31/07/2026
آج کی مختصر مگر نہایت اہم ملاقات میں جناب علی غلام صاحب نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے سامنے یاسین، بالخصوص تھوئی کے عوام کو درپیش اہم مسائل بھرپور انداز میں پیش کیے۔ اس موقع پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بجلی کے دیرینہ بحران، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، اور علاقے کو درپیش صحت کے شعبے کے چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
جناب علی غلام صاحب نے وزیراعلیٰ سے دوٹوک انداز میں مطالبہ کیا کہ ان عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ یاسین اور تھوئی کے عوام کو ریلیف مل سکے۔
ایسی نڈر، باکردار اور عوام دوست قیادت ہی علاقے کی حقیقی نمائندگی کر سکتی ہے۔ عوامِ تھوئی سے پُرزور اپیل ہے کہ آنے والے انتخابات میں بھرپور حمایت کے ذریعے علاقے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
طاقت کا سرچشمہ عوام۔