پیپلز پارٹی کی کوئی غلطی نہیں ہے۔۔یہ سب نون لیگ کے اندر انتشار اور قیادت کا فقدان تھا ۔۔شمس میر کو نیک مشورہ ہے 10 سال تک اپ کو صبر کرنا ہے یا پھر دکانداری نجمی سرکار کے مطابق اگے اندھیرا ہی اندھیرا ہے ۔۔ان خیالات کا اظہار شرافت حسین کنگ سابق امیدوار پیپلز پارٹی ہلکا این اے ون گلگت نے شمس میر کے بیان کے رد عمل میں بیان جاری کیا

Address

Jutial Near Radio Pakistan Gilgit
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parbat Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share