
07/07/2025
یاسین تھوئی کا المیہ — یہ محض حادثہ نہیں، ایک مجرمانہ غفلت ہے!
📝 تفصیلات:
گزشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں تھوئی (یاسین) میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد بری طرح جھلس گئے۔ ان میں ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں قریبی سول ہسپتال طاوس منتقل کیا جا رہا تھا، مگر بدقسمتی سے ایمبولینس کا ٹائر برانداس کے مقام پر پھٹ گیا۔
یہ تکنیکی خرابی اُس خاتون کے لیے موت کا پیغام بن گئی — وہ راستے میں دم توڑ گئی۔
یہ سوال صرف طبی سہولت کی عدم دستیابی کا نہیں، بلکہ ایک مکمل نظامی ناکامی کا ہے۔ اگر ایمبولینس درست حالت میں ہوتی، اگر ہسپتالوں کے بنیادی وسائل مکمل ہوتے، تو شاید وہ ماں آج زندہ ہوتی۔
📣 سوالات جو جواب مانگتے ہیں:
ایمبولینس کی بروقت سروس کیوں دستیاب نہیں تھی؟
سول ہسپتال طاوس میں ایمرجنسی حالات کے لیے کیا تیاری ہے؟
منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ کب تک خاموش رہیں گے؟
یہ محض ایک جان کا نقصان نہیں — یہ پورے نظام کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
📌 ہم کب جاگیں گے؟
📌 اگلا کون ہوگا؟
Gilgit Baltistan @