GB Republic-GBR

GB Republic-GBR Up to date Gilgit baltistan, National and international from behind the scene

تلاش گمشدگی یہ بٹوا کل سجی جوہر سوئمنگ پول بگروٹ کالونی کے یو کھاری میں کسی اور کے شاپر میں جانے کی وجہ سے مس پلس ہوا ہے...
30/07/2025

تلاش گمشدگی
یہ بٹوا کل سجی جوہر سوئمنگ پول بگروٹ کالونی کے یو کھاری میں کسی اور کے شاپر میں جانے کی وجہ سے مس پلس ہوا ہے اگر کسی بھائی کو ملا ہے تو واپس کر کے نقد انعام حاصل کر سکتے ہیں چونکہ بٹوے کے اندر ضروری کاغذات ہیں
ان نمبروں میں رابط کر کے نقد انعام حاصل کریں مہربانی ہوگی
0317 0892608
0311 0976086

ایک نظر ادھر بھیقراقرم یونیورسٹی میں پیسے بچ جانے پر واپس قومی خزانے میں جمع کرنے کے بجائے ایک ٹولے نے اپنی جیب گرم کرلی...
24/07/2025

ایک نظر ادھر بھی
قراقرم یونیورسٹی میں پیسے بچ جانے پر واپس قومی خزانے میں جمع کرنے کے بجائے ایک ٹولے نے اپنی جیب گرم کرلی ۔

دوسری طرف کہا جاتا ہے کہ یونیورسٹی کو مالی خسارے کا سامنا ھے اور اس کا بوجھ طلباء کی فیسوں میں اضافہ کر کے ان پر ڈال دیا جاتا ہے ۔

22/07/2025

جسے قدرت محفوظ رکھنا چاہئے تو سیلابی ریلے بھی اسے نہیں بہا سکتے ، شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہنے والا مقامی شخص معجزاتی طور پر بچ گئے ۔۔

سوست دھرنا! روکنے کے لیے انتظامیہ متحرک  عباس میر کو مرتضی آباد انکے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔
20/07/2025

سوست دھرنا! روکنے کے لیے انتظامیہ متحرک

عباس میر کو مرتضی آباد انکے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

18/07/2025

امجد ایڈوکیٹ کبھی بھی وزیر اعلی نہیں بن سکتا
وہ اپنوں میں ذلیل ہوگا اور دوسروں میں ٹیشو کی حثیت ہوگا
قائد ملت جعفریہ

13/07/2025

تینوں کوہستان کا سانحہ چھموگر کے حوالے سے متفقہ پیغام اور آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کے سلسلے میں آج جامعہ مسجد کمیلہ میں جرگہ کے شرکاء کا ویڈیو پیغام

12/07/2025

گلگت ایک نھنے بچے کو مچھروں نے کاٹ لیا بچے نے گانا گا کر اپنی داستان بیان کر رہا ہے ۔

فرقہ واریت سے بچاؤ اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے متوازن نمائندگی ضروری ہے، حکومت کوہستان کے دورے پر نظرثانی کرےگلگت سابق...
10/07/2025

فرقہ واریت سے بچاؤ اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے متوازن نمائندگی ضروری ہے، حکومت کوہستان کے دورے پر نظرثانی کرے

گلگت سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) محمد شفیع نے حکومت کے حالیہ فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے تحت صرف ایک ہی مسلک کے ممبران اسمبلی کو تعزیت کے لیے کوہستان روانہ کیا گیا۔

کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف غیر دانشمندانہ ہے بلکہ اس سے علاقے میں فرقہ واریت کے تاثر کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرامن معاشرت کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ضروری تھا کہ اس وفد میں گلگت بلتستان اسمبلی سے تعلق رکھنے والے شیعہ، اسماعیلی اور نوربخشی مسلک کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک متوازن اور ہمہ جہت نمائندگی ہی وہ راستہ ہے جس سے علاقے میں مثبت تاثر ابھر سکتا ہے اور کوہستان جیسے حساس علاقوں میں پائیدار امن قائم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کیپٹن (ر) محمد شفیع نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر فوری نظرثانی کرے اور ایسے اقدامات کرے جو علاقے میں بھائی چارے اور بین المسلکی ہم آہنگی کو فروغ دیں، تاکہ مستقبل میں کوئی ناخوشگوار صورتحال جنم نہ لے۔

جاری کردہ:
کیپٹن (ر) محمد شفیع
سابق لیڈر آف اپوزیشن، گلگت بلتستان اسمبلی
سینئر رہنما، مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان

09/07/2025

جلال آباد چھموگڑھ واقع اہم پریس کانفرنس
آج جلال آباد میں مرکزی انجمن امامیہ جلال آباد،
عمائدین جلال آباد ، علماء کرام، اور تمام تنظیموں کے افراد نے عوام کی ایک کثیر تعداد کی موجودگی میں پریس کانفرنس کی اور اپنا موقف پیش کیا-ل

بریکینگ نیوزانتشار دشمن کی پالیسی ہے۔ شیعہ سنی میں اتحاد دشمن کو ہضم نہی ہوتا۔ آپسی اتحاد کو کبھی ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ ج...
09/07/2025

بریکینگ نیوز
انتشار دشمن کی پالیسی ہے۔ شیعہ سنی میں اتحاد دشمن کو ہضم نہی ہوتا۔ آپسی اتحاد کو کبھی ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ جب بھی دو گروہ لڑیں تو تیسرا گروہ ان میں صلح کروائے۔ یہی قرآن کا حکم ہے۔
قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی کا جلال آباد میں خطاب
@

09/07/2025

پاکستانی مشہور صحافی عمران ریاض سمیت 30 مشہور صحافیوں کے یوٹیوب چینل بند کرنے کی درخواست یوٹیوب انتظامیہ کو کر دی گئی
عمران ریاض کا انکشاف
کیا یہ ہے آزادی صحافت ؟
عمران ریاض خان آفیشیل
Imran Riaz Khan Official Fans
Imran Khan
Imran Khan
Muhammad Khalid Khurshid Khan

دوستو یہ نومل میں واقع میرا گھر ہے جس میں کے پی سے تعلّق رکھنے والے تین مزدور بھائی بغیر کسی جھجک اور خوف کے الو نکال کر...
08/07/2025

دوستو یہ نومل میں واقع میرا گھر ہے جس میں کے پی سے تعلّق رکھنے والے تین مزدور بھائی بغیر کسی جھجک اور خوف کے الو نکال کر اپنے بچوں کے لئے روزی کما رہے ہیں ان کو چائے کے وقت میری والدہ چائے بنائی ہے اور کھانے کے وقت کھانا جبکہ میرے چھوٹے بڑے بھائی ان کے ساتھ خوش گپیوں سے کام کرتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ سینکڑوں کلومیٹر دور سے مزدور جس کا قوم قبیلہ علاقہ مخت ہے ہمارے ہاں رزق حلال کمانے کے لئے آتے ہیں
اور ہم اپنی جان سے بڑھ کر ان کے تحفظ کی کوشش کرتے ہیں
جبکہ دوسری طرف معمولی واقعے پر بغیر تحقیق کے لاشیں گرانے کی باتیں ہوتی ہیں جو افسوسناک پہلو ہے ہمیں معاشرے میں موجود فتنہ پرور لوگ جن کا تعلق جس قوم قبیلہ یا مسلک سے ہو کے خلاف ایک بیانیہ لے کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے
مبارک حسن نوملی

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Republic-GBR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share