Astore Tv

Astore Tv "Welcome to Astore TV, your premier source for entertainment, education, and inspiration."

10/08/2026

استور میں خواتین کو خود مختار اور بااختیار بنانے کے لیے کیا ضروری ہے؟ خواتین کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرکے انہیں معاشی طور پر مضبوط کیسے بنایا جا سکتا ہے؟
اسی اہم موضوع پر مارام ہمایوں، فری لانس جرنلسٹ، سے خصوصی گفتگو، جس میں استور کی خواتین کو درپیش مسائل، دستیاب مواقع اور خود مختاری کے راستوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس خصوصی پروگرام کے انعقاد میں اے کے آر ایس پی (AKRSP) استور نے تعاون کیا
میزبان شمس الرحمان
Information Department Gilgit-BaltistanPmln Gilgit BaltistanPakistan Peoples Party - PPPOffice of the Chief Secretary, Gilgit BaltistanAmjad Hussain AdvocateChief Minister Gilgit-BaltistanMushtaq Ahmad

10/08/2026

استور ویلی روڈ کو ایکنک سے منظور کیا جائے رکن گلگت بلتستان اسمبلی رانا فاروق کی جانب سے اسمبلی میں قراداد پیش
کیا جس کے بعد قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا استور کا دورہ، سیلاب متاثرین، تعلیم و صحت اور شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے اہم ہدای...
10/08/2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا استور کا دورہ، سیلاب متاثرین، تعلیم و صحت اور شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے اہم ہدایات
استور: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین استور پہنچ گئے۔ آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعلیٰ کو سلامی پیش کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر استور اور ایس پی استور نے انہیں روایتی چوغہ اور ٹوپی پہنائی۔
وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ استور اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران سے ملاقات کی اور حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ شاہراہوں سے ملبہ فوری ہٹانے، سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب اور چینلائزیشن کے کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ہو۔
اس سے قبل گوریکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ امجد حسین نے استور میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شعبوں کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو متاثرین کو جلد ریلیف اور معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے اساتذہ کی اٹیچمنٹ کے معاملے پر بھی واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اٹیچمنٹ پر تعینات تمام اساتذہ کو فوری طور پر اپنے اصل اسٹیشنوں پر واپس بھیجا جائے تاکہ دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی کمی دور اور تعلیمی نظام بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری احکامات پر عمل نہ کرنے والے اساتذہ اپنے آپ کو فارغ تصور کریں۔
وزیراعلیٰ امجد حسین نے کہا کہ حکومت استور سمیت گلگت بلتستان کے تمام پسماندہ علاقوں میں تعلیم، صحت، مواصلات اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ عوامی مسائل کے حل اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

09/08/2026

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی استور آمد پر پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے عباس موسوی کی قیادت میں گدائی کے مقام پر پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔

🎥 ویڈیو: جرنلسٹ عبدالوہاب ربانی ناصر
📰 استور نیوز ایجنسی (ANA
Astore

09/08/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین استور میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

وزیراعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین نے فیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغا باقر...
09/08/2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے فیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغا باقر حسین کی سربراہی میں شروع ہونے والا یہ اہم منصوبہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور عوام اس سے مستفید ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے کی تکمیل میں مقامی کمیونٹی کے تعاون اور حصے داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کا یہ کردار قابلِ تحسین ہے اور ہمیں اپنی قوم پر فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خطے کی تعمیراور ترقی کے لیے امن و امان کا قیام بنیادی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بلتستان میں قائم مثالی امن اور علمائے کرام کے مثبت کردار کی تعریف کی اور اسی طرز پر گلگت میں بھی بین المسالک بھائی چارے کا ماحول قائم ہے۔ تمام مسالک کی نمائندہ تنظیموں کے ایک ساتھ بیٹھنے سے باہمی غلط فہمیاں ختم ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود حکومت شفافیت اور انصاف کے اصولوں پر گامزن ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے، بے روزگاری کے خاتمے اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے جلد نئے اہم منصوبے شروع کیے جائیں گے، جبکہ فیڈرل پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے بھی سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیالونگ واٹر ڈائیورژن کی تعمیر میں جورقم کم ہوئی ہے وہ حکومت فراہم کرے گی، جبکہ محکمہ آبپاشی افتاب (AFTAB) کی مشاورت سے اس منصوبے کی دیکھ بھال اور دیکھ ریکھ کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ شتونگ نالے ڈائیورژن کے لیے وفاقی حکومت کا انتظار نہیں کیا جائے گا بلکہ کمیونٹی کے تعاون سے صوبائی حکومت خود اس کی فنڈنگ کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غریب عوام کی خدمت اور ان کی خوشحالی کے لیے حکومت کو علمائے کرام اور عوام کی سرپرستی اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

