GB Truth

GB Truth Gilgit Baltistan is the Land of Peace and Harmony. GB Truth will reveals the facts and truth to you.
(3)

27/06/2025

گلگت بلتستان میں آئی ایس پی آر سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا

گلگت بلتستان: ایف سی این اے کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر سمر کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

کیمپ کا مقصد نوجوان نسل کی فکری رہنمائی، کردار سازی اور مثبت سوچ کو فروغ دینا تھا۔ طلباء کے لیے مختلف آگاہی سیشنز اور معلوماتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن سے ان کی معلومات اور خود اعتمادی میں نمایاں اضافہ ہوا۔

شرکاء نے جوش و خروش سے حصہ لیا، سیکھنے کے عمل میں گہری دلچسپی ظاہر کی، اور سیشنز کو علم و تربیت کا مفید ذریعہ قرار دیا۔ پروگرام کے اختتام پر بچوں نے آئی ایس پی آر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں انہیں سیکھنے، سوچنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا۔

اور اسی کے ساتھ چترال نے شندر فیسٹیول 2025 اپنے نام کر لیا
22/06/2025

اور اسی کے ساتھ چترال نے شندر فیسٹیول 2025 اپنے نام کر لیا

22/06/2025

Chitral Winning Celebration

06/06/2025

*کمانڈر ایف سی این اے کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس میں طلباء سے ملاقات*

طلبہ نے اس نشست میں تعلیمی، سماجی اور دیگر مسائل پر سوالات کیے، جن کے کمانڈر نے تفصیل سے جوابات دیے۔

کمانڈر نے نوجوانوں کے جذبۂ حب الوطنی اور علم سے دلچسپی کو سراہتے ہوئے انہیں قوم کا روشن مستقبل قرار دیا۔

انہوں نے آپریشن "بنیان المرصوص" کی کامیابی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے اور دشمن کو بھرپور جواب دیا جاتا رہے گا۔

طلبہ نے اس ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے سیشنز سے نوجوانوں اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔

04/06/2025

منظور حسن بلغاری کو "انسپائرنگ شیف آف دی ایئر 2025" ایوارڈ سے نوازا گیا منظور حسن بلغاری کو 2025 میں "انسپائرنگ شیف آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت اور پاک فنون میں نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔منظور حسن بلغاری نے اپنے کیریئر کے دوران پاکستانی کھانوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور جدید تکنیکوں کے امتزاج نے انہیں دنیا بھر میں ایک ممتاز شیف کے طور پر پہچان دلائی ہے۔
"انسپائرنگ شیف آف دی ایئر" کا ایوارڈ ان کی محنت، لگن اور پاک فنون میں جدت پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی فخر کا مقام ہے۔
منظور حسن بلغاری کی یہ کامیابی نوجوان شیفز کے لیے ایک مشعل راہ ہے، جو پاک فنون میں اپنا مقام بنانے کے خواہاں ہیں۔

04/06/2025

‎پچھلے 7 مہینوں سے انصاف کی منتظر ماں – قانون کی خاموشی یا بے حسی
‎، – ایک ماں پچھلے سات مہینوں سے اپنے بچے کے لیے انصاف کی منتظر ہے، لیکن عدالتی نظام کی سست روی اور حکام کی مبینہ غفلت نے اسے مایوسی کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے۔
‎متاثرہ ماں کا کہنا ہے کہ اس کے معصوم بچے کے ساتھ ہونے والے ظلم کے بعد وہ ہر دروازہ کھٹکھٹا چکی ہے۔ "میرے بچے کی چیخیں آج بھی میرے کانوں میں گونجتی ہیں، لیکن انصاف کا دروازہ ہم پر بند ہے،" ماں نے روتے ہوئے کہا۔
‎مقامی پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی۔ شہری حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کیس پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
‎یہ سوال اب ہر زبان پر ہے: آخر کب تک ایک ماں اپنے بچے کے لیے انصاف کی دہائی دیتی رہے گی؟ کیا ہمارا نظام اتنا بے حس ہو چکا ہے کہ ایک معصوم کی فریاد بھی سنائی نہیں دیتی؟

کھٹمانڈو: نیپال میں پاکستان کے سفیر ابرار حسین ہاشمی نے معروف کوہ پیماء واجد نگری کو ماونٹ ایورسٹ سر کرنے پر مبارکباد دی...
26/05/2025

کھٹمانڈو: نیپال میں پاکستان کے سفیر ابرار حسین ہاشمی نے معروف کوہ پیماء واجد نگری کو ماونٹ ایورسٹ سر کرنے پر مبارکباد دی اور ان کو شلیڈ پیش کیا۔

26/05/2025

چلاس: اساتذہ کا احتجاج جاری، مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈائریکٹر ایجوکیشن کا دورہ و یقین دہانی۔

رپورٹ ؛ سکندر حیات

گلگت بلتستان کے اساتذہ کی جانب سے ون پوائنٹ ایجنڈے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاجی دھرنا تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اساتذہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے دیرینہ مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

اساتذہ نے شکایت کی ہے کہ متعدد بار حکومتی وعدوں کے باوجود ان کے مسائل جوں کے توں ہیں، جس سے تعلیمی ماحول اور اساتذہ کا اعتماد بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

اس دوران ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر استور ڈویژن فقیر اللہ نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے اساتذہ کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کی سطح پر ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ان مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ "بہت جلد گلگت بلتستان کے اساتذہ کو خوشخبری ملے گی، اور ان کے جائز مطالبات پر مثبت پیش رفت متوقع ہے۔"

تاہم، اساتذہ نے مؤقف اپنایا کہ وہ صرف وعدوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، اور مطالبات کی منظوری تک ان کی پرامن احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

---

26/05/2025

جوٹیال سرینام چوک میں ایک گھر میں سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے آگ لگ گئی

21/05/2025

پولو کا جنون ۔۔ چھتیں وزن برداشت نہ کر سکیں ۔ شائقین پولو سمیت چھت زمین بوس

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Truth posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GB Truth:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share