Yasin News is a fast-growing news page delivering authentic, timely and unbiased updates on local and global events.
Stay informed with reliable news coverage anytime, anywhere.
02/06/2026
یاسین کے نازبر نالہ میں دو سگے بھائیوں کا بہیمانہ قتل ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ اس سانحے نے پورے علاقے کو غم اور غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ وقت صرف افسوس کا نہیں بلکہ انصاف کا مطالبہ کرنے کا ہے۔ ہم حکومتِ وقت اور متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی درندگی کی جرات نہ کر سکے۔
یاسین جیسا خوبصورت اور پرامن خطہ امن کا متقاضی ہے، خوف اور ظلم کا نہیں۔ ایسے ظالم عناصر کو نشانِ عبرت بنانا ضروری ہے تاکہ معاشرے میں امن و امان قائم رہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس خطے کو ہر قسم کے شر اور فتنہ سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
01/06/2026
01/06/2026
تالی داس دریا میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث قریبی علاقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق گزشتہ سال سیلاب کے دوران جو علاقے محفوظ رہے تھے، اس بار وہ بھی زیرِ آب آنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور بروقت حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ عوام بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
Phander Times Inside Yasin Yasin Times
01/06/2026
گلگت بلتستان الیکشن 2026 کے لیے کپتان عمران خان کے امیدوار اور انکے انتخابی نشانات!نشان چاہے جو بھی ہو ووٹ صرف عمران خان کا✌️
Be the first to know and let us send you an email when Yasin Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.