Gilgit Media Network

Gilgit Media Network All links to other sites found linked from our social media sites are provided only as a service to users. Your information may move outside of Vicinity.
(2)

Disclaimer : The opinions and/or views expressed on our digital media platforms do not in any way reflect the views of GMN they are posted on, other sites affiliated with the site, the staff involved in maintaining the site or any members of the site. Disclaimer: The opinions and/or views expressed on our social media platforms, including, but not limited to, any blogs, Facebook, Twitter and YouTu

be pages, represent the thoughts of individual bloggers, guests and online/offline communities, and not those of Gilgit Media Network GMN or any of its officers, staff or employees. The opinions and/or views expressed on these pages do not in any way reflect the views of GMN they are posted on, other sites affiliated with the site, the staff involved in maintaining the site or any members of the site. Such linkage does not constitute endorsement by GMN of those sites, or of any information, product or service depicted on those sites. We are not responsible for the content of external sites. GMN social media sites, may, from time to time, invite you to contribute to debate or comment on matters or issues by submitting your views, opinions, comments or information. By doing so, you agree to your views, opinions or comments being made public though GMN’s social media sites immediately upon posting. You also agree that once information is posted or provided, GMN cannot necessarily control other parties’ use of it. For example, social media sites are accessible from anywhere globally. Your providing of any such information is to be considered consent for such moving of that information and use.

بڑی خبر ۔۔۔۔ 2 کھلاڈیوں پر ایک سال تک کھیلنے پر پابندی عائد۔ نوٹفیکیشن جاری۔۔۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرگلگت1 پولو ٹیم ...
20/11/2025

بڑی خبر ۔۔۔۔ 2 کھلاڈیوں پر ایک سال تک کھیلنے پر پابندی عائد۔ نوٹفیکیشن جاری۔۔۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر
گلگت1 پولو ٹیم کے کھلاڑیوں حبیب مظاہر اور واصف علی پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق سکردو پولو ٹیم سے لڑائی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محکمہ سیاحت، کھیل و ثقافت گلگت بلتستان نے
گلگت1 پولو ٹیم کے کھلاڑیوں حبیب مظاہر اور واصف علی پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی

20/11/2025

عدم برداشت ، شعور کی کمی اور سپورٹس مین سپرٹ کے فقدان نے انسانیت، ہمدردی اور مہمان نوازی کے تمام تقاضوں کو پامال کیا۔
بادشاہوں کا کھیل کہلانے والا پولو، آج میدانِ جن گ کا منظر پیش کرنے لگا !!!!!
سکردو اور گلگت کا میج لڑائی کے بعد ختم ہوا

اگر آپ ضلع نگر میں ہونے والی کسی بھی اہم خبر، واقعہ، عوامی مسئلے، پروگرام، تقریب، یا فوری اطلاع کو گلگت میڈیا نیٹ ورک تک...
20/11/2025

اگر آپ ضلع نگر میں ہونے والی کسی بھی اہم خبر، واقعہ، عوامی مسئلے، پروگرام، تقریب، یا فوری اطلاع کو گلگت میڈیا نیٹ ورک تک پہنچانا چاہتے ہیں

تو براہِ راست رابطہ کریں:

ضلع نگر نمائندہ: سلیم عباس
رابطہ نمبر: 03115295958

20/11/2025

" لوک میلہ بدمزگی، روایات و اقدار کی پامالی اور ثقافتی ورثے کا زیاں انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے "
شنا زبان کے نامور شاعر کمپوزر اور گلوکار امتیاز حسین شہکی پروگرام بردیئی تارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں.

20/11/2025

بلتستان پولو ٹیم کے ساتھ آج پیش آنے والا واقعہ : کیافری اسٹائل پولو میں ایسے رویے کی کوئی گنجائش ہے؟
معروف پولو پلیر سکندرالملک کی اس حوالے سے رائے جاننے کے لیے دیکھیے ان کا جی ایم این کو دیا گیا پرانا انٹرویو

20/11/2025

استور : دیشکن میں 19 کلومیٹر رقبے پر پھیلے جنگل کی حفاظت کے لیے صرف ایک ہی فاریسٹ گارڈ تعینات ہے۔ محکمہ جنگلات میں عملے کی شدید کمی کے باعث جنگل اور جنگلی حیات عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مزید تفصیلات شکیل عالم کی اس رپورٹ میں ملاحظہ کریں۔

