GB Timer News

GB Timer News GB Timer News Official Page,👍
(1)

01/06/2026

مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کاچو اختر کا ن لیگ سے اتحاد اور ن لیگی امیدوار کیلئے دستبرداری کے بعد وضاحتی بیان

امامیہ مسجد دنیور کے صدر عارف جو آزاد حیثیت سے الکشن لڑ رہے تھے اج ڈاکٹر محمد اقبال کے حق میں دستبردار ہو کے باقاعدہ ن ل...
01/06/2026

امامیہ مسجد دنیور کے صدر عارف جو آزاد حیثیت سے الکشن لڑ رہے تھے اج ڈاکٹر محمد اقبال کے حق میں دستبردار ہو کے باقاعدہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ۔۔۔۔۔

حلقہ 3 جوتل میں پاکستان تحریک انصاف و مجلس وحدت المسلمین کے مشترکہ امیدوار سید سہیل عباس شاہ کے انتخابی دفاتر کی افتتاحی...
01/06/2026

حلقہ 3 جوتل میں پاکستان تحریک انصاف و مجلس وحدت المسلمین کے مشترکہ امیدوار سید سہیل عباس شاہ کے انتخابی دفاتر کی افتتاحی تقریبات تاریخی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امڈ آیا اور کارکنان نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

01/06/2026

گلگت پولیس تحریک انصاف کے امیدوار عتیق پرزدہ کو پڑی فارسٹ چیک پر روکنے کی کوشش کر رہی ہے

01/06/2026

حافظ الرحمن کی پریس کانفرنس کے جواب میں پی ٹی آئی کارکنوں کے نعرے

01/06/2026

#سکردو:
جے ایس آر روڈ بروندو نالہ کے قریب ،مٹی کا تودہ گرنے سے بلاک ہوا ھے جہاں کام جاری ہے۔
سڑک کھلنے میں تقریباً 2 سے 3 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

تمام مسافر حضرات، سیاحوں اور آس پاس سفر کرنے والوں سے گزارش ہے کہ روڈ کھلنے تک کسی مناسب جگہ پر انتظار کریں، کیونکہ جس مقام پر روڈ بند ہے وہاں سہولیات میسر نہیں ہیں-روڈ کی تازہ ترین معلومات اور کسی بھی مدد کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)




خبر غمگلگت: فیری میڈوز روڈ پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں داریل سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور سمیت چھ سیاح جاں بحق ...
01/06/2026

خبر غم
گلگت: فیری میڈوز روڈ پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں داریل سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور سمیت چھ سیاح جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے جبکہ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

31/05/2026

کتاب اور خیمہ کے بعد اب تیر کے حق میں بھی فتویٰ جاری ہو گیا۔ دیکھئے گلگت بلتستان الیکشن 2026 کے رنگ پارٹی رہنماؤں اور انکے ووٹرز سپورٹرز کے سنگ۔

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ گلگت بلتستان کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ آصفہ بھٹو زرداری ...
31/05/2026

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ گلگت بلتستان کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کے دورہ گلگت بلتستان کے لیے باقاعدہ NOC جاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کے 1 سے 5 جون 2026ء تک گلگت بلتستان کے انتخابی دورے کے لیے الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان نے باضابطہ طور پر نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (NOC) جاری کر دیا ہے۔

یہ NOC پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی درخواست پر الیکشنز ایکٹ 2017، انتخابی قواعد و قوانین، اور ضابطہ اخلاق (Code of Conduct) برائے عام انتخابات 2026 کی روشنی میں، محترم چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ امجد حسین ایڈووکیٹ نے تمام کارکنان، رہنما، اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قائدین کا پرتپاک استقبال کریں۔

31/05/2026

نگر ہاؤس، راولپنڈی میں رات گئے یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث سٹور میں آگ لگ گئی۔ آگ نے جلد ہی پورے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کی بروقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے بچا لیا گیا۔

Address

Gilgit
15110

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Timer News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share