Leopard Media News

Leopard Media News Registered News and Media Company.

15/04/2026

پاکستان کی اہم سفارتی پیشرفت: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور محسن نقوی ایران پہنچ گئے، امریکا-ایران ثالثی تیز

امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایک پاکستانی ثالث کے ذریعے رابطے جاری ہیں۔

انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا تھا کہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایران کا دورہ کرے گا، جو اسلام آباد میں ہونے والی سابقہ بات چیت کا تسلسل ہوگا، جہاں ایران اور امریکہ کے مؤقف پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ اپنے  سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئےجدہ میں وزیرِ اعظم کی سعودی ولی ...
15/04/2026

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ اپنے سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے

جدہ میں وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے دو طرفہ ملاقات ہوگی. ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.

*الیکشن کمیشن گلگت بلتستان**پریس ریلیز**15 اپریل 2026*گلگتچیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی جانب سے جاری ک...
15/04/2026

*الیکشن کمیشن گلگت بلتستان*
*پریس ریلیز*
*15 اپریل 2026*

گلگت
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی متعلقہ دفعات کے تحت خواتین اور ٹیکنوکریٹس کے لیے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کر دی گئی ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان کے مطابق سیکرٹری قانون و استغاثہ رحیم گل کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو انتخابی عمل کی نگرانی اور اس کے شفاف انعقاد کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ پرووینشل الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا اور ڈپٹی الیکشن کمشنر عتیق احمد کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیا گیا ہے جو ریٹرننگ آفیسر کے ساتھ انتخابی امور کی انجام دہی میں معاونت فراہم کریں گے۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انتخابات کو مکمل طور پر آزادانہ، منصفانہ،صاف اور شفاف بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے تمام انتظامی اور قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو سکے۔

*جاری کردہ*
*شعبہ تعلقات عامہ*
*الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان*
# #

گلگت: سابق صوبائی وزیر بلدیات و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع استور، فرمان علی رانا کی چیف الیکشن کمشنر راجا شہباز خان سے...
15/04/2026

گلگت: سابق صوبائی وزیر بلدیات و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع استور، فرمان علی رانا کی چیف الیکشن کمشنر راجا شہباز خان سے اہم ملاقات۔

ملاقات میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر رانا عبدالباری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ISPRWednesday, 15 April 2026Field Marshal Asim Munir, NI(M), HJ, COAS & CDF and Mr Mohsin Naqvi, Interior Minister along...
15/04/2026

ISPR
Wednesday, 15 April 2026
Field Marshal Asim Munir, NI(M), HJ, COAS & CDF and Mr Mohsin Naqvi, Interior Minister along with the delegation arrives at Tehran as part of the ongoing mediation efforts.

KARACHI (April 15, 2026) Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah meets with Federal Minister for Interior Syed Mohsin R...
15/04/2026

KARACHI (April 15, 2026) Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah meets with Federal Minister for Interior Syed Mohsin Raza Naqvi at the CM House, Karachi, Sindh.

Trump Slams Giorgia Meloni Over Iran War Stance, Rift EmergesDonald Trump has sharply criticized Giorgia Meloni for refu...
15/04/2026

Trump Slams Giorgia Meloni Over Iran War Stance, Rift Emerges

Donald Trump has sharply criticized Giorgia Meloni for refusing to support a potential Iran war, calling her stance disappointing. The remarks come amid rising tensions after Meloni also condemned Trump’s criticism of Pope Leo XIV, who has been urging peace in the Middle East.

15/04/2026

Pakistan Armed Forces: Muhafiz Haramain Sharifain – Strengthening Pakistan-Saudi Arabia Brotherhood 🇵🇰🤝🏾🇸🇦

اسلام آباد  # سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن صاحب کی گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات سابق...
15/04/2026

اسلام آباد # سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن صاحب کی گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات
سابق وزیر اعلی نے گورنر کی زمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

گلگت۔پولیس کے شہداء پاکستان کے ہیرو ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہداء کے اہلِ خانہ کی فلا...
15/04/2026

گلگت۔
پولیس کے شہداء پاکستان کے ہیرو ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح بہبود کیلئے تمام تر اقدامات اولین ترجیحاتی بنیادوں پر عمل میں لائے جا رہے ہیں، جن کیلئے شہداء پیکیج کے تحت روزگار،سمیت تمام مروجہ مالی مراعات اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دورانِ زخمی ہونے والے غازی پولیس افسران بھی گلگت بلتستان پولیس اور قوم کا فخر ہیں، اور ان کی فلاح کیلئے تمام مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ان کی خدمات اور قربانیوں کا بھرپور اعتراف کیا جا سکے۔
دھشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جاے گی تا کہ شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہ جائیں۔ منشیات فرقہ واریت اور دہشت گردی سے پاک معاشرے کی تعمیر ہمارا عزم ہے۔

(ڈاکٹر اکبر ناصر خاں آئی جی پولیس گلگت بلتستان پولیس)

‏وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے
15/04/2026

‏وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

15/04/2026

لطیف رنجش — ایک متاثر کن شخصیت
موسیقی میں چھپی ایک سوچتی روح

Address

Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Leopard Media News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Leopard Media News:

Share