15/10/2025
گلگت بلتستان میں سردی کا موسم شروع
گلگت بلتستان میں سردی نے آہستہ آہستہ صبحِ و شام اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال سردی شدت کے نئے ریکارڈ قائم کر سکتی ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حکومت وقت نے ان متاثرینِ سیلاب کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظام کیا ہے جو آج بھی عارضی کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں؟
کیا ان بے سہارا خاندانوں کے لیے گرم بستروں اور محفوظ چھتوں کا بندوبست کیا گیا ہے، یا پھر وہ اس کڑاکے کی سردی میں حکومتی وعدوں کی گرمائی پر ہی گزارا کریں گے؟