22/10/2025
کراچی:صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ کا چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات۔
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کی سیاسی اور انتظامی صورت حال پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امجد ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان میں امن وامان کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی۔