گلگت: ()چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کے درمیان چیف جسٹس چیم...
08/08/2026

گلگت: ()چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کے درمیان چیف جسٹس چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر جسٹس جوہر علی خان اور جسٹس مشتاق محمد بھی موجود تھے۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے عدالتی و ادارہ جاتی امور، بار و بینچ کو درپیش مسائل، عدالتوں کی ضروریات اور عوام کو بروقت، سستا اور مؤثر انصاف فراہم کرنے سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔جسٹس علی بیگ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عدلیہ آزاد اور خودمختار ہے اور آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ محدود وسائل اور ججز و عدالتی عملے کی شدید کمی کے باوجود عدالتیں عوام کو سستا، فوری اور معیاری انصاف فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے، جبکہ نظامِ انصاف کو مزید مؤثر بنانے کے لیے افرادی قوت، وسائل اور دیگر ضروریات پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔گفتگو کے دوران عدالتوں میں دستیاب وسائل، ججز اور عدالتی عملے کی کمی، بنیادی سہولیات، عدالتی امور میں بہتری اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف امور زیرِ غور آئے۔ بار و بینچ کے مسائل کے حل، باہمی تعاون، مؤثر رابطہ کاری اور آئینی حدود کی پاسداری کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے عدالتی نظام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ عوام کو بروقت اور سستا انصاف فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، جبکہ مضبوط نظامِ عدل معاشرے میں امن، رواداری، بھائی چارے اور قانون کی بالادستی کے قیام میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد، مضبوط اور مؤثر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی، شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور عوام کے عدلیہ پر اعتماد کے لیے ناگزیر ہے۔ حکومت عدلیہ کو درپیش جائز مسائل کے حل، عدالتی ڈھانچے کی بہتری اور عوام کو فوری و مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کو گلگت بلتستان میں عدالتی امور، عدالتوں کو درپیش مسائل، دستیاب وسائل اور دیگر ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ محدود وسائل کے باوجود عدالتیں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری آزادی اور خودمختاری کے ساتھ انجام دے رہی ہیں اور قانون کے مطابق فیصلوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے زیرِ تعمیر و زیرِ تکمیل ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی وزیراعلیٰ کو تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ اس پر وزیراعلیٰ امجد حسین نے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے درکار وسائل کی فراہمی اور دیگر ضروری اقدامات کے سلسلے میں سیکریٹری قانون کو ہدایات جاری کیں۔وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عدلیہ کو درپیش جائز مسائل کے حل، عدالتی ڈھانچے اور بنیادی سہولیات کی بہتری اور عوام کو فوری و مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں نظامِ عدل کو مضبوط بنانا، قانون کی حکمرانی یقینی بنانا اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ شامل ہے۔ملاقات کے اختتام پر چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے چیف جسٹس اور چیف کورٹ کی جانب سے پرتپاک استقبال اور ملاقات پر شکریہ ادا کیا۔
جاری کردہ
بہادر جمیل
پبلک ریلیشن آفیسر
جی بی چیف کورٹ گلگت
مورخہ 8 اگست 2026

اتحادی حکومت کے نام پر ضلع استور میں کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ہمارے ووٹرز اور سپورٹرز کو سیاسی انتقام ی...
08/08/2026

اتحادی حکومت کے نام پر ضلع استور میں کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ہمارے ووٹرز اور سپورٹرز کو سیاسی انتقام یا ذاتی مفادات کی بنیاد پر نشانہ بنائے۔
ہم اپنے کارکنان، ووٹرز اور سپورٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کسی کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ہم خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے، بلکہ ہر معاملے پر نظر رکھیں گے اور آئینی و جمہوری طریقے سے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔
سیاست میں اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، لیکن سیاسی انتقام کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
ضلع استور میں اپنے کارکنوں کے حقوق اور عزت کا دفاع ہر حال میں کیا جائے گا۔
شبیرحسین شیخ
سینیئر نائب صدر پیپلز پارٹی ضلع استور

استور خیچک روڈ کی ہنگامی مکمل بحالی کے لیے 4 کروڑ 90 لاکھ روپے کی منظوریگلگت: ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتست...
07/08/2026

استور خیچک روڈ کی ہنگامی مکمل بحالی کے لیے 4 کروڑ 90 لاکھ روپے کی منظوری

گلگت: ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت سنٹرل ایمرجنسی ورکس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وادی استور کی سیلاب سے متاثرہ خیچک روڈ کی ہنگامی بحالی کے لیے 4 کروڑ 90 لاکھ روپے (49 ملین روپے) کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آمدورفت جلد بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ کمیٹی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بحالی کا کام مقررہ مدت میں، قواعد و ضوابط اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کو درپیش سفری مشکلات کا فوری ازالہ ہو سکے۔

Address

Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Astore Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Astore Tv:

Shortcuts

Share

Category