Astore Parishing

Astore Parishing "Adventure awaits in the heart of Gilgit-Baltistan! Share your stories and inspire others to explore."

Discover hidden gems, conquer challenging trails, and immerse yourself in the raw beauty of this stunning region.

اک اک وعدہ وفا ہوتا گیا        اہلیان ٹھوکہ دار چونگرہ اہلیان شلتر اہلیان خودکشت اہلیان شیپے پلیاٹ کو ڈسپنسیرز مبارک ہو ...
22/05/2025

اک اک وعدہ وفا ہوتا گیا
اہلیان ٹھوکہ دار چونگرہ اہلیان شلتر اہلیان خودکشت اہلیان شیپے پلیاٹ کو ڈسپنسیرز مبارک ہو
شمس لون خادم عوام استور کی آواز

22/05/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

جشنِ بہاراں پولو کپ: استور کو چلاس کے ہاتھوں شکست، چلاس سیمی فائنل میں پہنچ گئیجٹیال (اسپیشل رپورٹر) جشنِ بہاراں پولو کپ...
17/05/2025

جشنِ بہاراں پولو کپ: استور کو چلاس کے ہاتھوں شکست، چلاس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جٹیال (اسپیشل رپورٹر) جشنِ بہاراں پولو کپ کے سلسلے میں وہاب شہید پولو گراؤنڈ، جٹیال میں جاری ایونٹ میں سویلین ٹیموں کے آخری کوارٹر فائنل میں چلاس نے استور کی ٹیم کو 1-9 کے نمایاں فرق سے شکست دے دی۔

میچ کے پہلے ہاف میں چلاس نے 1-5 کی برتری حاصل کی، جسے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-9 تک پہنچایا اور یوں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جشنِ بہاراں پولو کپ کے سویلین پول کا پہلا سیمی فائنل کل 17 مئی کو سکردو اور سب ڈویژن گلگت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا سیمی فائنل 18 مئی کو کھنبری اور چلاس کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

پولو کے شائقین اس سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور ایونٹ میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں، اور شاندار شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔

المیہ عظیم۔تحریک آزادی کشمیر کے حریت رہنما اور گلگت_بلتستان ضلع استور پری شینگ کھنگرول کے عظیم فرزند امان اللہ خان مرحوم...
27/04/2025

المیہ عظیم۔
تحریک آزادی کشمیر کے حریت رہنما اور گلگت_بلتستان ضلع استور پری شینگ کھنگرول کے عظیم فرزند امان اللہ خان مرحوم 26 اپریل 2016ء (منگل) کو ہم سے جدا ہوئے اور کل 26 اپریل 2025ء (ہفتہ) کو انکی رحلت کو 9 برس پورے ہوئے، انکی جدائی یقینا ریاست جموں و کشمیر کے لیے بہت بڑا نقصان تھا، المیہ یہ ہے کہ آج انکی برسی بھی ہمیں یاد نہیں رہی ہے۔
امان اللہ خان مرحوم کے سیاسی نظریات سے ہزار اختلاف ہوسکتا ہے مگر تلخ حقیقت یہی ہے کہ پوری دنیا میں تحریکی جدو جہد کرنے میں گلگت_بلتستان میں اب تک کوئی انکا ثانی نہیں ہے۔ یہ بھی درست ہے کہ انکی زندگی میں گلگت بلتستان کے بیشتر لوگوں نے انکے پیغام کو دیوانے کی بڑ سمجھ کر عملاً مسترد کردیا، تاہم ریاست جموں و کشمیر کے باقی دو منقسم حصوں (مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر) میں ان کو خوب پزیرائی ملی۔ مرحوم کے انتقال کے بعد آج گلگت بلتستان کے بیشتر افراد وہی بات کر رہے ہیں جو مرحوم زندگی بھر کرتے رہے۔ یقین نہ آئے تو انکی کتاب " جہد مسلسل" کی تینوں جلدیں اور انکا دیگر تحریری مواد پڑھ اور ریکارڈ تقاریر سن کر دیکھ لیں۔ آج ریاست میں مرحوم امان اللہ خان جیسے قد آور شخصیات کی بہت کمی محسوس کی جارہی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے۔

: قربانیوں کا ثمر – اخونیال لنک روڈ کی تعمیرتحریر: محمد ابرار الحمدللہ! آج جب اخونیال لنک روڈ کی تعمیر کا خواب حقیقت کا ...
27/04/2025

: قربانیوں کا ثمر – اخونیال لنک روڈ کی تعمیر
تحریر: محمد ابرار

الحمدللہ! آج جب اخونیال لنک روڈ کی تعمیر کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے تو دل شکرانے سے لبریز ہے۔ یہ صرف ایک سڑک نہیں، بلکہ قربانیوں، محبتوں اور بےلوث جذبوں کی وہ روشن کہانی ہے جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر پائے گی۔

ہمارے گاؤں کے مخلص لوگوں نے اپنی ذاتی زمینیں، جائیدادیں، اور برسوں پرانے درختوں کی چھاؤں تک راہِ عام کے لیے وقف کر دی۔ جن زمینوں پر نسلوں کی محنت کے آثار تھے، جن درختوں کے نیچے کئی دعائیں مانگی گئیں، آج وہ سب آنے والی نسلوں کی آسانیوں اور ترقی کی راہوں میں قربان کر دی گئی ہیں۔

یہ جذبہ، یہ ایثار اور یہ اخلاص سکنیال یوتھ اور تمام معززینِ گاؤں کی بےمثال کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ان کا خلوص، محنت اور اپنے علاقے کی بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہر قدم ہمارے دلوں میں عزت اور محبت کا مقام رکھتا ہے۔
یہ فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا۔ زمینیں کٹنا، جائیداد کا جانا، اور اپنوں کی یادوں سے وابستہ مقامات کا مٹنا ایک دردناک مرحلہ ہوتا ہے۔ لیکن اجتماعی بہتری کی خاطر ذاتی قربانیاں دینا ہی اصل کامیابی اور ترقی کی علامت ہے۔

آج یہ سڑک صرف پتھروں اور مٹی کا راستہ نہیں، بلکہ ہمارے بزرگوں کی دعاؤں، نوجوانوں کی کاوشوں اور پوری قوم کے اخلاص کا وہ چراغ ہے جس کی روشنی آنے والے وقتوں میں خوشحالی، ترقی اور محبت کی نئی داستانیں رقم کرے گی۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ان قربانی دینے والے بھائیوں کو بہترین صلہ عطا فرمائے، ان کے مال و جان میں برکت دے اور اخونیال لنک روڈ کو ہمارے گاؤں کے لیے ترقی و خوشحالی کا راستہ بنائے۔
آمین۔

guess the place
22/03/2025

guess the place

22/03/2025

Lailatul Qadr is a night of great significance, let us make the most of it with prayer and remembrance of Allah."
"May Allah accept our prayers and make this Laylatul Qadr a night of great reward for all of us.

Address

Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Astore Parishing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share