27/07/2025
گلگت بلتستان میں سیاحت کا شعبہ بُری طرح متاثر!
حالیہ دنوں میں تھک چلاس کے مقام پر سیلابی ریلے کے نتیجے میں سیاحوں سمیت متعدد افراد کی جانیں ضائع ہوئیں اور مالی نقصان ہوا۔ ہنزہ ہوٹلز ایسوسی اشین کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت قابلِ ستائش ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومین کو اپنی رحمت سے نوازیں، ان کی مغفرت فرمائیں اور ان کے گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا کریں۔ آمین۔
گلگت بلتستان میں جہاں ایک طرف قدرتی آفات سے نقصان ہو رہا ہے، وہیں احتجاجی دھرنوں اور راستوں کے بلاک ہونےکی وجہ سے سیاحت کی صنعت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ علاقے کی 90% آمدنی سیاحت سے وابستہ ہے، اور راستے بند ہونے سے نہ صرف سیاحوں کا آنا محدود ہو رہا ہے، بلکہ ہزاروں خاندانوں کی روزی روٹی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
ھنزہ ھوٹل ایسوسیشن گلگت بلتستان حکومت اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتی ھے کہ ضلع ھنزہ میں جہاں کہیں بھی اس طرح احتجاجی مظاہرے یا دھرنے غیر متعلقہ لوگوں کے ایما پر ھوتے ہیں ان پر پابندی عائد کی جائے۔ کسی دوسرے ضلعے کا ایک ڈی سی ضلع ھنزہ کے ایک سیاسی کارکن پر غیر متعلقہ ضلع میں احتجاجی مظاہرے میں شریک ہونے پر پابندی عائد کرسکتا ھے تو یہاں کا ڈی سی کو بھی یہ ذمداری بنتی ھے کہ غیر متعلقہ لوگوں کو ضلع ھنزہ میں احتجاج اور مظاہروں میں شرکت پر پابندی لگا دیں تاکہ یہاں کا پر امن ماحول خراب نہ ھوں۔
اللہ پاک ہم سب کو صبر اور سمجھداری عطا فرمائے اور گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے راستے ہموار
کرے ۔۔
منجانب ہنزہ ہوٹل ایسوسی ایشن ہنزہ