19/11/2025

گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے، اس کے بہتر مستقبل کے لیے تمام مسالک کو متحد ہونا ہوگا۔ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کا کوئی مذہب نہیں—نہ وہ شیعہ ہیں نہ سنی، بلکہ کسی اور کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم 78 سالوں سے گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی بات کر رہے ہیں، مگر پاکستان ہمیشہ ہمیں دیوار سے لگاتا آیا ہے۔
معروف عالمِ دین علامہ عباس وزیری کی خالد حسین کے پروگرام میں خصوصی شرکت اور اہم گفتگو

19/11/2025

بلتستان کے سب سے بڑے ویمن بزنس ایکسپو کی سرگرمیاں عروج پر ۔ مختلف علاقوں کی بزنس خواتین کے سٹالز سے شاید ندیم کی رپورٹ

19/11/2025

گلگت سٹی پارک میں قراقرم ایجوکیشنل ایکسپو کا شاندار انعقاد

اسلامی جمعیت طلبہ گلگت کے زیر اہتمام طلباء نے سائنس، آرٹس، تقاریر اور کویز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات نے طلبہ سے خطاب کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان تنویر حیدری نے فری کورسز کا اعلان کیا جبکہ طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

19/11/2025

Chilas vs Dareal
Semi final

وفاقی حکومت کا عزیز احمد جمالی کا تبادلہ، واپڈا میں سیکریٹری مقرراسلام آباد ( جی ایم این ) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنس...
18/11/2025

وفاقی حکومت کا عزیز احمد جمالی کا تبادلہ، واپڈا میں سیکریٹری مقرر

اسلام آباد ( جی ایم این ) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے گریڈ 20 کے آفیسر عزیز احمد جمالی کا تبادلہ کردیا ہے۔ وہ اس وقت حکومت گلگت بلتستان کے تحت خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عزیز احمد جمالی کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی خدمات واٹر ریسورسز ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہیں، جہاں انہیں سیکریٹری واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (WAPDA) تعینات کیا جائے گا۔ یہ تقرری ڈیوٹیشن (Deputation) کی بنیاد پر معیاری شرائط و ضوابط کے تحت کی گئی ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کی کاپی وزیراعظم آفس، صدر مملکت سیکریٹریٹ، کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، چیئرمین واپڈا سمیت متعلقہ تمام محکموں کو ارسال کی گئی ہے۔

گلگت(پ۔ر) ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  گلگت بلتستان اسمبلی سے "گلگت...
18/11/2025

گلگت(پ۔ر) ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
گلگت بلتستان اسمبلی سے "گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن" کا بل حال ہی میں منظوری کے مراحل کامیابی سے طے کر چکا ہے جو خواتین کے حقوق، بااختیاری اور تحفظ کے حوالے سے ایک نہایت اہم سنگِ میل ہے۔ یہ کمیشن نہ صرف ادارہ جاتی سطح پر خواتین کے مسائل کو حل کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا بلکہ پالیسی سازی، قانون سازی اور نگرانی کے حوالوں سے بھی انتہائی مؤثر ثابت ہوگا۔
جب کہ بل منظور ہو چکا ہے حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ چیئرپرسن کی تقرری کے عمل کو ہر سطح پر کھلا، شفاف اور میرٹ پر مبنی بنائے۔ ہم حکومتِ گلگت بلتستان، اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس عہدے کا اشتہار جاری کیا جائے، میرٹ کو یقینی بنایا جائے، اور اس اہم ادارے میں بہترین اور اہل قیادت کو موقع فراہم کیا جائے
"کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن جیسا اہم ادارہ خواتین کی آواز کو مؤثر فورمز تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ لہٰذا اس کمیشن کی چیئرپرسن کی تقرری کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ ہے کہ پورے انتخابی و انتظامی عمل کو مکمل طور پر شفاف، میرٹ پر مبنی اور قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ:
چیئرپرسن کی پوزیشن پر کسی کی بھی براہِ راست تقرری میرٹ پر پورا اترنے والی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور باصلاحیت خواتین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہوگا۔ اس لیے منصب کی تقرری کے لیے اشتہار کے ذریعے اوپن پراسس اختیار کرتے ہوئے مکمل شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے حقوق کے لیے قائم کیا جانے والا یہ ادارہ اپنی بنیاد سے ہی شفافیت، غیرجانبداری اور میرٹ کی مثال بنے، تاکہ آنے والے وقت میں یہ ادارہ حقیقی معنوں میں خواتین کی فلاح، ترقی اور خودمختاری کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکے۔
آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کے انتخاب کے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بہترین اور قابل اُمیدوار کا تقرر کرے گی۔

Address

Gilgit
15100

Telephone

+923555019323

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gilgit Media Network:

Share